DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Punjab Teachers Union Tehsil Kahuta Constituency Elections won by Azm No Panel
پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ حلقہ جاتی انتخابات 2021تا2023مکمل عزم نو پینل مسلسل تیسری مرتبہ فاتح
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2021)
پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ حلقہ جاتی انتخابات 2021تا2023مکمل عزم نو پینل مسلسل تیسری مرتبہ فاتح راجہ محمد اشراق صدر منتخب جبکہ اشتیاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گے تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی حلقہ جاتی انتخابات 2021تا2023مکمل عزم نو پینل اور کوہسار گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ عزم نو پینل کی مسلسل تیسری دفعہ جیت راجہ محمد اشراق صدر، اشتیاق احمد جنرل سیکرٹری، راشد محمود سنیئر نائب صدر، سعادت غیاث عباسی نائب صدر،محمد رمضان مرزا اور فخر بلال ایڈیٹر منتحب عوام علاقہ سرکاری و نجی اساتذہ کی جانب سے کامیاب امیدواران کو مبارکباد دی گئی جبکہ انتحابات کے لیے کل رجسٹرڈ وؤٹ 626تھیں جن میں سے 528وؤٹیں پول ہوئی عزم نو گروپ نے 269جبکہ کوہسار گروپ نے 258وؤٹیں حاصل کیں خواتین کی بڑی تعداد نے وؤٹیں کاسٹ کیں راجہ محمد اشراق نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اساتذۃ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سابقہ روایا ت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑونگا مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا اتروں گا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 November 2021)
Punjab Teachers Union Tehsil Kahuta Constituency Elections 2021 to 2023Azm no Panel For the third consecutive time winners, Raja Muhammad Ishraq President elected while Ishtiaq Ahmed will be elected General Secretary Punjab Teachers Union Tehsil Kahuta District Rawalpindi Constituency Elections 2021 to 2023 Raja Mohammad Ishraq President, Ishtiaq Ahmed General Secretary, Rashid Mehmood Senior Vice President, Saadat Ghias Abbasi Vice President, Mohammad Ramzan Mirza and Fakhr Bilal Editor-elect, Public and Private Teachers Congratulations were extended to the successful candidates while a total of 626 registered votes were cast for the elections out of which 528 votes were polled. Azam No group got 269 votes while Kohsar group got 258 votes He thanked all the teachers and said that while maintaining the old tradition, Raja Muhammad Ishraq President said I will always fight for the rights of teachers and I will fulfil the trust placed in me.
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے گھر آمد
MPA Raja Saghir Ahmed arrives at the house of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2021)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے گھر آمد،راجہ وحید احمد خان کی طرف سے راجہ صغیر احمد اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی 28 نومبر کو مٹور آمد پر تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو کی گئی اور راجہ صغیر احمد کی طرف سے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی مٹور آمد پر متوقع ترقیاتی پیکجز پر بھی بریف کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے معروف رہنماء برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کا تحصیل کلر سیداں کا دورہ
Leading PTI leader Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua visits Kallar Syedan Tehsil
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2021)
پی ٹی آئی کے معروف رہنماء برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کا تحصیل کلر سیداں کا دورہ۔کلر سیداں پہنچنے پر سینکڑوں نوجوان نے برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ کا فیقدالمثال استقبال کیا۔سینکڑوں نوجوان نے موٹرسائیکلوں کے بڑھے جلوس کے ہمراہ ان کو سید سجاد حسین شاہ کے آفس میں لایاپی ٹی آئی رہنماؤں اورمعززین علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کے معروف رہنماء برگیڈئیر(ر) شاز الحق جنجوعہ نے کلر سیداں کا دورہ کیا انہوں نے سید سجاد حسین شاہ کے آفس میں PTI کے نظریاتی کارکنان سے ملاقات کی اور حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر لیڈیز ونگ کی رہنماء میڈم نبیلہ، سید بشیر حسین شاہ، راجہ شبیر، اسامہ جمال یوسی منیاندہ،راجہ حمید جنرل سیکرٹری ایم سی کلر سیداں، حکیم مشتاق یوسی منیاندہ، سردار نبیل سرصوبہ شاہ، راجہ اظہر سابق ناظم یوسی کنوہا، ریاض بٹ سمیت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان، ورکنان، عہدیدران اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں اس موقع پر برگیڈئیر شاز الحق جنجوعہ نے پارٹی حوالے سے اور حلقے کے تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندگان اپنی عوام کے امنگوں پر پورے نہیں اترے قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سے ہٹ گئے ہیں حلقہ مسائل کا گڑھ بن گیا عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے تمام ادارے من مرضیاں کر رہے ہیں سٹرکوں کی بری حالت ہے ہمارا اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ وہ تبدیلی جلد آئے گئی۔
حاجی ملک گل حسینطویل علالت کے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے
Haji Malik Gull passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23نومبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان اور حاجی ملک ابرار حسین اعوان کے والد محترم طویل علالت کے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم حاجی ملک گل حسین کی نمازے جنازہ گریڈ اسٹیشن ثوبیہ سکول کے گراوئنڈمیں ادا کی گی نمازے جنازہ میں جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کے صدرمولانا ادریس ہاشمی،مولانا عبد المجید نقشبندی، مولانا حافظ ممتاز حسین قادری،مولانا غلام مرتضیٰ صابری، مولانا حافظ فخر عباس، مولانا حافظ صغیر احمد قادری، مولانا حافظ ذوالفقار احمد، مولانا حافظ توقیر، مولانا حافظ قمر رضا ء چشتی،مولانا حافظ تاج بگہاروی،حافظ محمد حسین نعیمی، ممبر ایم سی کہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی، ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود، سابق نائب ناظم گلفام خا ن ایڈوکیٹ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،آڈٹ آفیسرحاجی عبد الرشید،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، ارسلان اصغر کیانی، احتشام اصغرکیانی،ڈاکٹر ملک ریاض، ملک محمد رفیق، ملک وزیر، ملک فاضل، ملک اقبال،ملک رفیع عالم، ملک وسیم وارث سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔