مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2021) صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی نے تظرف ستی اور تنویر ستی کے ہمراہ نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا حکومت کو بے شمار چیلنج کا سامنا ہے انشاء اللہ ملک میں بہتری آئے گئی۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی نے ہمراہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان شخصیات تظرف ستی اور تنویر ستی کے پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی عوام سے کے تمام مسائل حل ہونگے ہیں خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست کر رہا ہوں انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Mator, Kahuta (R Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 29 November 2021) President PTI Kahuta Tehsil Khurshid Ahmed Satti along with Tazraf Satti and Tanveer Satti while talking to the correspondent said that they have done a lot of development work in Kahuta Tehsil and insha Allah this series of services will continue. Inshallah the country has improved. According to details, well known political and social personality President PTI Tehsil Kahuta Khurshid Ahmed Satti along with young personalities of PTI Tehsil Kahuta Tazraf Satti and Tanveer Satti’s Press Club Kahuta Additional General Secretary Kabir Ahmed Janjua while talking said that Tehsil Kahuta All the problems of the people will be solved. I am doing politics with the spirit of service. Inshallah, this series of public services will continue.
سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کے صاحبزادے انجینئر محمد ارسلان لیاقت کی دعوت ولیمہ
Wallima of Engineer Muhammad Arsalan Liaqat celebrated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2021) سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کے صاحبزادے انجینئر محمد ارسلان لیاقت کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق سابق بینک منیجر لیاقت علی بھٹی کے صاحبزادے انجینئر محمد ارسلان لیاقت کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق ایم پی اے شوکت بھٹی،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر ارشد محمود بھٹی،نمبردار اسد،راجہ گلستان سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر میز بان نے اپنے معزز مہمانوں کی خدمت کی۔
حافظ عثمان عباسی کا اپنے قریبی دوست نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال سے ملاقات
Hafiz Usman Abbasi meets his close friend Jaber Kayani of Kalial
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2021) سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ومسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا اپنے قریبی دوست نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال سے ملاقات۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر،بق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے اپنے قریبی دوست نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال اور زبیر ستی آف گلہ سے ملاقات کی اور ان سے تحصیل کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اس موقع پر جابر کیانی آف کلیال نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہے انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی اور ہمارے قائدین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی عوام کی دوبارہ خدمت کر یں گے۔
اگلے الیکشن میں راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے, سردار عدیل انجم
In the next election, Raja Muhammad Ali will win by a landslide, Sardar Adeel Anjum
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29نومبر2021) ن لیگی کارکن حلقہ پی پی سیون سردار عدیل انجم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگلے الیکشن میں راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواے راجہ ظفرالحق اور راجہ محمد علی نے ہمیشہ حلقے کے عوام کی خدمت کی آج بھی حلقے کے لوگ راجہ محمد علی کو یاد کرتے ھیں موجودہ ایم پی اے نے جو حلقے کی عوام سے وعدے کیے وہ جھوٹ کا پلندہ نکلے اس وجہ سے لوگوں کا اعتبار ختم ھو گیا اب عوام اگلے الیکشن میں راجہ محمد علی کو کامیاب بنا کر اپنے قیمتی ووٹ کا حق ادا کریں انشااللہ حلقے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔