DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Heavy snowfall and hurricane devastation continue in the UK

برطانیہ،میں شدید برفباری اور’ طوفان‘ کی تباہ کاریاں جاری

لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،27نومبر2021ء)—برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری اور’ آروین طوفان‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔طوفان سے اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 80,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ برطانیہ میں درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سہ پہر 3 بجے سے کل صبح 2 بجے تک آندھی کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔
برطانوی پولیس نے طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردیں جبکہ عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

London ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, November 27, 2021) * Heavy snowfall and devastation from Hurricane Irwin continue in the UK. According to the Meteorological Department, strong winds of 100 mph are expected in northern England and Scotland on Saturday.
British police have closed several roads in the wake of the storm, urging people not to travel unnecessarily and to take precautions.

Show More

Related Articles

Back to top button