سوینڈن,لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،26نومبر2021ء)—عمران خان کینسر ہاسپیٹل فنڈریزنگ پروگرام،21نومبر برروز اتوار سوینڈن میں عمران خان کینسر ہاسپیٹل کے لئے فنڈ ریزنگ چیرٹی لنچ کا اہتمام کیا گیا،اس پر وقار پروگرام کا انتظام و انصرام الحبیب اسلامک سنٹر کے خوب صورت ہال میں کیا گیا، پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کا شرف الحبیب اسلامک سنٹر کے خطیب سید محمد طاہر حسین شاہ کو حاصل ہوا،پروگرام میں 150 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی،یہ پروگرام سوینڈن میں ہونے والے بہترین اور کامیاب ترین پروگراموں میں سے ایک تھا،اس پروگرام کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ سوینڈن میں قائم تمام مساجد نے اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے یک جان ہو کر شرکت کی،اس اتحاد و پروگرام کی کامیابی کے سلسلہ میں الحبیب اسلامک سنٹر کے خادم جناب حاجی عبدالطیف صاحب کا ذکر نہ کرنا ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہوگا،عبدالطیف صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس پروگرام کے لئے دن رات محنت کی اور فردآ فردآ نہ صرف پاکستانی بلکہ بنگالی، ترکی، اور دیگر اسلامی کمیونٹیز سے بھی رابطے کیے،اس پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس رسل ہالینڈ، میئر اف سوینڈن “گیری پرکن” اور ایم پی “رابٹ بک لینڈ” نے خصوصی طور پر شرکت کی,فنکشن کے روایتی پروگرام کے درمیان شرکاء کو پرتکلف طعام سے بھی لطف اندوز کیا گیا،پروگرام میں موجود تمام شرکاء نے اس خوبصورت پروگرام میں شرکت کرکے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا،
اس خوبصورت پروگرام میں شرکاء نے دل کھول کر چندہ دیا اور الحمداللہ پینسٹھ ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم عمران خان کینسر ہسپتال کے لئے اکٹھی ہوگئی، اس پروگرام کے انعقاد میں سید مقدر علی نقوی صاحب، حاجی احمد نواز صاحب، محمود احمد صاحب،مرزا محمد عارف نمبردار، راجہ محمد یاسین صاحب، عاطف غفار، محمد منیر،محمد یعقوب، اکبر خان، اسحاق مغل، ولید میاں، مصطفی دھیان، حیدر پوسل، شاہد احمد خان اور امتیاز گلیانوی نے بھی اپنا کردار بطریق احسن ادا کیا اور حاجی عبد اللطیف صاحب سے بھرپور تعاون کیا،ووسٹر سے جناب ملک محمدفیاض،برمنگھم سے کونسلر مریم خان،
لندن سے منظور حسین آدم، محمد سلیم صاحب،اور دیگر بہت سے احباب نے میلوں کا سفر طے کر کے اس پروگرام میں شرکت کی اور اسے مزید چار چاند لگا دیے،پروگرام کے اختتام پر خادم الحبیب سینٹر حاجی عبد اللطیف نے تمام شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ تعاون کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا، عبدالطیف صاحب نے اتحاد بین المساجد کو ایک سنگ میل قرار دیا اور عمران خان کینسر ہاسپٹل فنڈریزنگ پروگرام کو ایک بنیاد قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے بھدائمی اتحاد اور کامیابی کی نوید بھی سنا ڈالی۔
Swindon ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, November 26, 2021) * Imran Khan Cancer Hospital Fundraising Program, Charity Lunch for Imran Khan Cancer Hospital was organized in Sweden. The program was started in the beautiful hall of the center.
The program started with the recitation from the Holy Quran as per tradition. The program was one of the best and most successful programs ever held in Sweden. The great virtue of this program was that all the mosques in Swindon participated in the event, keeping their differences aside.
Not to mention Haji Abdul Latif Sahib, the Custodian of Al-Habib Islamic Center and who contacted other Islamic communities, this program Assistant Commissioner of Police Russell Holland, Mayor of Swindon “Gary Perkin” and MP “Robert Bookland” specially attended the event. The participants were very happy to participate in this beautiful event.
In this beautiful program, the participants donated generously and more than 65,000 pounds was raised for Imran Khan Cancer Hospital.
Mohammad Arif Nambardar, Raja Mohammad Yaseen Sahib, Atif Ghaffar, Mohammad Munir, Mohammad Yaqub, Akbar Khan, Ishaq Mughal, Waleed Mian, Mustafa Dhyan, Haider Posal, Shahid Ahmad Khan and Imtiaz Galyanvi also played their roles well and Haji Abdul Full cooperation from Mr. Latif, Mr. Malik Mohammad Fayyaz from Worcester, Councillor Maryam Khan from Birmingham, Manzoor Hussain Adam, Mohammad Saleem Sahib and many other friends from London traveled for miles and participated in this program.
Heartfelt thanks to those who collaborated to make this program a success, Abdul Latif Sahib described the inter-mosque alliance as a milestone and Imran Khan Cancer Hospital Fundraising Program as a foundation for the benevolent unity and success of Muslim community.