DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Over 45 vehicles fined for violating traffic rules in Bewal bazaar
بیول شہر میں ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی, ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 45 گاڑیوں کے چالان کیے گے
گوجرخان,بیول;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب ،24نومبر2021)—بیول شہر میں ٹریفک پولیس کی بڑی کاروائی, ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 45 گاڑیوں کے چالان کیے گے عوامی و سماجی حلقوں کا سی ٹی او تیمور خان سے اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق بیول شہر میں سی ٹی او تیمور خان کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس گوجرخان انسپکٹر چوہدری قاسم کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن کامران بٹ اور ریحان سیال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 45 گاڑیوں کے چالان کیے جن میں ٹریکٹر ٹرالی، موٹر سائیکل اور ہیوی گاڑیاں بھی شامل تھی جن کو سکول ٹائم شہر میں داخلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیے گے بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے سی ٹی او تیمور خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹریفک پولیس بیول شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھے گی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے
Gujar Khan, Bewal; ( Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 24 November 2021)
According to details, traffic warden Kamran Butt and Rehan Sial, under the supervision of Gujar Khan Inspector Chaudhry Qasim, in charge of traffic police, on the special instructions of CTO Timur Khan, challaned 45 vehicles including tractor-trolley for violating traffic rules. Motorcycles and heavy vehicles were also included which will be challaned for violating the school time entry ban. Public and social circles of Bewal have thanked CTO Timur Khan and expressed hope that the traffic police will continue to carry out such operations in the city to control the traffic problems so that the flow of traffic is not affected and the problems of the people can be eliminated.
سردیوں کے آغاز میں ہی گیس لوڈ شیڈنگ شروع
Gas load shedding started at the beginning of winter
گوجرخان,بیول;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب ،24نومبر2021)—بیول اور اسکے گردو نواح میں سردیوں کے آغاز میں ہی گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔اکثر شام کھانا پکانے کے اوقات اور صبح ناشتے کے وقت گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔جبکہ اس کے متبادل سوختہ لکڑی اور گیس سلنڈر انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہیں اور دیہاڑی دار مزدور کے جیب پر اضافی خرچ ہے۔گیس،چینی،بجلی، ادویات دن بدن مہنگا ہونے سے اب مزدور طبقہ بڑی مشکل سے زندگی کا ناطہ برقرار رکھے ہوۓ ہے اس پر یہ ظلم قدرتی گیس کے ریٹ بھی زیادہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت اس کو بند کر دیا جاتا ہے۔ملازم،طلباء و طالبات علی الصبح ناشتہ کئے بغیر اپنے اپنے دفاتر اور سکولز جاتے ہیں۔اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ ان دو اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر جیسا مسلہ ختم کیا جائے۔