مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2021) عبدالمجید مغل کی سیاسی پوزیشن دن بد ن مضبوط جنرل سیکرٹری چوہدری ظفرکا ساتھیوں سمیت عبدالمجید مغل کی حمائت کا اعلان۔عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کر یں گے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفرکی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے خصوصی شر کت کی جبکہ میٹنگ میں مینارٹی ونگ کے صدر جان قادر، نائب صدر جمیل بنگیال،سنٹرل ورکنگ باڈی کے ممبر شہزاد بٹ، چیئرمین دبئی یونٹ شوکت بٹ،صدر دبئی یونٹ سہیل عامر گھمن ایڈوکیٹ،نائب صدر دبئی یونٹ چوہدری رزاق گجر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی چوہدری ساجد، انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن، میڈیا پبلشر چوہدری عقیل گجر اور چوہدری راشد دیو نے شر کت کی اس موقع پر مشترکہ طور پر تمام شر کاء نے آہندہ عام الیکشن میں عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی بھر حمائت کا اعلان کیا اوران کی کامیابی کے دن رات ایک کر نے کا عزم کیا اس موقع پر عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفراور دیگر تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ میں اپنے حلقے کی عوام کے اعتماد پورا اتروں گا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 December 2021) Abdul Majeed Mughal’s political position day by day strong General Secretary Chaudhry Zafar announced his support for Abdul Majeed Mughal along with his associates. A meeting was held under the chairmanship of General Secretary of UAE Chaudhry Zafar in which Abdul Majeed Mughal candidate for National Assembly constituency NA-57 had special participation while in the meeting President of Minority Wing Jan Qadir, Vice President Jamil Bangial Member Shehzad Butt, Chairman Dubai Unit Shaukat Butt, President Dubai Unit Sohail Amir Ghman Advocate, Vice President Dubai Unit Chaudhry Razzaq Gujjar, Deputy General Secretary Dubai Chaudhry Sajid, Information Secretary Waqas Ghman, Media Publisher Chaudhry Aqeel Gujjar and Chaudhry Rashid Deo participated. On this occasion, all the evildoers jointly announced their full support for Abdul Majeed Mughal candidate for National Assembly constituency NA-57 in the upcoming general election and vowed to work day and night for his victory. On this occasion, Abdul Majeed Mughal candidate for National Assembly constituency NA-57 appointed General Secretary He thanked Chaudhry Zafar and all the others and said that he would fulfill the trust of the people of his constituency.
ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کہوٹہ کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کا لبادہ اوڑھ کر پی ٹی آئی کے امیدواران کو سپورٹ کیا
People of Kahuta, who are politicizing personal interests, supported PTI candidates in the guise of PML-N.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2021) مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے نظریاتی ورکرز حاجی محمد سلیم اور راجہ تنویر بنارس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کہوٹہ کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کا لبادہ اوڑھ کر پی ٹی آئی کے امیدواران کو سپورٹ کیا ان سے فنڈز اور ذاتی مفاد حاصل کر کے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے والوں نے گزشتہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو شکست سے دو چار کیا آج وہی مفاد پرست لوگ ان کے آگے پیچھے پھرتے ہیں انھوں نے کہا کہ اصل مسلم لیگی وہی ہے جس نے دونوں مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈرز کو وؤٹ دیے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرے جنہوں نے مفاد پرستی میں پارٹی کا نقصان کیا اعلیٰ قیادت نے اب بھی اگر اختلافات ختم نہ کر کے نظریاتی ورکرز اور کارکنان کی حوصلہ افزائی نہ کی تو آئندہ الیکشن میں نقصان ہوگا انھوں نے چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر االحق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ ورکر کنونشن بلایا جائے اور اختلافات ختم کر کے ایک سٹیج پر آ جائیں انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے منتحب نمائندگان کی ناقص کارکردگی اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے عوام کے ہوش اُڑا دیے ہیں آمدہ انتحابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔
مہنگائی کی شرع میں بے پناہ اضافے نے عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی
The life of the common man has become a torment due to the huge increase in inflation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2021) جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے میں سکون محسوس کر رہی ہے مہنگائی کی شرع میں بے پناہ اضافے نے عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گئی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب آدمی کو پرشان کر کے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو یہ بخوبی علم ہے کہ قاہد محترم میاں محمد نواز شریف ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا ہے 2018کا الیکشن چوری کیا گیا ہے جب انصاف کرنے والے انتقام اور سازشوں میں مصروف ہو جائیں تو ملک کا حشر ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج کل ہو رہا ہے حکمران قوم کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کا موجب بنے ہیں ملک کی عوام کی نظریں ن لیگ پر لگیں انشاء اللہ آنے والی حکومت ن لیگ کی ہو گئی۔