DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Judge barrister Sardar Ejaz Ishaq of Kallar Syedan appointed judge at Islamabad high court
اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے جج بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کا تعلق کلرسیداں سے ہے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے جج بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کا تعلق کلرسیداں سے ہے یہ سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سردار محمد اسحاق خان مرحوم کے فرزند ہیں جن کا فروری 2016 میں اپنی ہی رھائشگاہ پر لگی لفٹ کے حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کے چچا سردار طارق مسعود اس وقت سپریم کورٹ کے جج ہیں ان کے چچا سردار صلاح الدین احمد کا شمار کلرسیداں کے معروف سماجی اور دینی حلقوں میں ہوتا ہے جو یہاں ایک دینی تنظیم کے علاوہ ایک لائیبریری بھی چلا رہے ہیں۔بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعنیات ہونے کی خبر جاری ہوتے ہی ان کے گھر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ان کے نام کی منظوری منگل کے روز اسلام آباد میں سپریم جوڈیشری کونسل کے اجلاس میں دی گئی جس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد گلزار اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 24 November 2021) * The new judge of Islamabad High Court Barrister Sardar Ejaz Ishaq son of late Sardar M Ishaq Khan belongs to Kallar Syedan. Sardar Tariq Masood is uncle of Barrister Sardar Ijaz Ishaq, who is currently a judge at the Supreme Court. His uncle Sardar Salahuddin Ahmed was one of the prominent social and religious figures in the community. Barrister Sardar Ijaz Ishaq was appointed as a judge in the Islamabad High Court. he was appointed at a meeting of the Supreme Judicial Council in Islamabad on Tuesday which was attended by Chief Justice of the Supreme Court Muhammad Gulzar and others.
صداقت علی عباسی نے کلر سیداں میں کوہسار یونیورسٹی کیمپس کے لیے 15کروڑ کا اعلان کیا تھا مجوزہ جگہ کیلئے نقشہ منظور ہونے کے باوجود فنڈز جاری ہوئے نہ ہی ابھی تک ٹینڈر طلب کئے جا سکے
Sadaqat Ali Abbasi had announced Rs 150 million for Kohsar University Campus. Funds were not released and no tender could be called yet.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں کی پرنسپل محترمہ شگفتہ حفیظ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سات ماہ قبل رکن اسمبلی صداقت علی عباسی نے کلر سیداں میں کوہسار یونیورسٹی کیمپس کے لیے 15کروڑ کا اعلان کیا تھا مجوزہ جگہ کیلئے نقشہ منظور ہونے کے باوجود فنڈز جاری ہوئے نہ ہی ابھی تک ٹینڈر طلب کئے جا سکے جس کی وجہ سے بی ایس بلاک کی تعمیر کا کام بھی تاخیر کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں اس وقت طالبات کی تعداد 950 ہے جہاں تین سو کے قریب یونیورسٹی کی طالبات بھی زیر تعلیم ہیں جبکہ کالج میں طالبات کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کی تعداد صرف سات سو ہے جن میں سے بیشتر کرسیاں پرانے زمانے کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی جماعت کے ایم پی اے اور دیگر عہدیداران بچیوں کے داخلے کی سفارشیں تو کرتے ہیں مگر ان کیلئے کوئی بھی فرنیچر مہیا کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے ہم کالج فنڈ سے نئی کرسیاں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں اساتذہ کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے میں خود بھی صبح 8 بجے سے گیارہ بجے تک کلاسز لیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کالج میں ہسٹری سمیت انگلش۔کمپیوٹر سائنس،اردو اور اسلامیات کی آسامیاں خالی ہیں جن کے چار سے دس دسمبر تک انٹرویو لئے جائیں گے اور 7 دسمبر کو فائنل لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔نئی بھرتی کی خواہش مند خواتین ٹیچرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 سے 27 نومبر تک اپنے ڈاکومنٹ جمع کروا دیں تا کہ ڈاکومنٹ کے حساب سے میرٹ ترتیب دیا جا سکے۔
الیکٹر انک ووٹنگ مشین بل کا پاس ہونا خوش آئند ہے۔راجہ ساجد جاوید
It is welcome that the Electric Ink Voting Machine Bill has been passed. Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ الیکٹر انک ووٹنگ مشین بل کا پاس ہونا خوش آئند ہے۔تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں متحد اور ایک صفحہ پر ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بارپھر منہ کی کھانی پڑی جس سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کے پاس ہونے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر بھی کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قومی خدمات پر ہمیشہ عوام کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے،عوامی خدمت کے مشن کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تابناک مستقبل کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاری سے اتریں گے۔
عاقب محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی
Wallima of Aqib Mahmood held in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—مسلم لیگ ن یو اے ای دوبئی کے صدر راجہ ثاقب محمود کے چھوٹے بھائی عاقب محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ شیخ ساجدالرحمن، ملک سہیل اشرف، راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ،محمد ظریف راجا،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری نعیم بنارس،صوبیدارغلام ربانی،چوہدری شاہد گجر،چوہدری طارق تاج،شیخ ندیم احمد،کامران اعجاز،ملک کاشف وارثی،سردار محمد وسیم،شیخ سلمان شمسی،ملک فیاض سندھو،تنویر شیرازی،جاسم کنول،شعیب بھٹی،عابد زاہدی،سردار آصف،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈاکٹر لیاقت علی انتقال کر گئے۔نماز جنازہ چوآ خالصہ کے نواحی گاؤں رجام میں ادا کی گئی
Dr. Liaqat Ali passed away. Funeral prayers were offered at village Rajam near Choa Khalsa.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—ڈاکٹر ضیاالحسن کے والد،ڈاکٹر محمد اسلم مرحوم کے بھائی ڈاکٹر لیاقت علی انتقال کر گئے۔نماز جنازہ چوآ خالصہ کے نواحی گاؤں رجام میں ادا کی گئی جس میں سید راحت علی شاہ،صوبیدار میجر عبدالرزاق،چوہدری امتیاز حسین،نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔
چوآ خالصہ کے شیخ نصیر عرف شیخ مان کے فرزند،معروف کاروباری شیخ میثم تمار کے کزن شیخ غیور عرف شیخ اسدی رات ساڑھے نو بجے کلرسیداں کے صفیہ فیملی ہسپتال میں دم توڑ گئے
Sheikh Ghayour passed away in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)—چوآ خالصہ کے شیخ نصیر عرف شیخ مان کے فرزند،معروف کاروباری شیخ میثم تمار کے کزن شیخ غیور عرف شیخ اسدی رات ساڑھے نو بجے کلرسیداں کے صفیہ فیملی ہسپتال میں دم توڑ گئے انہیں ایک ماہ قبل ہی کینسر کے مرض کی شکایت سامنے ائی جس کے بعد ان کی صحت مسلسل گرتی چلی گئی انہیں کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ جان کی بازی ہار گئے اس طرح ہمیشہ مسکراتا چہرہ سب کو چھوڑ کر چلا گیا ان کی نماز جنازہ بروز بدھ دن دو بجے فٹبال اسٹیڈیم چوآ خالصہ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی