DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Principal Government Graduate College Kahuta Prof. Shabbir Raja’s steps for repair of College ground.

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ کی کاوش کالج کے گراؤنڈ کو ہموار اسکی مرمتی کے لیے اقدامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5دسمبر2021)
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ کی کاوش کالج کے گراؤنڈ کو ہموار اسکی مرمتی کے لیے اقدامات تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا انتہائی اہم ہے کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو سکتا جب تک تعلیم کے ساتھ سات دیگر سرگرمیوں کو نہ اپنایا جائے گراؤنڈ ز کا نہ ہونا کھیلوں میں کمی کی وجہ سے نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور پر سست روی کا شکار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے منفی سرگرمیوں کو اپنا لیا گیا ہے بغیر کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے تعلیم کا حصول انتہائی مشکل ہے صحت مند اور توانا ذہن اور جسم ہی بہترین نسل پروان چڑھا سکتا ہے جس کے لیے کھیلوں کو عام کرنا انتہائی اہم ہے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹۃمیں کافی عرصہ کے بعد گراؤنڈ کو ہموار کرنے اسکی مرمتی کے لیے کام کیا گیا اس قدر خوبصورت گراؤنڈ کو آباد کیا جائے گا اور طلبہ کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انکو ذہنی اور جسمانی لحاظ سے تندرست و توانا رکھا جا سکے جو بہترین معاشر ے کی تشکیل کے لیے کار آمد ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ انشااللہ سپورٹس ویک کروائے جائیں گے جن میں مقابلہ جات کے ذریعے نہ صرف اس کالج بلکہ تحصیل بھر کے کالجز کی شمولیت ہو گی جس کے ذریعے نوجوان بچے اور بچیاں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے کہوٹہ کا نام نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں روشن کرنے کے مواقع حاصل کر سکیں گے پروفیسر شبیر راجہ نے اس موقع پر تعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 December 2021)
Principal Government Graduate College Kahuta Prof. Shabbir Raja’s efforts to repair the ground of College is taking place. Due to lack of sports the young generation has become mentally and physically sluggish due to which negative activities have been adopted without sports and other positive activities, Only a healthy and strong mind and body can cultivate the best race for which it is very important to popularize sports. The beautiful ground will be inhabited and extra-curricular activities will be organized for the students along with education so that they can be kept mentally and physically fit and energetic which will be useful for building a better society, these were views of Principal Government Graduate College Kahuta, While talking to reporters, Shabbir Raja said that inshallah sports week will be organized in which not only this college but also colleges across the tehsil will be involved through competitions through which young boys and girls will showcase their talents. By doing so, Kahuta’s name will be able to shine not only in Punjab but all over Pakistan. Prof. Shabbir Raja thanked all the friends who cooperated on this occasion.

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ تین ہفتوں کی چھٹی گزارنے کے بعد انگلیڈ راونہ ہو گے

Raja Hamid Mumtaz Janjua, a young political and social figure from Kahuta, left for England after a three-week vacation.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5دسمبر2021)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ تین ہفتوں کی چھٹی گزارنے کے بعد انگلیڈ راونہ ہو گے۔ائیر پورٹ پر ان کو ان کے دوستوں اور عزیز وا قارب نے الوداع کیا۔تفصیل کے مطابق محلہ راجگان کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ جو تین ہفتے کی چھٹی پر پاکستان آئے تھے گذشتہ روز وہ چھٹی گزارنے کے بعد انگلیڈ راونہ ہو گئے ایئر پور ٹ پر ان کو راجہ زوہیب ظفر المعروف مہان، راجہ قاسم سمیت دیگر دوستوں نے نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال نے اپنے علاقے کے معزور غریب افراد میں “فری ویل چیئر”تقسیم کر نے کا اعلان

Raja Imran Maino of Mohra Langarial announces distribution of “Free Wheelchairs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5دسمبر2021)
راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال نے اپنے علاقے کے معزور غریب افراد میں “فری ویل چیئر”تقسیم کر نے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری مدرسے اور راستے کے لیے کروڑوں روپے کی زمین راہ خدادینے کے بعد اپنے علاقے کے وہ معذور افرا د جو چلنے پھرنے سے قاصر ہے اور ویل چیئر خریدنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں ان کے پاس گنجائش نہیں ہے کہ وہ اپنے لیے و یل چیئرخرید سکیں اور اپنی اس بیماری کا مقابلہ کر سکیں تو ان کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ان کو پر شان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان افراد کو راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے نے ان معذور غربا ء افراد کو اپنی طرف سے”فری ویل چیئر “دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں انہوں حسنین ویلفیئر ٹرسٹ چوآخالصہ کے ممبر نوجوان سماجی شخصیت عاقب منہاس سے رابطہ کرنے کا کہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button