Kahuta; Ex Students Kahuta college meet Principal Shabbir Raja and Professor Arif Javed
گورنمنٹ بوائز کالج کہوٹہ کے سابق طالب علموں راجہ حامد ممتاز جنجوعہ(شان کہوٹہ انگلینڈ) اور راجہ زوہیب ظفر (چیئرمین EU پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال) نے اپنے استاد محترم پرنسپل شبیر راجہ اور پروفیسر عارف جاوید سے کالج میں ملاقات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2021) گورنمنٹ بوائز کالج کہوٹہ کے سابق طالب علموں راجہ حامد ممتاز جنجوعہ(شان کہوٹہ انگلینڈ) اور راجہ زوہیب ظفر (چیئرمین EU پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال) نے اپنے استاد محترم پرنسپل شبیر راجہ اور پروفیسر عارف جاوید سے کالج میں ملاقات کی ملاقات میں راجہ زوہیب ظفر اور راجہ حامد ممتاز نے پرنسپل شبیر راجہ اور پروفیسر عارف جاوید کی کالج کو اپ گریڈ اور کوہسار یونیورسٹی کی کالج ہذا میں تعلیم شروع کرانے میں ان کی خصوصی کاوش کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر پرنسپل شبیر راجہ نے راجہ زوہیب ظفر اور راجہ حامد ممتاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہونہار طالب علموں کیلئے ہماری یہی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالی ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے اور نیکی کے کام کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3 December 2021) Raja Hamid Mumtaz Janjua (Shaan Kahuta, England) and Raja Zohaib Zafar (Chairman EU Pak Friendship Federation Portugal), former students of Government Boys College Kahuta met Raja Zohaib Zaffar Raja and Professor Arif Javed at their college Zafar and Raja Hamid Mumtaz appreciated the special efforts of Principal Shabbir Raja and Prof. Arif Javed in upgrading the college and starting education in the college of Kohsar University. On this occasion, Principal Shabbir Raja congratulated Raja Zohaib Zaffar and Thanking Raja Hamid Mumtaz, he said that it is our prayer for such promising students that Allah Almighty bless their lives and give them more strength to do good deeds.
چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کو حراج تحسین پیش
Tribute to Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2021) کہوٹہ جیسے پسماندہ علاقے میں جہاں صحت جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہو وہاں جدید تقاضوں کے مطابق فری ڈیئلیسس کڈنی سنٹر اور تمام سہولیات سے آراستہ بلقیس ڈاہگناسٹک سنٹر اللہ کی جانب سے کسی نعمت سے کم نہیں ہے یہاں سے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ کشمیر اور بنجاب کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں یہاں کوئی کیش کاؤٹر نہ ہے اتنے بڑے پیمانے میں بلکل مفت سہولیات کی فراہمی احسن اور قابل لائق تحسین عمل ہے جس پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کو حراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ان حیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ابرار ستی،ڈاکٹر سعدیہ، سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد،ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، ڈینٹل سپیشلٹ ڈاکٹر صداقت،ڈاکٹر بشارت اور سیکرٹری گڈ گورنس کرنل(ر) ظفر عباسی نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ممتاز قانون دان عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ،نوجوان قانون دان ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،نوجوان صحافی احتشام کیانی اور محمدجنید بھی ہمراہ تھے اس موقع پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے فری کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کے آپ ڈاکٹر حضرات میری راہنمائی فرمائیں تو ضلع راولپنڈی کی ہر تحصیل میں ایسا سیٹ اپ بناؤں میری خواہش ہے کہ اس پسماندہ حلقے میں زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات مہیا کروں تا کے غریب اور نادار لوگوں کو ریلیف مل سکے اس موقع پر ڈاکٹر حضرات نے مریضوں کی عیادت کی اور گردوں کے امراض کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں اخر میں آصف ربانی قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کامختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP-7 Visits Various Union Councils
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2021) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کامختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات، بیماروں کی تیمہ داری کی،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری دی۔تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات خاور جنجوعہ، عدیل افضل، ڈاکٹر منا ء،مرزا اشرف بیگ اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ کے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے مچھلی چوک کہوٹہ والے چوہدری عبدالطیف، چوہدری وحید کے چچا زاد بھائی اور چوہدری اشتیاق کے بھائی چوہدری اشفاق کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، موڑی راجگان والے راجہ نصیر کہوٹہ کچہری والے کے جوانسالہ بھتیجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، عدیل افضل ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،ڈھوک پڑکہ والے راجہ اسد کے جوانسالہ بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،جنڈی ہنیسر کے مقام پر سید ناظر حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،معروف سماجی و کاروباری شخصیت عامر اخلاق قریشی سے ان کے میڈیکل سٹور پر جا کر ان سے ملاقات کی کرنل محمد شبیر اعوان عامر اخلاق قریشی سے ان کی اور ان کے والد محترم کی خیریت دریافت کی۔
ملک عبدالقیوم رشتہ ازواج میں منسلک
Wallima ceremony of Malik Abdul Qayoum
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3دسمبر2021) ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف کا صاحبزادہ ملک عبدالقیوم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے رہنماء ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدا لروف کا صاحبزادہ ملک عبد القیوم رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی دعوت ولیمہ کی تقریب گیلانہ شادی حال میں ہوئی دعوت ولیمہ میں چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ،راجہ تنویر احمد امیدوار برائے ایم پی اے، جماعت اسلامی کے رہنماء ابرار احمد عباسی،مولانا قاری عثمان عثمانی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،پٹواری راجہ محمد فیصل،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، ممبر ان ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبد القیوم، راجہ محمد فیصل، سید ذرین شاہ، ملک عبدالغفار، ملک عبد لخالق، ملک محمد سعید، راجہ شاہد محمود،ملک ابرار،ملک عبد القدیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔