DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ch Safdar Hussain, of Slough UK, has set up the fourth branch of his well-known product, Jojo Pizza & Grill in Kallar Syedan

بیول کے سلاؤ برطانیہ میں مقیم چوہدری صفدر حسین نے چوآروڈ کلرسیداں میں ویگن اڈہ کے بالمقابل اپنی معروف پراڈکٹ جوجو پیزا اینڈ گرل کی چوتھی برانچ قائم کردی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06دسمبر2021)—بیول کے سلاؤ برطانیہ میں مقیم چوہدری صفدر حسین،چوہدری وسیم عباس،چوہدری عمر فاروق،چوہدری بلال نصیر،چوہدری امجد حسین یوکے،احمد نواب یوکے اور ازان نواب حسین نے بیول،اسلام پورہ جبر،حبیب چوک کے بعد چوآروڈ کلرسیداں میں ویگن اڈہ کے بالمقابل اپنی معروف پراڈکٹ جوجو پیزا اینڈ گرل کی چوتھی برانچ قائم کردی ہے جس کا افتتاح اتوار کے روز ہوا جس میں سابق ارکان اسمبلی چوھدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی،واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راولپنڈی گڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری فیاض اختر،معروف کاروباری ملک فیاض،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمرایاز،انوار الحق،انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری جمیل وارثی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،،پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمرالسلام،چیئرمین یوسی دوبیرن کلان راجہ ندیم احمد،چوہدری محمد جمیل اسلام اباد،چوہدری محمد صدیق،چوہدری مزمل،تنویر شیرازی،علی اصغر اف سلاؤ،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ عثمان،جاوید کیانی،چوہدری اخلاق حسین،اکرام الحق قریشی،الحاج خالد رضا،چوہدری محمد یونس آف کوونٹری سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی سید حامد علی شاہ نے دعا کروائی

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 06 December 2021) * B Chaudhry Safdar Hussain of Bewal and Slough, Chaudhry Wasim Abbas, Chaudhry Umar Farooq, Chaudhry Bilal Naseer, Chaudhry Amjad Hussain UK, Ahmad Nawab UK and Azan Nawab Hussain Has set up the fourth branch of its popular product Jojo Pizza & Grill opposite Wagon Base in Kallar Syedan after Bewal, Islampura Jabbar, Habib Chowk, The Kallar Syedan branch was inaugurated on Sunday in which former MLAs Chaudhry Muhammad Riaz, Iftikhar Ahmad Warsi Haroon Kamal Hashmi, Vice Chairman WASA, Former Town Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, Chairman Rawalpindi Goods Association Chaudhry Fayyaz Akhtar, Leading Businessman Malik Fayyaz, District Leader PTI Qamar Ayaz, Anwar ul Haq Jamil Warsi, PPP Tehsil Kallar Syedan President Muhammad Ijaz Butt, Press Club Kallar Syedan President Sheikh Qamarul Islam, Chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Muhammad Jamil Islamabad, Chaudhry Muhammad Siddique, Chaudhry Muzammil, Tanveer Shirazi, Ali Asghar Patrons of Al-Khidmat Foundation Chaudhry Abrar Hussain, Chaudhry Tauqeer Aslam, Sheikh Usman, Javed Kayani, Chaudhry Akhlaq Hussain, Ikram-ul-Haq Qureshi, Alhaj Khalid Raza, Chaudhry Muhammad Younis of Coventry and many others participated in large numbers. Syed Hamid Ali Shah led the prayers.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگا کر منظوری کیلئے لاہور ارسال کر دیا گیا ہے

Funds of Rs 1.44 billion for construction of Kallar Syedan Dhuangali Road estimated cost sent to Lahore for approval, Raja Saghir

www.pothwar.com

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06دسمبر2021)— صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگا کر منظوری کیلئے لاہور ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ شاہ خاکی پل کی تعمیر کیلئے الگ گرانٹ جاری کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ مٹور کی منسوخی کی خوشیاں منانے والے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے خیر خواہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 2022تعمیر و ترقی کا سال ہو گا جس سے علاقے کی تقدیر بدل دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ مٹور منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوا ہے جس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ مٹور کی منسوخی پر خوشی کے شادیانے بجانے والے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے خیرخواہ نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب جلد مٹور کا دورہ کریں گے اور وہ اس موقع پر لوئر ٹوپہ مری سے چوکپنڈوری (کلر سیداں) کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کیلئے وفاقی بجٹ برائے 2021/22کے پی ایس ڈی پی میں چار ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی تھی اور اس کا ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ آڑھائی برس کی مدت میں مکمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوہسار ٹورازم ہائی وے کی تعمیر سے سیاحتی و تجارتی سرگرمیوں کے باعث خطے میں روزگار اور کاروبار کے نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

کرونا کی نئی لہر اومیکرون سے احتیاط کرنے پر حکومتی احکامات

Government orders to be wary of new wave of Corona Omicron

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06دسمبر2021)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان/ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے کرونا کی نئی لہر اومیکرون سے احتیاط کرنے پر حکومتی احکامات پر عمل کراتے ہوئے شہریوں،دوکانداروں /اور ریڑھی بانوں میں فیس ماسک تقسیم کرتے ہوئے آگاہی دی اور کہا کہ ہر وہ شخص جوبازار/ مارکیٹ میں سودا سلف خریدنے آتا ہے سینی ٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال ضرور کرے اور دوکاندار بھی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

مولانا محمد منصب کو امیر یوسی بھلاکھرجبکہ حسنات عطاری کو نائب امیرنامزد کر دیا گیا

Maulana Mohammad Mansab has been nominated as Amir UC Balakhar while Hasnat Attari has been nominated as Deputy Amir

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06دسمبر2021)— پاکستان تحریک لبیک یوسی بھلاکھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا۔ مولانا محمد منصب کو امیر یوسی بھلاکھرجبکہ حسنات عطاری کو نائب امیرنامزد کر دیا گیا۔دیگر عہدیداروں میں حاجی محمد شفیق سرپرست اعلی،حافظ عامر مسعود نائب ناظم اعلی، چوہدری محمد شفیق ناظم مالیات،ہریرہ بن منیر کیانی ناظم نشرو اشاعت،قاری فرحان محمود قادری امیر علماء ونگ،تصور سیفی امیر یوتھ ونگ،عاصم ایوب نائب امیر یوتھ ونگ اورضمیر مغل انچارج سکیورٹی مقرر کیا گیا ہے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06دسمبر2021)— سینئر سول جج راولپنڈی راجہ فیصل،سول جج کامران عباسی،سابق ارکان پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، انجیئنر قمر السلام راجہ،کرنل غلام رسول،کرنل فضل،کرنل یونس،حافط ملک سہیل اشرف،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد، چوہدری شاہد اکبر گجر،ملک داد بھٹی،حاجی اخلاق حسین،ملک پرویز آف کنگر،راجہ گلستان خان،راجہ مصطفی بابر،قاسم رضا قریشی اور دیگر نے چوہدری اسد الرحمان کی رہائش گاہ پرجا کر ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button