Kahuta; Former MPA Col. M Shabbir Awan Meets Sahibzada Sain Shaban Farid of Darbar Alia Kalyam Sharif
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی صاحبزادہ ساہیں شعبان سرکار دربار عالیہ کلیام شریف سے ملاقات
Kabir Ahmed JanjuaNovember 21, 2021
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2021) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی پوٹھوار کی معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں شعبان سرکار دربار عالیہ کلیام شریف سے ملاقات۔مختلف موضعات پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں شعبان سرکار دربار عالیہ کلیام شریف سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے کلاس فیلو، دوست پروفیسر اسد علی چوہدری درکاری بھی ہمراہ موجود تھے پروفیسر اسد علی چوہدری صاحبزادہ ساہیں شعبان سرکار کے استاد محترم بھی رہے ہیں جبکہ اس موقع پر کلر سیداں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید سیماب حیدر شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی صاحبزادہ ساہیں شعبان سرکار دربار عالیہ کلیام شریف سے طویل ملاقات میں مختلف حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 November 2021) Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP-7 Constituency called on renowned spiritual leader Sahibzada Sain Shaban Farid Darbar-e-Alia Kalyam Sharif and was accompanied by his classmate, friend Prof. Asad Ali Chaudhry Darkari Chaudhry, while Syed Simab Haider Shah, a well known political and social personality of Kallar Syedan was also present on the occasion. Sahibzada Saheen Shaban Farid in a long meeting discussed various issues in detail.
چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
Ch Sadaqat Hussain Meets Tanveer Naz Bhatti At His Residence
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2021) چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔صحت یابی دریافت کی اور حلقے کی سیاست پر گفتگو کی۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی گذشتہ دنوں علیل ہو گے تھے گذشتہ روزمسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تنویر ناز بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی جبکہ اس موقع پر انہوں نے حلقہ پی پی سیون کی سیاست پر تفصیلی گفتگو بھی کی اور کہا کہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے۔