DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Joint meeting of angry party functionaries and activists of PTI Rawalpindi City District, Tehsil Kallar Syedan Kahuta, charge sheet issued against Sadaqat Ali Abbasi

پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی ضلع،تحصیل کلرسیداں کہوٹہ کے ناراض پارٹی عہدیداران اور سرگرم کارکنان کے مشترکہ اجلاس , صداقت علی عباسی کے خلاف چارج شیٹ جاری

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27نومبر2021)—پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی ضلع،تحصیل کلرسیداں کہوٹہ کے ناراض پارٹی عہدیداران اور سرگرم کارکنان کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی کے خلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے انہیں بلاتاخیر شمالی پنجاب کی صدارت سے الگ کرکے پارٹی آئین کی پاسداری کی متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔جمعہ کے روز کلرسیداں کے نواحی گاؤں گف سنگال میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی میزبانی میں ان کی رھائشگاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کرنل اجمل صابر،سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،تحصیل کہوٹہ کے صدر خوشید ستی،شہر یار ریاض،اقبال سبحانی،راجہ محمد علی کے علاوہ تحصیل کلرسیداں اور ساگری مرکز کی تمام یوسیز کے سابق صدور سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی۔جس میں پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ صداقت علی عباسی بطور رکن قومی اسمبلی پارٹی آئین کے مطابق شمالی پنجاب کی صدارت کے اہل ہی نہیں ان کی سبکدوشی تک کارکنان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کرنل اجمل صابر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی شکایات عمران خان تک پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں اب میڈیا ہی سے رسائی کی توقع ہے اب تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے بات اوپر پہنچانا مشکل ہے آج مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم اور ہم خود پس رہے ہیں درپیش حالات میں ہمیں پی ٹی آئی کا دفاع کرنے میں شرمندگی کا سامنا ہے۔عمران خان کی عالمی سطع پر کامیابیوں کے باوجود ہمارے اپنے اندرونی حالات وگردوں ہیں۔عمران خان دیانتدار رہنما ہیں مگر ان کے اردگرد کرپشن میں اضافہ ہوا ہے کرپشن کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔ہمارے ارکان اسمبلی نے اپنے فوکل پرسنز لگا کر روائیتی انداز کو اپنا رکھا ہے مہنگائی کو کم کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی پی ٹی آئی کی تنظیموں کو عضو معطل بنا دیا گیا۔ضلعی صدر شہریار ریاض سمیت دیگر عہدیداران کا موقف سنے بغیر معطل کیا گیا۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے معطل صدر شہریار ریاض نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعتماد میں امیدواروں کی نامزدگیوں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اس سارے عمل سے باہر رکھا گیا مگر جب انتخابی شکست ہوئی تو ملبہ ہمارے سر ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں کرپشن ہو رہی ہے ترقیاتی گرانٹس میں کمیشن کھایا جا رھا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں اور صداقت عباسی پارٹی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے شمالی پنجاب کی صدارت سے الگ ہو جائیں،راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ کلرسیداں میں کرپشن قبضہ مافیا ہیروئین فروش منشیات فروشوں کے مددگار آج ایک نہیں ہزاروں ہیں۔تمام سرکاری اداروں میں ارکان اسمبلی نے اپنے فرنٹ مین بٹھا رکھے ہیں ہم نے کبھی ایسی تبدیلی کا خواب نہیں دیکھا تھا ہماری امیدوں پر پانی پھیرنے والے یہی ہمارے منتخب کردہ ارکان اسمبلی ہیں ہم نے جس مشن کے لیئے عمران خان کا ساتھ دیا اس کی راہ میں سب سے بڑا روڑا صداقت عباسی ہیں۔گلی نالی کی تعمیر سے قومیں ترقی نہیں کرتی ہیں ہمارے کئی دیہات میں طالبات کے مدارس ہی نہیں، کوہسار ہائی وے سے کلرسیداں کا کوئی تعلق ہی نہیں اس کے لیئے کلر شاہ خاکی کو شامل کیئے بغیر کلرسیداں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں۔آثارقدیمہ کو ترقی دینے میں بھی کلرسیداں کو نظرانداز کیا گیا کلرسیداں کا میڈیا اس حق تلفی پر ہماری آواز بنے۔معطل ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقبال سبحانی نے کہا کہ صداقت عباسی پارٹی آئین کے مطابق شمالی پنجاب کی صدارت کے اہل ہی نہیں،ہم لوگوں کا موقف سنے بغیر وٹس اپ کال پر معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن مین شکست کے ذمہ دار ہم نہیں وہ ہیں جنہوں نے ہمیں مہم سے الگ کرکے خود ٹکٹ جاری کیئے۔ہم صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر تسلیم نہیں کرتے اور ان کی سبکدوشی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔راجہ محمد علی نے کہا کہ ہم جس ویژن، تبدیلی اور حق و انصاف کے لیئے اپنی جماعت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے آج ہمارے ارکان اسمبلی اس بنیادی اصول کو ترک کر چکے ہیں۔سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری تھے وہ جب بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کو کوئی میل کرتے تو اسی شام بے نظیر انہیں جواب دے دیا کرتی تھیں مگر اب پی ٹی آئی میں تنظیمی عہدیداروں اور حق بات کہنے والوں کی کہیں شنوائی ہی نہیں ہو رہی جس سے عام کارکن بھی انتہائی شاکی ہیں۔اس موقع پر میجر جاوید،عاصم مختار مغل نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 27 November 2021) * PTI Rawalpindi City District, Tehsil Kallar Syedan, Kahuta in a joint meeting of angry party officials and activists approved a charged against PTI North Punjab President Sadaqat Ali Abbasi. While issuing the sheet, he was immediately asked to removed from the presidency of North Punjab and a unanimous resolution was passed to abide by the party constitution. An important meeting was held at the residence of the party in which District General Secretary Col. Ajmal Sabir, former Member Punjab Assembly Col. Shabir Awan, Tehsil Kahuta President Khurshid Satti, Shehar Yar Riaz, Iqbal Sobhani, Raja Muhammad Ali besides Tehsil Kallar Syedan and Sagri. Former presidents and secretaries of all USCs of the Center also participated. It was demanded from the party leadership that Sadaqat Ali Abbasi as a member of National Assembly is not eligible for the presidency of North Punjab as per party party constitution.

سکولوں کی ناظرہ چیکنگ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو راستہ نہ دینے اور جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دیگر اسٹاف کیساتھ گالم گلوچ کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against two persons for not giving way to the vehicle of Judicial Magistrate and swearing at them

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27نومبر2021)—سکولوں کی ناظرہ چیکنگ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو راستہ نہ دینے اور جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دیگر اسٹاف کیساتھ گالم گلوچ کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عادل عزیز نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بطور نائب کورٹ بعدالت محمد عابد جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 کلر سیداں فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز بوقت تقریبا 2 بجے دن، جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ناظرہ انسپکشن کے سلسلہ میں دودہلی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سکندر فیاض اور اسٹینو گرافر ذوالقرنین بھی ہمراہ تھے۔گورنمنٹ بوائز سکول سامتھی جانے کیلئے گلی سے گزرنے لگے تو گلی کی نکر پر ایک گاڑی نمبری آئی ڈی ایس 8926کھڑی تھی اور دو آدمی تعمیرات کے کام میں مصروف تھے جنہیں راستے سے گاڑی ہٹانے کو کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔میں نے اپنا تعارف کروایا اور ساتھ ہی بتایا کہ ہمارے ساتھ جج صاحب بھی ہیں جس پر دونوں اشخاص بدتمیزی پر اتر آئے اور گالیاں دینے لگے۔ان میں سے ایک شخص نے میری طرف غصہ میں آکر دابڑہ سر پر مارنے کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ دوسرے شخص نے پانی والی بالٹی ماری جو بازو پر لگی مگر کوئی ظاہری ضرب نہ آئی پھر اس نے وہی بالٹی میرے سر پر ماری میں پیچھے ہٹ گیا جس کی وجہ سے سر پر نہ لگ سکی۔اسی دوران ان لوگوں نے جج صاحب اور اسٹینو گرافر کیساتھ بھی بدتمیزی کی اور تقریباآدھا گھنٹہ تک سرکاری گاڑی کو گزرنے نہ دیا۔ ملزمان کے نام محمد اسحاق اورصدام معلوم ہوئے ہیں۔

اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر بروز اتوار کو جواد فٹبال کلب چوآخالصہ اور القائم فٹبال کلب اسلام آباد کے مابین چوآ خالصہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

 

The final of the Open Football Tournament will be played on Sunday 28th November between Jawad Football Club Choa Khalsa and Al Qaim Football Club Islamabad at Choa Khalsa Stadium

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27نومبر2021)—جواد فٹ بال کلب چوآ خالصہ اور خرم سلطان چوہان آف جسوالہ کے زیر انتظام شادمان افراہیم کپ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر بروز اتوار کو جواد فٹبال کلب چوآخالصہ اور القائم فٹبال کلب اسلام آباد کے مابین چوآ خالصہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فضل حسین سو برس سے زائد کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کنوہا میں ادا کی گئی

Fazal Hussain passed away at the age of 100 years, Funeral prayers were offered at Kanoha

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27نومبر2021)—معروف سماجی کارکن استاد محمد نذیر بٹ کے بہنوئی فضل حسین سو برس سے زائد کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کنوہا میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شاہد گجر،نمبردار اسد عزیز،عابد زاہدی،سرمد بٹ،توقیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button