DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The water problem at THQ Hospital Kallar Syedan has become serious

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29نومبر2021)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا،گائنی وارڈ سمیت آپریشن تھیٹراور او پی ڈی کے مریضوں کو پانی کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنارہتا ہے۔پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری بیڈز پر پڑیں چادریں بھی گندی ہونے لگیں۔نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔دو یونٹ پانی کی فراہمی اگریمنٹ میں منظور ہونے کے باوجود آدھا یونٹ پانی ٹی ایچ کیو کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر خالد انصاری نے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ سے ہسپتال میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے سٹاف سمیت مریضوں کو پانی کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگریمنٹ کے مطابق دو لاکھ روپے سالانہ بل کی مد میں ادا کرنے کے باوجود ایگریمنٹ کے برعکس دو یونٹس کی بجائے آدھا یونٹ پانی سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گائنی وارڈ سمیت آپریشن تھیٹر،ایمرجنسی اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔پانی وافر مقدار میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری بستروں پر پڑی سفید چادریں بھی گندی ہو گئی ہیں۔ادھر چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے رابطہ پر بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پانی کا کوئی مسٗلہ نہیں،ان کی ضرورت کے مطابق پانی وافر مقدار میں سپلائی کیا جارہاہے تا ہم لوڈ شیڈنگ کے دوران پانی کی سپلائی تعطل کا شکار رہتی ہے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 29 November 2021) * The water problem in THQ Hospital Kallar Syedan has become serious. Due to the non-availability of water, sheets lying on government beds also started getting dirty. Water is not available for prayers. Dr. Khalid Ansari, MS, THQ Hospital, Kallar Syedan, said that there is no water supply in the hospital for the last seven months due to which the patients including the staff are facing immense difficulties in getting water. He said that despite paying an annual bill  Incoming patients are facing immense problems. Due to the unavailability of water  the floor have also become dirty. On the other hand, Chief Officer Kallar Syedan ​​Sahibzada Imran Akhtar said on contact that there is no problem of water in THQ hospital. Water supply is disrupted and face only shortage during load shedding.

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کلر سیداں سے امیر جماعت اسلامی کلر سیداں کی قیادت میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت

Jamaat-e-Islami Youth Wing join protest rally in Islamabad against inflation, unemployment and corruption

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29نومبر2021)— جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کلر سیداں سے امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال،قاری محمد قاسم الحق،عبدالقیوم،نقاش جاوید اور احتشام حسین کی قیادت میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے جلوس کی شکل میں قافلہ کلر سیداں سے روانہ ہوا۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ایک کروڑ نوکریاں دو” اور”مہنگائی ختم کرو”کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال اور نقاش جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت کیخلاف احتجاج رحمت کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔حکومت عوام کو خیالی پلاؤ کھلا رہی ہے۔ملک میں لینڈ،شوگراور ڈرگ مافیا ز کی حکومت ہے۔دنیا میں گندم کی پیداوار آٹھویں نمبر پر ہونے کے باوجود عوام آٹے اور روٹی کو ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل بھی پاکستان پر ظالم اور جاگیرداروں کی حکومت تھی آج بھی یہی مافیا ملک پر مسلط ہے۔حکومت نے گندم باہر بھیجوا کر آٹے کا بحران پیدا کیا،اس وقت ملک میں عملی طور پر شیخ چلی کی حکومت ہے۔حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ان سے نوکریاں چھین لی گئیں۔اس وقت پاکستان کی معاشی اور خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے۔حکمران مدینہ کی ریاست کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔

گھر کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر 22 ہزار روپے کی رقم چرالی گئی۔

An amount of Rs 22,000 was stolen by breaking the glass of a car parked outside the house.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29نومبر2021)—گھر کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر 22 ہزار روپے کی رقم چرالی گئی۔تھانہ میں درخواست جمع کروانے کے باوجود پرچہ درج نہ کیا گیا تا ہم آئی جی پنجاب کو شکایت کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا۔زوہیب اکرام سکنہ کلر سیداں نے بیان دیا کہ میں رات ساڑھے 9 بجے کے قریب چوکپنڈوری میں اپنی خالہ کے گھر گیا اور باہر گاڑی کھڑی کر کے ان کے گھر میں چلا گیا ور دس منٹ بعد ہی گاڑی کے الارم کی آوازیں آنے پر باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کے بائیں سائیڈ کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور گاڑی میں رکھے گئے بٹوے میں موجود بائیس ہزار روپے کی رقم غائب تھی جو کسی نامعلوم ملزم نے میری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری گاڑی کا شیشہ توڑ کر نکال لی۔

ذیشان ارشاد ثانی اور چوہدری محمد اشفاق کو پریس کلب کی رکنیت دی گئی

Zeeshan Irshad Sani and Chaudhry Muhammad Ashfaq were given membership of Press Club

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29نومبر2021)—پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس زیر صدارت شیخ قمرالسلام منعقد ہوا،جس میں ذیشان ارشاد ثانی اور چوہدری محمد اشفاق کو پریس کلب کی رکنیت دی گئی۔اتفاق رائے سے چوہدری محمد اشفاق کو پریس کلب کا سیکرٹری اطلاعات بھی مقرر کردیا گیا تقریب میں راجہ محمد سعید،دل نواز فیصل،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،حافظ کامران حاشر،پرنس پرویز وکی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

وہدری امتیاز حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ٹکال کے قریب ڈھوک بابا گوہر میں ادا کی گئی

Ch Imtiaz Hussain’s mother passed away, Funeral prayers were offered at Dhok Baba Gohar near Takal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29نومبر2021)—پیپلز پارٹی کے سرگرم رکن معروف زمین دار چوہدری امتیاز حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ٹکال کے قریب ڈھوک بابا گوہر میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی، کرنل شبیر اعوان کے علاوہ محمد اعجاز بٹ، راجہ شاہ رخ پرویز، سید راحت علی شاہ،نمبر دار اسد عزیز، چوہدری محبوب حسین آ ف لس،قاضی ارشد،عابد ہاشمی، لالا محمد رسول، چوہدری وقاص، محکمہ ریونیو کلر سیداں اور گوجر خان کے اہلکاروں چوہدری جمیل اختر، صوفی محمد بشیر، محمد شعبان،نعمان ظفر،قاسم رضا قریشی، نمبردار فرحت عباس کے علاوہ ڈڈیال آزاد کشمیر فتح جنگ،پنڈی گھیب، اٹک،حضرو سے بھی بڑے زمین داروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button