مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01دسمبر2021)— دفتر پی ٹی آئی شمالی پنجاب اسلام آباد میں وفاقی ترجمان و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی زیرِ صدارت تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی کی تنظیموں کا اجلاس ہوا, اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ مٹور (کہوٹہ) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ تنظیمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور اجلاس میں شریک ارکان نے مختلف تجاویز دی جن پر صدر شمالی پنجاب نے ان تجاویز پر غور کر کے بہت جلد عمل درآمد کا یقین دلایااجلاس میں سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،کوآرڈینیٹر برائے ایم این اے قدیر عباسی،راجہ وحید احمد خان،راجہ سعید احمد،نمبردار راجہ ندیم رشید،ناصر نزیر ستی،راجہ غلام نبی، سردار محمد رضا،طاہر ارشاد ستی،سردار مظہر،سکندر ستی،میڈم نعیم گل،وقار الیاس ایڈووکیٹ،ملک عامر محمود،راجہ سہیل،مظہر قریشی،اعجاز عباسی،راجہ منان مسعود،شیخ طلحہ،ولید کیانی،ملک عاصم،راجہ رئیس،مطیع الرحمان اور قیصر ستی و دیگر نے شر کت کی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, December 1, 2021) A meeting of Tehsil Kahuta and Kahuta City organizations was held under the chairmanship of Federal Spokesperson and President PTI North Punjab Sadaqat Ali Abbasi at PTI North Punjab office in Islamabad. The preparations for the meeting were discussed and approval was given for the implementation of various proposals to make the meeting of the Chief Minister of Punjab a success. Apart from this, organizational matters were also discussed in detail. In the meeting, senior leader PTI and Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Coordinator for MNA Qadeer Abbasi, Raja Waheed Ahmed Khan, Raja Saeed Ahmed, numberdar Raja Nadeem Rasheed, Nasir Nazir Satti, Raja Ghulam Nabi, Sardar Muhammad Raza, Tahir Irshad Satti, Sardar Mazhar, Sikandar Satti, Madam Naeem Gul, Waqar Ilyas Advocate, Malik Amir Mahmood, Raja Sohail, Mazhar Qureshi, Ejaz Abbasi, Raja Manan Masood, Sheikh Talha, Waleed Kayani, Malik Asim, Raja Raees, Matiur Rehman and Qaiser Satti and others participated.
ایم سی کہوٹہ کا اجلاس چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی اجلاس میں خصوصی شرکت
MC Kahuta meeting Special participation in the meeting of Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01دسمبر2021)— ایم سی کہوٹہ کا اجلاس چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی اجلاس میں خصوصی شرکت قدیر لائبریری آمد پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا پرتباک استقبال ترجمان ایم این اے سکندر ستی بھی انکے ہمراہ تھے اجلاس میں چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے اور کہوٹہ شہر کے حوالے سے انکی سابقہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں ممبران ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی اور قاضی عبدالقیوم نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو کہوٹہ شہر کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ سڑکیں کھنڈرات ستر دفیصد آبادی واٹر سپلائی سے محروم صحت اور تعلیم کی سہولیات نا پید آپکے دور میں شروع ہونے والی واٹر سپلائی ابھی تک مکمل نہ ہو سکی جبکہ باہر سے آکر کہوٹہ آباد ہونے والوں کے لیے قبرستان نہ ہے بائی پاس سمیت دیگر لا تعداد مسائل ہیں چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے اس موقع پر کہا کہ کہوٹہ شہر کے مسائل سے آگاہ ہوں 17کروڑ کی واٹر سپلائی اور8کروڑ کی سوریج لائن پر کام شروع کیا تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے ادارے ختم کر دیے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر خوبصورت صاف ہوگا تو اسکااثر پوری تحصیل پر پڑے گا تیس کروڑ واٹر سپلائی کے لیے وزیر اعلیٰ نے دیے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ مٹور کے موقع پر مزید 20کروڑ کی ڈیمانڈ کریں گے ایک ارب سے زاہد کی لاگت سے سہالہ اوور ہیڈ برج کا کام جلد شروع ہوگا جبکہ دس کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائیگا تیس کروڑ سے ڈگری کالجز کو اپ گریڈ کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد علاقے کے مسائل حل کر نے کے لیے کوشاں ہیں 31دسمبر کے بعد نیا بلدیاتی نظام نافذ ہو گا یو سی سے لیکر ضلعی سطح تک برائے راست الیکشن ہونگے بلدیاتی نظام سے ہی نچلی سطع تک مسائل حل ہونگے علاقے کی تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھنے والے امیداروں کو سامنے لایا جائے بطور چیئر مین ا یم سی کہوٹہ میں نے راولپنڈی کی تعمیر ترقی رنگ روڈ اور دوسرے کئی منصوبوں پر کام کیا ہے طارق محمود مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ساڑھے چار ارب کی لاگت سے ٹورازم ہائی وے روڈ کا کام جلد شروع ہوگا فنڈز ریلیز ہو گے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف کہوٹہ میں تعمیر و ترقی ہ وگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا انھوں نے کہا کہ سڑکوں کے لیے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے فنڈز لیں گے اس موقع پر ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، مظہراقبال بھٹی ایڈووکیٹ، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،آصف ربانی قریشی، ملک عبدالراوف، سید زرین شاہ، ماسٹر محمد نواز، نمبردار راجہ فیصل، ملک عثمان،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔
ملک منیر اعوان کی صاحبزادی کی رخصتی اور عمر فاروق اعوان کی ولیمہ کی تقاریب
Malik Munir Awan’s daughter’s Ruksati and Omar Farooq Awan’s wallima ceremonies
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01دسمبر2021)— ممتاز علمی شخصیت پروفیسر فاروق اعوان کے صاحبزادے عمرفاروق اعوان ممتاز سماجی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان کی صاحبزادی، عفان منیر اعوان ایڈووکیٹ اور آفاق منیر اعوان کی ہمشیرہ کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ملک منیر اعوان کی صاحبزادی کی رخصتی اور عمر فاروق اعوان کی ولیمہ کی تقاریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، علمی، مذہبی شخصیات، صحافی برادری،وکلاء برادری بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مہمانان گرامی نے ملک منیر اعوان اور پروفیسر فاروق اعوان کو مبارک باد دی جبکہ نو بیہاتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پرسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نائب صدر صوبہ پنجاب راجہ محمد علی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی تقریب کے میزبانملک منیر اعوان، پروفیسر فاروق اعوان،عفان منیر ایڈووکیٹ اور دولہا عمر فاروق اعوان نے سیاسی سماجی شخصیات دوست احباب عزیز و اقارب کا شکریہ ادا کیا جو انکی خوشی میں شرتک ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01دسمبر2021)— چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین کے والد محترم کی وفات پرMPAراجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین کے والد محترم حاجی ملک گل حسین کی وفات پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، صدرPTIتحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد،وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیر خورد مرزا محمد مسعود، مرز ا فرحان مسعود،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت ملک شوکت مہان اور تنویر ستی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔