مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2021) پنجاب یونیورسٹی ایفلیشن کمیٹی کا بی ایس سی میتھ اور اے ڈی پی برائے سال2021-2022کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کا دورہ مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں پنجاب یونیورسٹی ایفلیشن کمیٹی کا بی ایس سی میتھ اور اے ڈی پی برائے سال2021-2022کے حوالے سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کا دورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ کالج کے حیرت افزا ماحول کئی کنالوں پر بنی دیدہ زیب عمارت پر خوشی کا اظہار پنجاب یونیورسٹی ایفلیشن کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ کو مختصر وقت میں غیر معمولی کام کرنے اور بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا یاد رہے کہ اس ایفلیشن سے پوٹھوہارمیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کسی یونیورسٹی سے بی ایس کا الحاق کروانے والا پہلا سرکاری کالج ہو گیا ہے اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شبیر راجہ نے پنجاب ایفلیشن کمیٹی کے کامیاب دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے بروقت دورے سے سال 2021-2022کے لیے بی ایس کا داخلہ پروگرام شروع ہو جائے گا جس کی آخری تاریخ15دسمبر2021ہوگی مجھے اپنی بلند حوصلہ ٹیم پر فخر ہے اس موقع پر پروفیسر شبیر راجہ نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ یہ قابل فکیلٹی کہوٹہ میں معیاری تعلیم کی ترقی کے لیے کمر بستہ رہے گی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 November 2021) Punjab University Affiliation Committee visited Government Graduate College Kahuta for BSc Math and ADP for the year 2021-2022. Detailed inspection of various departments. According to details, B.Sc. Math and Visit of Government Graduate College Kahuta in connection with ADP for the year 2021-2022 Inspection of various departments . Prof. Shabbir Raja was praised for his extraordinary work in a short span of time and for his excellent initiatives. Expressing happiness over the successful visit of Punjab Affiliation Committee, Shabbir Raja said that the timely visit will start the BS admissions program for the year 2021-2022, the last date of which will be December 15, 2021. On this occasion, Prof. Shabbir Raja thanked his team and said that inshallah this capable faculty will continue to work for the development of quality education in Kahuta.
پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی
The PTI government has completely failed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2021) پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کے عوام سے کیے گے وعدے وفا نہ کیے وزیر اعظم عمران خان نے کہوٹہ کا دورہ کیا باقی میگا پراجیکٹ تو چھوڑیں تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا مگر ابھی تک وہ بھی پورا نہ ہوا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہوٹہ آئے مگر صرف ایک ڈاکٹر تبدیل کر کے چلے گے وزیر صحت یاسمین راشد نے دورہ کیا مگر کچھ نہ ملاصرف ایم این اے صداقت علی عباسی نے جسطرح سہالہ اوور ہیڈ برج اسمبلی میں تعمیر کیا پھر چار مرتبہ افتتاح کی تاریخ دی مگر پھاٹک ابھی تک وہاں ہی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ جس طرع موجود حکومتی جماعت کے نمائندوں نے11کروڑ کی راولپنڈی روڈ سات کروڑ کی جیوڑہ روڈ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایاہے لگتا ہے اسی طرح اب ٹور ازم ہائی وے کا افتتاح ہوگا ان خیالات کا اظہار ایک سروے رپورٹ میں اظہار خیالات کرتے ہوئے شہریوں عوام علاقہ نے کیا انھوں نے کہا کہ مری کوہالہ میں ایک ارب تیس کروڑ کا منصوبہ مری سمبلی ہسپتال کو کروڑوں روپے سے اپ گریڈ کرادیا کہوٹہ کے بجائے مری میں یونیورسٹی بنادی اب صرف کہوٹہ کے عوام کو لالی پاپ کے سہارے زندہ رکھیں گے عوام علاقہ نے کہا کہ منتحب نمائندگان کا کام گلیاں نالیاں بنانا نہیں بلکہ اجتماعی میگا پراجیکٹ ہوتے ہیں منتحب نمائندوں نے نہ ترقیاتی کام کروائے نہ عمران کے ویژن کو آگے بڑھایا نظریاتی ورکرز تنظیمی عہدیداران بھی نالاں ہیں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی ہو نظر آ رہی ہے
ایم سی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس کونسلر پھٹ پڑے
Councillor of MC Kahuta budget meeting with heated exchange
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2021) ایم سی کہوٹہ کا بجٹ اجلاس کونسلر پھٹ پڑے 31کروڑ میں سے ترقیاتی فنڈز کے لیے دس کروڑ کی اے ڈی پی جس میں سے صرف بلدیاتی نمائندوں کو ایک کروڑ60لاکھ کی سکیمیں ملیں گی 26لاکھ سٹریٹ لائٹس منصوبے کی خرد برد جبکہ کرونا کے دوران ایک فٹ بال میچ کرا کر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے پر شدید احتجاج واٹر سپلائی کے نام پر بھی خرد برد بیوروکریسی کے وارے نیارے سپورٹس فنڈز کے لیے مزید 32کروڑ رکھ دیا گیا جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو صرف لالی پاپ تفصیلات کے مطابق ایم کہوٹہ کا بجٹ اجلاس چیئرمین یم سی راجہ ظہور اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ،راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، آصف ربانی قریشی، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ وحید احمد، حاجی ارشد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اجلاس میں صرف بلدیاتی نمائندوں کو ایک کروڑ 60لاکھ کے منصوبے دینے کی اجازت باقی فنڈز بیوروکریسی خود خرچ کرے گی حاجی ملک عبدالراؤف جو کہ سٹریٹ لائٹس کمیٹی کے انچارج تھے وہ پھٹ پڑے اور26لاکھ کا حساب مانگ لیا متعلقہ لوگ مجھے بتائیں کہ سٹریٹ لائٹس کہاں لگی ہیں جبکہ واٹر سپلائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ97لاکھ کے بل عوام نے دینے ہیں جبکہ35لاکھ امدن متوقع ہے ممبران نے تجاویز د یں کہ بل معاف کر کے پانی کی سپلائی بحال کی جائے جن علاقوں میں پانی نہیں وہاں مہیا کیا جائے سپورٹ فنڈز کے لیے مزید 32لاکھ روپے رکھا گیا ہے جبکہ پہلے ہی لاکھوں خرد برد کر دیے گے ہیں۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24نومبر2021) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ڈپٹی پوسٹ وارڈ ن افضال شمسی (مرحوم)کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ہمراہ گروپ وارڈن ملک طاہر، پوسٹ وارڈن اے ون عبد الشکور کھٹڑ،ملک منیب ثاقب اور افتخار غوری کے ہمراہ ڈپٹی پوسٹ وارڈ ن افضال شمسی (مرحوم) کی قبر پرگے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی جبکہ اس موقع پر انہوں نے ہمراہ گروپ وارڈن ملک طاہر، پوسٹ وارڈن اے ون عبد الشکور کھٹڑ،ملک منیب ثاقب اور افتخار غوری کے ڈپٹی پوسٹ وارڈ ن افضال شمسی (مرحوم) کے گھر بھی گئے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔