DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Seminar on World AIDS Day held at THQ Hospital Kallar Syedan

ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03دسمبر2021)— ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کا مرض ایک وائرس ہے جو ایچ آئی وی کے ذریعے پھیلتا ہے اور انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے۔ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987 میں منایا گیا اور اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی موذی مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگائی پیدا کرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صرف احتیاط کے ہی ذریعے ہی اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کیساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں،یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک مرض کے باعث دنیا بھر میں آڑھائی کروڑ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور چار کروڑ مزید افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ڈاکٹر طارق کھٹانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔اس مرض کا علاج آہستہ آہستہ قابل رسائی ہوتا جار ہا ہے لیکن اس کیساتھ ساتھ اس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اس بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Kallar Saydan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 December 2021) – On the occasion of World AIDS Prevention Day, a seminar was organized at THQ Hospital Kallar Syedan in which Medical Superintendent Dr. Khalid Ansari said that AIDS is a virus that spreads through HIV and destroys the human immune system. In such cases, any disease that enters the human body becomes fatal. World AIDS Day was first observed in the world in 1987 and the purpose of this day is to create awareness and provide information to the people about the precautions to be taken against the infectious disease like AIDS. Medical Specialist Dr. Asif Mujtaba in his speech I said that only through precaution can one be protected from this disease. Treatment of AIDS is not possible without timely diagnosis and precautionary as well as positive attitude, which is why the common man needs to be made aware of this disease. He said that due to this deadly disease 2.5 crore people have died worldwide and 40 million, more people are suffering from the disease. In his speech, Dr. Tariq Khattana said that a few days after being infected with HIV, 85% of the people show symptoms of infection which timely treatment can prevent the disease from becoming fatal. The treatment of this disease is gradually becoming accessible but at the same time the number of its patients is also increasing while precaution is required to stay safe from this disease. A walk was also arranged at the end of the ceremony in which the participants held up banners on AIDS prevention.

نامزد تینوں ملزمان ضمانتیں مسترد ہونے پر احاطہ کچہری سے فرار ہو جانے میں کامیاب

The three accused managed to escape from the court premises after being denied bail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03دسمبر2021)—نجی سکول پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کرنے اور کھیلوں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں نامزد تینوں ملزمان ضمانتیں مسترد ہونے پر احاطہ کچہری سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے اور پولیس دیکھتی رہ گئی۔

چوہدری امتیاز حسین کی والدہ محترمہ کی تقریب قل ڈھوک بابا گوہر میں ہوئی

Dua e qul observed for late mother of Ch Imtiaz Hussain

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03دسمبر2021)—معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین کی والدہ محترمہ کی تقریب قل ڈھوک بابا گوہر میں ہوئی جس میں صوبائی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،افتخار احمد وارثی کے علاوہ چوہدری محمد عظیم،محمد اعجاز بٹ،نمبردار اسد عزیز،عبدالوحید بھٹی،جابر عباس،مصطفی بابر،نعمان ظفر،قاسم رضا،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،لالہ محمد رسول،دانش بٹ آزاد کشمیر سے چوہدری ارشد خادم آباد، باوا آصف بٹلی،خالد خالدی،الطاف سرکھی،فتح جنگ سے سردار حیات خان،سردار ثاقب،سردار فرخ ممتاز،صحبت لاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button