مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2021) پنجاب کالج کہوٹہ کی ضلع بھر میں شاندار کارکردگی راولپنڈی بورڈ میں ٹاپ ٹین میں پنجاب کالج کہوٹہ کے چار بچوں نے اپنا لوہا منوالیا جبکہ تحصیل کہوٹہ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کیں اس موقع پر پنجاب کالج کہوٹہ میں شاندار کامیابی پر طلبا و طلبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکرم، تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال، چیئر مین زکواۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنایت اللہ ستی، ڈائریکٹرز ڈاکٹر نوید اکرام، ڈائریکٹر،راجہ قابل منہاس، ڈائریکٹر راجہ نعیم منہاس،ڈاکٹر محمد زبیر، نوجوان راہنما PTIسردار ارشد مجید کے علاوہ کثیر تعداد میں معززن علاقہ والدین اور بچوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے پنجاب کالج کہوٹہ کی شاندار کامیابی پر بچوں کو مبارک باد دی اور کالج کے پرنسپل اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی نے کہا کہ پنجاب کالج کہوٹہ کے آنے سے کہوٹہ میں تعلمی شعبے میں انقلاب آیا پنجاب کالج کہوٹہ کو کلر سیداں میں کھولا جا رہا تھا میں نے اس علاقے کی تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ڈائیریکٹرز سے خصوصی مشاورت کر کے اسکو یہاں پر کھولا آج مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میری اس کاوش سے تحصیل کہوٹہ کے بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں تحصیل کہوٹہ کا نام روشن کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کیں امید ہے کہ پنجاب کالج کہوٹہ مزید ترقی کرے گا جبکہ بے شمار بچے یہاں پر سکالر شپ جبکہ غیر بچے مناسب فیس ادا کر کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور راجہ عنایت اللہ ستی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اس موقع پر چوہدری محمد اکرم اور ڈاکٹر نوید اکرام نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کر رہا ہے تا کہ ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ پرنسپل ندیم ایاز نے کالج کے حوالے سے مہمانان گرامی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہاں پر جدید دور کے تقاضوں کے مطالبق کس طرح بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ یہ پنجاب کالج اپنی سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں اس سے بھی بہتر نتائج دے گا تقریب میں پہنچنے پر مہمانان گرامی پرنسپل ندیم ایاز، ڈائریکٹر نعیم منہاس، اساتذہ اور بچوں کی جانب سے پر جوش استقبال کیا گیا اور انکو گلدستے بھی پیش کیے گے جبکہ تقریب کے اہتمام پر پوزیشن لین والے طلبا و طلبات کو ایوارڈ، تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا اور انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 November 2021) Outstanding performance of Punjab College Kahuta across the district, Four students of Punjab College Kahuta excelled in the top ten in Rawalpindi Board while they also secured prominent positions in Tehsil Kahuta, In honor of the students on the occasion The awards ceremony was held with special guests Director Punjab Group of Colleges Chaudhry Muhammad Akram, Tehsil President Pakistan Tehreek-e-Insaf Raja Khurshid Satti, Deputy General Secretary PTI Rawalpindi District Raja Arshad of Bhura Hayal, Chairman Zakat Committee Tehsil Kahuta Raja Inayatullah Satti. Directors Dr. Naveed Ikram, Director, Raja Qabil Minhas, Director Raja Naeem Minhas, Dr. Muhammad Zubair, Young Leader PTI Sardar Arshad Majeed besides a large number of esteemed parents and children attended the event.
Congratulating the children and paying homage to the principal teachers of the college in wonderful words, on this occasion Tehsil President PTI Raja Khurshid Satti said that the arrival of Punjab College Kahuta has revolutionized the education sector in Kahuta. Principal Nadeem Ayaz briefed the distinguished guests about the college and told how the children are educated here as per the requirements of modern age. Upon arrival at the ceremony, the guests were warmly welcomed by the guests Principal Nadeem Ayaz, Director Naeem Minhas, teachers and children and they will also be presented bouquets while awards were given to the students, also awarded certificates of appreciation and cash prizes.
توکل ویلفیئر آرگنائزیشن کہوٹہ کی جانب سے سینکڑوں غریب اور نادار طلبا و طلبات میں سویٹرز تقسیم کی گئی
Tawakal Welfare Organization Kahuta distributes sweaters to hundreds of poor and needy students
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2021) توکل ویلفیئر آرگنائزیشن کہوٹہ کی جانب سے سینکڑوں غریب اور نادار طلبا و طلبات میں سویٹرز تقسیم کی گئی تحصیل بھر میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو نچلی سطح پر عام کرنے اور غریب نادار افراد کے لیے لنگر خانے کھولنے کا عزم آئیں سب ملکر کہوٹہ کے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کریں ان خیالات کا اظہار چیئر مین تحصیل زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، حافظ عبدااللہ خطیب جامع مسجد مدنی، راجہ فیصل، نوجوان صحافی ارسلان کیانی نے ممتاز سماجی شخصیت عامر کیانی آف آسٹریلیاء کی جانب سے سینکڑوں غریب نادار بچوں میں سویٹروں کی تقسیم کے موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے کیا راجہ عنایت اللہ ستی نے چیئر مین توکل ویلفیئر آرگنائزیشن کہوٹہ عامر کیانی کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے مجھ رابطہ کر کے غریب نادار بچوں کی فہرست مانگی اور سردی کے اس موسم میں ان بچوں کو تحفہ دیا انھوں نے کہا کہ عامر کیانی کے جذبات اور دکھی انسانیت کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام نوجوان ملکر معاشرے میں ایسے ویلفیئر کے کام کریں تو اس علاقے کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کو معاشرے میں کھویا ہوا مقام مل سکتا ہے عامر کیانی نے آسٹریلیامیں رہتے ہوئے اپنے علاقے کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے یہ کام کیا سب ان کے دست و بازوں بن کر علاقے کی خدمت کریں۔
عبد المجید مغل کا قومی اسمبلی کے الیکشن میں شر کت کے لیے اعلان کرتے ہی عوام علاقہ نے ان کی طرف رجوع کر لیا
As soon as Abdul Majeed Mughal announced to participate in the National Assembly elections, the people of the area also turned to him
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2021) عبد المجید مغل کا قومی اسمبلی کے الیکشن میں شر کت کے لیے اعلان کرتے ہی عوام علاقہ نے ان کی طرف رجوع کر لیا۔حوالدار (ر) ملک فرزند، محمد ایوب،محبوب حسین،عبدالقیوم،غضنفر علی، محمود حسین،محمد ناظم، محمد یعقوب نے اپنے خاندان کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ عبدالمجید مغل کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔عبد المجید مغل کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل کا حلقہ این اے ستاون سے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد حلقے کی سیاست میں تبدیلی آنا شروع ہو گی ہے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات حوالدار (ر) ملک فرزند، محمد ایوب،محبوب حسین،عبدالقیوم،غضنفر علی، محمود حسین،محمد ناظم، محمد یعقوب نے اپنے خاندان کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ عبدالمجید مغل امیدوار براے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیاانہوں نے کہا کہ ہم تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی عوام اپنا قیمتی ووٹ ہمیشہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیدا ں سے باہر کے امیدواروں کو دیتے آئے ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ کامیاب ہونے کے بعد ہماری تحصیلوں کو بھول جاتے ہیں اور ہم لوگ کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ اس مر تبہ ہم اپنا ووٹ اپنے علاقے کی آن و شان عبد المجید مغل کو دے کر کامیاب کر یں گے تاکہ ہمارے علاقے کے تمام بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔