DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Boxer Brothers Adam Azeem and Hassan Azeem’s Fight Night will be held on November 20 in London

باکسر برادران آدم عظیم اور حسن عظیم کی فائٹ نائٹ 20 نومبر کو لندن میں ہو گی

لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،17نومبر2021ء)—باکسر برادران آدم عظیم اور حسن عظیم کی فائٹ نائٹ 20 نومبر کو لندن میں ہو گی۔ برٹش بورن کشمیری باکسر بھائی آدم عظیم اور حسن عطیم و دیگر باکسروں کے درمیان باکسنگ میچ ”فائٹ نائٹ مقابلے 20 نومبر 2021 ء بروز ہفتہ کی شام لندن میں منعقد ہو رہے ہیں۔ نوجوان باکسرز برادران میں آدم عظیم جنجوعہ یورپیئن گولڈ میڈلسٹ ہے جبکہ حسن عظیم جنجوعہ اولمپِک برونز میڈلِسٹ ہے۔انکے علاوہ بھی اس شام کو دی ایس ایس ای ارینا ویمبلی (لندن) میں باکسنگ کے کئی مقابلے ہونگے۔ ان مقابلوں کی کوریج سکائی سپورٹس باکسنگ کر رہا ہے۔ باکسر کی جانب سے ٹکٹوں کی سیل جاری ہے۔ سلاؤ اور لوٹن ایریا کیلئے ٹکٹوں کی معلومات کیلئے تنویر حسین جنجوعہ سے موبائل فون نمبر 00 44 (0) 7920090842 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کھیلوں کے مقام کا پتہ ہے۔ Address: The SSE Arena, Wembley, Arena Square, Engineers Way, London HA9 0AA
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, November 17, 2021) * Boxer brothers Adam Azeem and Hassan Azeem’s Fight Night will be held on November 20 in London.
Boxing match between British born Kashmiri boxer brothers Adam Azeem and Hassan Atim and other boxers. Among the young boxers, Adam Azeem Janjua is the European Gold Medalist and Hassan Azeem Janjua is the Olympic Bronze Medalist.
Sky Sports Boxing is covering these competitions. Tanveer Hussain Janjua can be contacted on mobile number 00 44 (0) 7920090842 for ticket information for Slough and Luton area. Sports location address. Address: The SSE Arena, Wembley, Arena Square, Engineers Way, London HA9 0AA

عبدالحلیم جنجوعہ کی ڈپٹی کمیشنر کوٹلی سے ملاقات

Abdul Haleem Janjua of UK meets Deputy Commissioner Kotli

نارتھ ہمپٹن۔ یوکے ؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،17نومبر2021ء)—عبدالحلیم جنجوعہ کی ڈپٹی کمیشنر کوٹلی سے ملاقات۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ نے اپنے دورہئ کوٹلی آزاد کشمیر کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں 12 نومبر 2021 ء کو کٹے ہونٹ و تالو اور ٹیڑھے پاؤں کے علاج کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر وہاں تشریف لانے والے ڈپٹی کمیشنر ضلع کوٹلی جناب امجد مغل صاحب سے ملاقات کی۔ جو فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے زیر اہتمام عائشہ بشیر ہسپتال گجرات پاکستان کے ماہر ڈاکٹروں اور پلاسٹک سرجنوں کی جانب سے کوٹلی کی طبی تاریخ میں ہونے والے پیدائشی معذور بچوں کے آپریشن کے دوران مریضوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ کوٹلی آزاد کشمیر و کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین جناب خورشید احمد قادری ایڈووکیٹ نے فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ کا تعارف جناب DC صاحب امجد مُغل سے کروایا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ فاطمہ ٹرسٹ عبدالمحب جنجوعہ زرگر، ڈاکٹر زارا داؤد جنجوعہ، سابق امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ عدنان ایوب جنجوعہ زرگر، عابد راجپوت آف یوکے (ترجمان فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن UK، عدیل جنجوعہ، اسرار جنجوعہ اور آصف جنجوعہ کے علاوہ دیگر رضاکاران، ہسپتال عملہ اور انتظامیہ کے اراکین موجود تھے۔ ڈی سی صاحب نے اس کارخیر میں تعاون پر فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کے تعاون، کوششوں اور کاؤشوں کو سراہا۔ جو دکھی انسانیت کی خدمت، جذبہ، نیکی اور بھلائی سمجھ کر اللہ کی رضا کی خاطر کر رہے ہیں۔

حاجی راجہ مقصود خان آف بنڈلی کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی AK جن کا گزشتہ دنوں سلاؤ میں رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا

Haji Raja Maqsood Khan of Kotli passed away in Slough, UK

سلاؤ۔یوکے ؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،17نومبر2021ء)—حاجی راجہ مقصود خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار۔ سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ UK میں مقیم بزرگ شخصیت حاجی راجہ مقصود خان آف بنڈلی کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی AK جن کا گزشتہ دنوں سلاؤ میں رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔ انکی نماز جنازہ 9 نومبر 2021 ء کو بعد از نماز مغرب جامع غوثیہ مسجد ڈائمنڈ روڈ، سلاؤ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں سابق مئیر آف سلاؤ شفیق چوہدری، سابق ڈپٹی مئیر آف سلاؤ راجہ محمد عزیز خان، سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ حاجی محمد عارف، راجہ محمد ایوب خان، سابق پیریش کونسلر راجہ امجد خان، راجہ قیصر خان، حاجی راجہ ارشد خان، راجہ محمد ایوب خان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن، حاجی صابر حسین (کشمیری کڑاہی)، لالہ گلنواز خان، راجہ نوید منگا خان، راجہ محمد شبیر خان ناڑوی، راجہ گلبہار خان، راجہ مظہر خان، راجہ رقیب خان، راجہ بشارت خان، ملک مظہر علی خان، امجد عباسی اور سردار شکیل احمد کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ 10 نومبر بروز بدھ کو مرحوم کی تدفین سٹوک روڈ سلاؤ پر واقع قبرستان کی مسلم سیکشن میں ہوئی۔ جبکہ حاجی مقصود مرحوم کے ایصال ثواب، مغفرت اور بخشش کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی۔ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے انکے صاحبزادوں راجہ ضاروب خان اور راجہ عدیل خان سمیت دیگر خاندان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ حاجی مقصود صاحب 12 برس سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ جبکہ اس سے قبل وہ عرصہ دراز تک نیدرلینڈ (ہالینڈ) کے شہر ایمسٹرڈیم میں رہائش پزیر رہے۔ وہ سلاؤ بارو کونسل کے سابق ڈپٹی میئر راجہ محمد عزیز خان کے خالو جان تھے۔ حاجی مقصود خان (مرحوم) ایک شریف النفس، خوش اخلاق اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جبکہ پس ماندگان کو صبر دے۔ آمین۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button