DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 15 Lakh Rps burglary committed at mobile phone shop in Kallar bazaar

کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور رات کے پچھلے پہر موبائل شاپ کا شٹر کاٹ کر 15 لاکھ روپے مالیت کے نئے موبائل فونز اور نقدی چرا کر لے گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)—کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور رات کے پچھلے پہر موبائل شاپ کا شٹر کاٹ کر 15 لاکھ روپے مالیت کے نئے موبائل فونز اور نقدی چرا کر لے گئے،یہ واردات رات دس بجے کے بعد ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر انجمن تاجران مرید چوک راجہ ظفر محمود اور سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباس موقع پر پہنچ گئے۔موبائل شاپ کے مالک ابرار انور نے بتایا کہ وہ صبح جب اپنی دکان پر آئے تو اوپر سے شٹر کٹا ہوا تھا اور جب دکان میں داخل ہو کر دیکھا تو 80 کے قریب ڈبہ پیک موبائل فون مالیتی 15 لاکھ،ایک لاکھ روپے کی نقدی جبکہ دیگر سامان دکان سے غائب تھا۔ادھر کلر سیداں اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 30, 2021) * In the incident of theft in Kallar Syedan, unknown thieves cut the shutters of the mobile shop last night and stole new mobile phones and cash worth 15 Lakh Rps. The incident took place after 10 pm. As soon as the incident was reported, President Anjuman-e-Tajiran Mureed Chowk Raja Zafar Mahmood and Patron General Chaudhry Zainul Abidin Abbas rushed to the spot. Abrar Anwar, owner of the mobile shop said the shutters were cut from the top and when I entered the shop, I saw about 80 box-packed mobile phones worth Rs 15 Lakh, cash of Rs 100,000 while other goods were missing from the shop. Expressing concern over the incident, the citizens demanded immediate notice from CPO Rawalpindi and immediate arrest of the accused and effective measures to prevent thefts.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے آنکھوں کے آپریشن کیلئے خریدی گئی مشین خراب

The machine purchased for eye surgery at THQ Hospital has broken down

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے آنکھوں کے آپریشن کیلئے خریدی گئی مشین خراب ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی آنکھوں کے اپریشن کیلئے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں وہ بھاری فیسیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ 2013 میں آنکھوں کے آ پریشن کی مشین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے اپریشن تھیٹر میں نصب کیا گیا تھا اور اسٹاف کی غفلت اور لاپروائی سے چوہا آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر مشین کی تاریں کاٹ کر اسے ناکارہ بنا دیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس کی بحالی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔ ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ہی ڈیجیٹل ایکسرے مشین بھی گزشتہ کئی سالوں سے خراب پڑی ہوئی ہے جس کی درستگی کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کو نظر انداز کر کے رورل ہیلتھ سنٹرز بگا شیخاں،دولتالہ اور پھگواڑی میں ایک ایک ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایکسرے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارسلا ارجمند نے بتایا کہ آر ایچ سی بگا شیخاں میں ریڈیالوجسٹ نہ ہونے کے باوجود انہیں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی فراہمی سمجھ سے بالا تر ہے۔چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ارکان بلدیہ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ، سٹی صدرمسلم لیگ (ن) حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی اور چوہدری نعیم بنارس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں آنکھوں کے آپریشن اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں معروف کاروبای چوہدری فیاض اختر چیئرمین منتخب ہو گئے

Leading businessman Chaudhry Fayyaz Akhtar elected chairman of Rawalpindi Goods Transport Association

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)—راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں معروف کاروبای چوہدری فیاض اختر چیئرمین منتخب ہو گئے۔ان کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے انہیں چیئرمین منتخب ہونے پر چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری توقیر اسلم مسعود بھٹی،عابد ھاشمی،چوہدری ابرار حسین،اکرام الحق قریشی نے مبارکباد دی ہے۔

انجنیئر محمد ارسلان لیا قت کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی

Engineer MArsalan Liaqat Wallima celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)—سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کے بیٹے انجنیئر محمد ارسلان لیا قت کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ، راجہ گلستان خان،تنویر ناز بھٹی، نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،ماسٹر ارشد بھٹی،خا ن شبیر خا ن ودیگر نے شرکت کی۔

مقامی آبادی نے رنگ روڈ کے نئے ڈیزائن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

Locals have expressed serious concerns over the new design of the Ring Road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)—روات سے ملحقہ دیہات کے لوگوں نے رنگ روڈ کی تعمیر کے نام پر غریبوں کو اجاڑنے کی بجائے ان سے ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے اور طاقت کے بل بوتے پر غریب نادار اور چند کنال کی ملکیت رکھنے والوں کو بے گھر کر کے انہیں بھکاری بنانے سے گریزکا مطالبہ کیا ہے۔مقامی آبادی نے رنگ روڈ کے نئے ڈیزائن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف متعدد دیہات کے لوگ اجڑ جائیں گے اور ہزاروں کنال کی زمین سبزی کی کاشت سے محروم ہو جائے گی بلکہ اس پر نصف درجن سے زائد اوور ہیڈ پل بھی اضافی تعمیر کرنے سے قومی سرمائے کا بھی نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صاحبان اقتدار طاقت کے بل بوتے پر ہمیں بے گھر کرنے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو رنگ روڈ بھی تعمیر ہو سکتی ہے اور ہمیں اجڑنے سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیئے جس نقشے کو ترک کیاگیا ہے اس پر ہی روات سے ٹھلیاں انٹرچینج تک عملدرآمد کرا کے ہمارے تحفظات بھی دور کیئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل اجمل صابر سے بھی صورتحال میں مداخلت اور انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوآخالصہ محلہ اکبری کےسابق دوکاندار حوالدار محمد عالم راولپنڈی میں انتقال کر گے

Hawaldar Mohammad Alam, a former shopkeeper of Mohalla Akbari, Choa Khalsa passed away in Rawalpindi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،30نومبر2021)—چوآخالصہ محلہ اکبری کےسابق دوکاندار حوالدار محمد عالم راولپنڈی میں انتقال کر گے حوالدار محمد عالم کی نماز جنازہ بنارس کالونی غریب آباد میں ادا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button