کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،27نومبر2021)— مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کو جھوٹا قرار دے دیا۔صداقت عباسی نے ہر موقع پر عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور ہمیشہ جھوٹ بولا سہالہ اوور ہیڈ برج ایم این اے خرم نواز اور سی ڈی اے کا منصوبہ ہے۔ لیکن وہاں ابھی تک مسائل ہیں اور سہالہ فلائی اوورہیڈ بننا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مٹور کے بعد مری میں بھی بہت بڑاسیاسی دھماکہ ہوگا۔ جس سے حلقے کی سیاست کا رخ تبدیل ہو جائے گا۔ غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ سیاسی شخصیت ہوں لوگ رابطے کرتے ہیں سیاست میں رابطے ہوتے ہیں عوام کی مشاورت میری اولین ترجیح ہے۔ ٹور ازم کے حوالے سے جھوٹ نہ بولیں عمران خان نے منصوبہ نڑڑ میں دیا آپ کبھی مٹور کبھی کوہالہ میں ایسی باتیں نہ کریں سیاست کردار سے بنتی ہے گفتار سے نہیں مجھے تو اُن پر ہنسی آتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مری سے لیکر دھان گلی تک ٹور ازم روڈ لے گے ہیں۔ میجر (ر) لطاسب ستی میرے بھائی ہیں مگر وہ اپنی پھالیاں پر نڈلہ روڈ نہیں بنا سکے۔ صداقت عباسی پھر کہتے ہیں کہوٹہ والو کروڑوں روپے کبھی دیکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و راہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے کہوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے (ن) لیگ کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی تجویز اور سینٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی خبر کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک سیاسی شخصیت ہوں لوگ رابطے کرتے ہیں۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں سیاست میں رابطے ہوتے ہیں لیکن فیصلہ میں نے کرنا ہے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں انکی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہ اُٹھایا نہ اُٹھا سکتا ہوں 40ہزار سے زائد ووٹیں لیں۔کلر سیداں سے مری تک میرے ساتھ محبت کرنے والے مجھے چاہنے والے میرے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو کرپشن کی نظر کرنا چاہتے تھے لیکن بہت اچھا ہوا کہ یہ فوجی ادارہ کے ذریعے اسکو مکمل کیا جائے گا غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ ایم این اے صداقت عباسی نے ہر موقع پر عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور ہمیشہ جھوٹ بولا سہالہ اوور ہیڈ برج خرم نواز اور سی ڈی اے کا منصوبہ ہے پھر بھی ہم انکو کریڈٹ دے دیتے ہیں۔ اگر اس پر کام جاری ہوتا تو لیکن وہاں ابھی تک مسائل ہیں اور سہالہ فلائی اوورہیڈ بننا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایم این اے صداقت عباسی نے تو کئی مرتبہ اسمبلی کئی مرتبہ مختلف پریس کانفرنس میں اسکو بنوا دیا۔منتخب نمائندگان کوٹلی ستیاں میں گیس کے جو پیسے پڑے ہوئے ہیں ان سے گیس تو لگا دیں۔ اگلے دور میں پرویز الہی تو مجھے نظر آ رہا ہے مگر آپ مجھے نظر الہی نظر آرہے ہیں۔ مری،کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے لوگ مایوس ہیں۔ مشاورت جاری ہے آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ مٹور کے بعد مری میں بھی بہت بڑاسیاسی دھماکہ ہوگا۔جس سے اس حلقے کی سیاست کا رخ تبدیل ہو جائے گا۔
Kahuta: (R Pothwar.com, Imran Zamir, November 27, 2021) — Central leader of PTI and former member of National Assembly Ghulam Murtaza Satti has called PTI member of National Assembly Sadaqat Abbasi a liar. Sadaqat Abbasi Making false promises to and always lying about Sihala Overhead Bridge, The Sihala bridge was MNA Khurram Nawaz and CDA plan not his. These views were expressed by former MNA and PTI leader Ghulam Murtaza Satti while talking to reporters in Kahuta. The people of Murree, Kallar Syedan, Kotli Sattian and Kahuta are disappointed. The consultation is going on. I would like to inform you that there will be a big political explosion in Murree after Motorway. This will change the course of politics in this constituency.
حافظ عثمان عباسی کا چیئرمین واراکین میونسپل کمیٹی کے ہمراہ دورہ کہوٹہ
Hafiz Usman Abbasi visits Kahuta with Chairman Warakin Municipal Committee
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،27نومبر2021)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کا چیئرمین واراکین میونسپل کمیٹی کے ہمراہ دورہ کہوٹہ۔ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا 17ارب کا کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ بائی پاس اور سہالہ اوور ہیڈ برج کا میگا پراجیکٹ ختم کرکے اہلیا ن کہوٹہ پر بڑا ظلم کیا اور زیادتی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گیس،بجلی اور تعلیم کے منصوبے آن ریکارڈ ہیں۔ میاں نواز شریف جلد پاکستان آکر پاکستا ن کو اس نااہل قیادت اور موجودہ بحران سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے میڈیا اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ چیئرمین یونین کونسپل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، کونسلر قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راشد مبارک عباسی، ایم ذوالفقار ستی، خرم عباسی، سابق کونسلر اظہر غوری،راجہ کلیم اکبر،راجہ نعیم اکبر، راجہ رومان سعید، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ،کرنل (ر) امجد اقبال جنجوعہ، شیخ خالد اور دیگر مسلم لیگی کارکنان،ورکر بھی موجود تھے۔ دریں اثنا سابق سٹی نائب ناظم کہوٹہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کے بھائی اور کزن کی وفات پر قاضی اخلاق احمد کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے تعزیت اور فاتحہ کی اور اخباری نما ئندوں اور میڈیا سے گفتگو کی۔ بعد ازاں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ کے سسر اور چیئر مین مرید اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملک کلیم اعوان کے والد کی دعائے قل اور سیکرٹری اطلاعات کہوٹہ پریس کلب محمد افضال شمسی کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ کے چچا اور راجہ ظہور اکبر چیئرمین بلدیہ کہوٹہ کے ماموں، کرنل (ر) امجد اقبال کے بھائی راجہ مسعود افضل اور نمبردار راجہ فیصل لیاقت کے کزن نمبردارراجہ آصف کے بھائی کی وفات اور صدر شیخ برادری کہوٹہ قاری صدیق کی ہمشیرہ اور شیخ خالد کی عزیزہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی