DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The broken road near Dera Mushtaq City repaired by college students

ڈیرہ مشتاق سٹی کے قریب ٹوٹی سڑک تا حال مرمت نہ ہو سکی قریبی کالج کے طلبہ میدان میں آ گے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کر دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2021)
منتخب نمائندگان کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا عرصہ دراز سے ڈیرہ مشتاق سٹی کے قریب ٹوٹی سڑک تا حال مرمت نہ ہو سکی قریبی کالج کے طلبہ میدان میں آ گے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کر دی جو حلقہ کے نمائندگان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے آئے روز سڑک کے موڑ پر ٹوٹا نالہ روزانہ کی بنیاد پر حادثے رونما ہونے کا سبب تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مشتاق سٹی کے قریب بٹوہا سٹاپ کے قریب سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں منتحب نمائندگان کا بھی وہاں سے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر گزر ہونے کے باوجود بھی مرمت نہ کروا سکے جس نے نمائندگان کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا تنگ آکر اخر کار قریب موجود کے آئی ٹی کالج کے طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت اس کو مرمت کرنے کے لیے میدان میں آ گے جو پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ جبکہ نمائندگان کے لییباعث شرمندگی ہے۔طلبہ نے اس موقع پر منتحب نمائندگان اور پی ٹی آئی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کو فلفور مرمت کیا جائے روزنہ تعلیم کے حصول کے لیے یہاں سے کالج آنا پڑتا ہے کئی طلبہ حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور اس کی وجہ سے جہاں ہمیں مسائل کا سامنا ہے وہی عوام علاقہ کو دشواری ہے اسکو جلد از جلد مرمت کیا جائے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 November 2021)The broken road near Dera Mushtaq City repaired by college students. The performance of the elected representatives has been disappointing. The broken road near Dera Mushtaq City has not been repaired for a long time so far. According to the details, the road near Batoha stop near Dera Mushtaq City has been in a state of disrepair for a long time due to which many accidents have taken place. Many students have been involved in accidents and this is where we face problems.

ٹور ازم ہائی وے عمران خان نے نڑڑ میں دیا جس پر انکے مشکور ہیں اس پر کرپشن کی کوشش کی گئی مگر ہ پراجیکٹ سول محکمہ کے بجائے فوجی محکمے کو دیا گیا جو خوش آئند ہے۔

Imran Khan announced the tourism highway in Nahr,  Attempts were made to corrupt it but the project was given to the military department instead of the civil department which is welcome.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2021)
ٹور ازم ہائی وے عمران خان نے نڑڑ میں دیا جس پر انکے مشکور ہیں اس پر کرپشن کی کوشش کی گئی مگر ہ پراجیکٹ سول محکمہ کے بجائے فوجی محکمے کو دیا گیا جو خوش آئند ہے۔مٹور کے بعد مری میں بھی بہت بڑا دھماکہ ہوگا جس سے حلقے کی سیاست کا رخ تبدیل ہو جائے گا۔ ٹور ازم کے حوالے سے جھوٹ نہ بولیں عمران خان نے منصوبہ نڑڑ میں دیا آپ کبھی مٹور کبھی کوہالہ میں ایسی باتیں نہ کریں سیاست کردار سے بنتی ہے گفتار سے نہیں مجھے تو اُن پر ہنسی آتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مری سے لیکر دھان گلی تک ٹور ازم روڈ لے گے پہلے اپنے علاقے کی سڑکیں تو ٹھیک کروا لیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و راہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے کہوٹہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کلر سیداں کہوٹہ کوٹلی اور مری کے عوام نے جو پیار و محبت دیا وہ کبھی بھول نہیں سکتا مجھے زور دیا جا رہا ہے کہ الیکشن لڑوں عوام کی مشاورت او ر انکے اسرار پر ہی جو فیصلہ ہوا کرونگا 40ہزار سے زاہد وؤٹیں لیں کلر سیداں سے مری تک میرے ساتھ محبت کرنے والے مجھے چاہنے والے میرے ساتھ ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ٹورازم ہائی وے منصوبے کو کرپشن کی نظر کرنا چاہتے تھے لیکن بہت اچھا ہوا کہ یہ فوجی ادارہ کے ذریعے اسکو مکمل کیا جائے گا غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ ایم این اے نے ہر موقع پر عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور ہمیشہ جھوٹ بولا سہالہ اوور ہیڈ برج خرم نواز اور سی ڈی اے کا منصوبہ ہے پھر بھی ہم انکو کریڈٹ دے دیتے اگر اس پر کام جاری ہوتا تو لیکن وہاں ابھی تک مسائل ہیں اور سہالہ فلائی اوور بننا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے ایم این اے نے تو کئی مرتبہ اسمبلی کئی مرتبہ مختلف پریس کانفرنس میں اسکو بنوا دیا۔مٹور کے بعد مری میں بھی بہت بڑا دھماکہ ہوگا جس سے اس حلقے کی سیاست کا رخ تبدیل ہو جائے گا مری کے اندر رشوت قانونی طور پر پہلی دفعہ جائز ہے جس کی ساری ذمہ داری منتحب نمائندوں ہے حاجرہ بی بی کے گھر پر قبضہ ایک یتیم کے مال کو ہڑپ کرنے کے مترادف ہے بلدیاتی انتحابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے یونین کونسل سے لیکر ضلع تک اپنے نمائندے کھڑے کریں گے منتحب نمائندگان نے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچایا جھوٹے وعدے دعوے نظریاتی کارکنان ورکرز کو کھڈے لائن لگانا عمران خان کے ویژن کے مترادف ہے۔میرا مشن عوام کی خدمت ہے کرتا رہونگا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید نے ایوان عدل کہوٹہ میں سہولت سنٹر، وزیٹنگ ہال، ہال ملاقات

Registrar Lahore High Court Irfan Saeed visits Aiwan-e-Adl Kahuta at Facility Center, Visiting Hall

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2021)
سہولت سنٹر، ہال برائے ملاقات نا بالغان، وزیٹنگ ہال اور بار روم کی توسیع سے وکلاء اور عوام علاقہ کو ریلیف ملے گا رجسٹرار عرفان سعیدقمر زمان ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی کہوٹہ کی دھرتی نے جہاں دیگر شعبوں میں انمول ہیرے پیدا کیے وہی وکالت کے شعبے سے وابستہ ایسی شخصیات کا تعلق اس علاقے سے ہے جنہوں نے پاکستان میں اپنا منفرد مقام بنایا آج کہوٹہ آ کر دلی خوشی ہوئی کیوں کہ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ اور اس دھرتی سے مجھے میرے استاد راجہ محمد انور مرحوم کی خوشبو آتی ہے انھوں نے ہمیشہ انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کی،اپنے شعبے سے ہمیشہ وفاداری کی اور ہم سب کو بھی یہی درس دیا ان کی خدمات کو جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید نے ایوان عدل کہوٹہ میں سہولت سنٹر، وزیٹنگ ہال، ہال ملاقات برائے نا بالغان اور راجہ محمد انور ایڈووکیٹ مرحوم کے نام سے منسوب بار روم کہوٹہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان، سنئیر سول جج راولپنڈی شہنشاہ آصف کمال، صدر بار ایسو سی ایشن راولپنڈی ہائیکورٹ سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ، سول جج کہوٹہ محمد زبیر، سول جج کہوٹہ سردار عظمت حیات، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن شاہد شہزاد بھٹی،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویراحمد ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ لاہور کو ایون عدل کہوٹہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن قمر زمان ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ایوان عدل کہوٹہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسائل سے بتاے جس پر رجسٹرار ہائیکورٹ لاہور عرفان سعید اور ڈیسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی شاندار پروگرام کے انعقاد پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹر ی قمر زمان ایڈووکیٹ کو مقررین نے مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری قمر زمان ایڈووکیٹ کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان اور سول جج کہوٹہ محمد زبیر کو انکی جانب سے دی جانے والی خدمات پر سونئیر پیش کی ایوان عدل کہوٹہ آمد پر مہمانان گرامی کا عہدیداران بار ایسو سی ایشن کہوٹہ و جملہ ممبران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انکے گلدستے پیش کیے گے جبکہ اس موقع پر مہمانان گرامی نے سہولت سنٹر، وزیٹنگ روم، ہال ملاقات برائے نا بالغان، اور بار روم کا افتتاح کی جبکہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button