DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inquiry called after death of a child at THQ mother child centre

کہوٹہ ٹی ایچ کیو مدر چائلڈ سنٹر ڈاکٹرز عملہ کی نا اہلی اور غفلت نا مولود بچے کی موت ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
کہوٹہ ٹی ایچ کیو مدر چائلڈ سنٹر ڈاکٹرز عملہ کی نا اہلی اور غفلت نا مولود بچے کی موت ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ظفر اللہ خان عباسی نے درخواست دیتے ہوئے جبکہ لوائحقین نے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 18 نومبر بروز جمعرات مریضہ(س۔ش) زوجہ اسرار رحمت عباسی ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں ایڈمٹ ہوئی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے چیک کر کے بتایا کہ نارمل ڈلیوری ہوگی جبکہ زچہ بچہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں رات کو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے چیک کر کے بتایا کہ ڈلیوری بروز جمعہ صبح 6 بجے متوقع ہے جبکہ مریضہ کو 3 بجے کے بعد تکلیف شروع ہو گئی مریضہ کے ساتھ موجود لوائحقین عورتیں عملے کو ڈھونڈنے لگیں لیکن عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا ایک کمرے سے نرس کو جگایا گیا جو سوئی ہوئی تھی اس نے کہا کہ ڈاکٹر نے 6 بجے کا وقت دیا ہے بار بار تنگ نہ کریں کسی کو ٹس سے مس نہ ہوئی رات کو ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر عملے کہ غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے صبح 5 بجے بچے کی پیدائش ہوئی اور عملہ کے نہ ہونے کی وجہ بروقت چیک کر کے ڈلیوری نہ کرنے کی وجہ سے بچے کی موت ہوگئی لوائحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فل فور نوٹس کے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ایم ایس کہوٹہ سے رابطہ کیا تو وہ موقع پر پہنچ گئی انھوں نے تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انکوائری ہوگی کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت میں کوئی معافی نہ برتی جائے گی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 November 2021)
Kahuta THQ Mother Child Center Doctors staff incompetence and negligence over the death of the unborn child,  MS Dr. Samina Khan Bhatti took notice and started the inquiry. On Thursday 18th November, the doctor on duty admitted in connection with the case of Israr Rehmat Abbasi, the wife of the patient checked in, Lady doctor on duty at night due to negligence and carelessness. The baby died due to non-delivery due to an untimely check and absence. The family demanded strict action from the higher authorities.

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیتGM ایڈن لیک ٹاورراجہ ثاقب آف مٹور نے اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل کی حمائت کا اعلان کر دیا

Raja Saqib of Mator along with his relatives and associates announced his support for Abdul Majeed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیتGM ایڈن لیک ٹاورراجہ ثاقب آف مٹور نے اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ عبد المجید مغل کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا حلقے کی سیاسی صورتحال تبدیل ہونے لگی عبد المجید مغل کی سیاسی گراف بڑھنے لگا۔لوگ جوق در جوق عبد المجید مغل کے قافلے میں شامل ہونے لگے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے آمدہ جنرل الیکشن میں حلقہ این اے ستاون سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ان کے اعلان کر نے کے بعد اہل علاقہ میں خوشی کی لہر میں دوڑ گئی اور وہ جوق در جو ق عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی حمائت کا اعلان کر نے لگے گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت GM ایڈن لیک ٹاورراجہ ثاقب آف مٹور نے اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی حمائت کا اعلان کر دیانمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون ایک نیک اور درد دل رکھنے والے عظیم انسان ہیں وہ علاقے اور عوا م علاقہ کے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کریں اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ہیں۔

حامد ممتاز جنجوعہ انگلیڈ سے تین ہفتے کی چھٹی پرپاکستان پہنچ گے

Hamid Mumtaz Janjua arrives in Pakistan on a three-week leave from England

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت حامد ممتاز جنجوعہ انگلیڈ سے تین ہفتے کی چھٹی پرپاکستان پہنچ گے ہیں۔کثیر تعداد میں ان کے دوستوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت حامد ممتاز جنجوعہ جو محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی ہیں اور بسلسلہ روزگار بیرون ملک (انگلیڈ) میں رہائش پذیر ہیں گذشتہ روز قبل حامد ممتاز جنجوعہ تین ہفتے کی چھٹی پر اپنے وطن پہنچ آئے ہیں ان کو اہر پورٹ سے ان کے عزیز و اقارب اور ا ن کے ساتھیوں نے استقبال کیا گذشتہ روز حامد ممتاز جنجوعہ سے ان کے دوست ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان ویلکم کیا۔

سون سے بڑوئی آزاد پتن روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار

Village Soon to Baroi Azaad road in real bad situation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2021)
سون سے بڑوئی آزاد پتن روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار رپیرنگ ناں کر نے کی وجہ سے کونسلر شوکت علی ستی نے اہل علاقہ کے ساتھ روڈ بلاک کر کے احتجاج کر نے کی دھمکی دے دی۔تحصیل اور ضلع انتظامیہ نے اگر فوری طور پر سڑک ٹھیک ناں کی کہوٹہ پنڈی آزاد کشمیر کو بلاک کر دیں گے۔ تفصیل کے مطابق جنرل کونسلر یونین کونسل نڑھ شوکت علی ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ براستہ آزاد پتن سون کے مقام سے اس روڈٖ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر کے پرانی روڈ جو سون سے بڑوئی روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہوا یہ روڈ مشرف دور میں بنائی گئی اس کے بعد اس روڈ پر کسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے روڈ بلکل ٹوٹ گئی تھی اب رہی سہی کسر اب چلنے والی عام ٹریفک نے نکال دی ہے انہوں نے تحصیل اور ضلع انتظامیہ سے الٹی میٹیم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری اس روڈ کو فی الفور ٹھیک ناں کیا گیا تو ہم کہوٹہ پنڈی آزاد کشمیر کو بلاک کر دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button