DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Punjab Chief Minister’s Kahuta visit postponed, Public dreams shattered

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہوٹہ دورہ ملتوی۔حلقے کی عوام کے"سہانا" خواب چکنا چور۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2021)
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہوٹہ دورہ ملتوی۔حلقے کی عوام کے”سہانا” خواب چکنا چور۔سیاسی سماجی شخصیات عوام علاقہ میں یہ چہ گوئیاں دورہ وزیر اعلیٰ نے خود ملتوی کیا یا ملتوی کروایا گیا پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز تنظیمی عہدیداران کے متوقع احتجاج یا کہوٹہ کے عوام کے لیے میگا پراجیکٹ کا نہ ہونا وجہ بنی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا28نومبر کہوٹہ کا دورہ اچانک ملتوی جبکہ کئی روز سے دورہکی تیاریاں شروع تھیں ایم پی اے ایم این اے کی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی ہوئی عوام علاقہ خوش تھے کہ آخری ڈیڑھ سال میں شاہد وزیر اعلیٰ پنجاب کہوٹہ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان کر دیں مگر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ منتحب نمائندوں کی چپقلش کی نظر ہو گیا کیونکہ کوٹلی ستیاں مری کے لوگ اور سیاسی قیادت وزیر اعلیٰ کا دورہ شاہد ادھر کروانا چاہتی تھی جسکی وجہ سے کہوٹہ کا دورہ ملتوی ہو گیا آئندہ دورہ ہوگا نہیں ہوگا کہوٹہ میں ہوگا یا کوٹلی ستیاں یا مری میں وقت بتائے گا تنظیمی عہدیداران کی ناراضگی کی وجہ سے اُن لوگوں کو جلسہ گاہآنے کی دعوت دی گئی تھی جنکو فنڈز دیے گے کہوٹہ کے عوام کے مقدر ہی خراب ہیں نہ اوور ہیڈ برج نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ یونیورسٹی نہ نارہ کالج نہ واٹر سپلائی کچھ ملا ہے تو مہنگائی اور بے روزگاری۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 November 2021)
Punjab Chief Minister’s visit to Kahuta was postponed. People of the constituency “sweet” dreams left shattering .  According to the details, Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar’s visit to Kahuta was abruptly postponed on November 28 while preparations for the visit had been going on for several days. The people of the area were also happy, the Chief Minister of Punjab, had announced a mega project to heal the wounds of the people of Kahuta. The people and the political leadership of the party wanted the Chief Minister’s visit but visit to Kahuta was postponed.

طارق ستی،رازق ستی کی والدہ اور راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی کی خالہ جان انتقال کر گئی

 Mother of Razaq Sati,Tariq Sati, passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2021)
طارق ستی،رازق ستی کی والدہ اور راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی کی خالہ جان انتقال کر گئی۔مرحومہ کی نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی اور حال مقیم محلہ آڑہ والے طارق ستی،رازق ستی کی والدہ اور راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی آف کلیال کی خالہ جان رضائے الہی سے وفات پا گیں تھیں مر حومہ کی نمازے جنازہ محلہ آڑہ والے قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی، سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوباہی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،چیرمین MC کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیرمین مرزا محمد مسعود، ممبر MC کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، ممبر MC کہوٹہ عبدالحمید قریشی،ممبر MC کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی،،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، خرم عباسی آف مری،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا، نوید ستی کلیال، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت عدیل افضل سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔

ملک کلیم حسین کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعاے قل کا اہتمام

Dua Qul observed for late father of Malik Kalim Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر اعوان آرگناہزیشن ملک کلیم حسین کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعاے قل کا اہتمام علماے دین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر اعوان آرگناہزیشن ملک کلیم حسین۔ خطیب حسین۔ نذیرحسین۔ حاجی ملک ابرار حسین اور حافظ اسماعیل کے والد محترم حاجی ملک گل حسین کے ایصال ثواب کے لیے دعاے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی، سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوباہی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، چیرمین MC کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیرمین مرزا محمد مسعود، ممبر MC کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، ممبر MC کہوٹہ عبدالحمید قریشی،ممبر MC کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، ممتاز عالم دین مولانا عبدالمجید نقشبندی، مولانا حافظ ممتاز حسین،مولانا حافظ انوار، مولانا حافظ صغیر احمد، مولانا حافظ فخر عباس، مولانا حافظ تاج بگہاروی، مولانا حافظ قمر رضا چشتی، مولانا حافظ توقیر احمد، مولانا حافظ ذوالفقار احمد، مولانا حافظ محمد حسین نظامی،مولانا حافظ قیصر،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی، احتشام کیانی، ذوالفقار احمد، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، خرم عباسی آف مری،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا، نوید ستی کلیال، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت عدیل افضل، مرزا فرحان آف بٹالہ، سردار ارشد مجید، سردار ماجد حسین، ڈاکٹرملک محمد ریاض، صوبیدار ملک رشید،صوبیدار ملک اسراہیل، ملک ماسٹر معروف حسین،ملک ارشد محمود،صوبیدار ملک فاروق،ملک وسیم وارث،ملک حفیظ وارث،ملک اسرار الحق،ملک جواد،ملک عاشر،ملک علی، ملک مہتاب،ملک زین العابدین سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی اس موقع پر علماے دین قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی آخر میں تمام عالم اسلام بلخصوص مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گی اور تمام شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کا ترکی کا نجی دورہ ترکی

Sajjada Nasheen Darbar Alia Kaliam Sharif Sahibzada Sai Mohsin Faqir’s Visit to Turkey

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25نومبر2021)
سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کا ترکی کا نجی دورہ ترکی استنبول پہنچنے پر مریدین، عقیدت مندوں اور چاہنے والوں نے انکا والہانہ استقبال کیا اس موق پر سائیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزارات اور خانقاہوں سے جو فیض ملتا ہے اُس سے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی باب جی کلیامی کا فیض جاری و ساری ہے اللہ کے ولیوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی خوشنودی اور مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری ان کے مزارات میں قبلی سکون میسر ہوتا ہے آج کے اس پر فتن دور میں اولیا اللہ سے محبت اور عقیدت کرنے سے دنیا اور اخرت میں کامیابیوں کی راہ ہموار ہوتی ہے ترکی استنبول میں بابا جی کلیامی کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے میرا شاندار استقبال کیا اپنے چاہنے والوں سے مل کر دلی تسکین ہوئی انھوں نے ترکی عامر جٹ کے دفتر کا افتتاح کیا جبکہ حضرت ابو ایوب انصاری کے دربار پر حاضری دی جبکہ مختلف معلوماتی تاریخی جگہوں کا دورہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button