مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2021) کہوٹہ کے علاقہ نارہ کے مقام پر لکڑی سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے برساتی نالے میں جا گرا 2افراد جان بحق جبکہ 1شدید زخمی۔اطلاع ملتے ہیں رسیکیو ون ون ٹو ٹو،ٹریفک پولیس اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ نارہ میں لکڑی سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث برساتی نالے میں جا گرا حادثے کے نتیجے میں دو افراد ڈرائیور اور کنڈیکٹر (ظہور اور حلال) جانبحق ہو گے جبکہ ایک شخص مشتاق احمد زخمی ہو گیا جنکوTHQہسپتا ل کہوٹہ منتقل کیا گیا ۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 November 2021) At least two persons were killed and one seriously injured when a truck loaded with timber fell into a nalah near Nara area of Kahuta. According to Kahuta police station, two persons, driver and conductor (Zahoor and Halal) were killed and one Mushtaq Ahmed was injured in the accident.
وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود سے ان کی رہائش گاہ پر سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات
Meeting with Vice Chairman UC Doberan Khurd Mirza Muhammad Masood at his residence with Political and social personalities
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2021) وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود سے ان کی رہائش گاہ پر سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات حلقے کی سیاسی صورتحال پرگفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود سے ان کی رہائش گاہ پرمعروف سیاسی و سماجی شخصٰات وائس صدر ٹیکسلا کینٹ بورڈ غلام دستگیر بٹ ایڈوکیٹ، مسعود عباسی، عبدالوہاب عباسی، سردار احسن علی شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے حلقے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر موجود تمام سیاسی وسماجی شخصیات نے وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعودکو اپنی یونین کونسل میں بے شمار ترقیاتی کام کرانے اور عوام علاقہ کے مسائل حل کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
حلقہ این اے ستاون کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی۔
Change in the political situation in NA-57 constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2021) حلقہ این اے ستاون کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی۔مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔حلقے عوام کے پر زور اصرار پرعبد المجید مغل نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔عبد المجید مغل کا اعلان کرتے ہی سیاسی صورتحال میں ہل چل مچ گئی۔کارکنوں، ورکروں، ووٹروں، سپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عبد المجید مغل کی کامیابی کے لیے اپنا تن، من، دھن نچھاور کر نے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل نے حلقے عوام کے پر زور اصرار پراین اے ستاون سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا عبد المجید مغل جن کا سیاسی تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے اوروہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف آر گنائزر ہیں اور ایک بڑھے بزنس مین ہیں جبکہ تحصیل کہوٹہ میں ان آبائی گاؤں بھورہ حیال اور نارہ میں (مجید ویلفیئر سوسائٹی) کے نام سے ایک سوسائٹی غریب کے فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ایک ڈسپنسری ہے جہاں غربا و مسکین کو فری ادوایات دی جاتی ہیں ایک ایمولینس بھی دی ہے جبکہ (مجید ویلفیئر سوسائٹی)کے زیر انتظام فری میڈیکل اور آئی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں جس سے علاقے کے غریب مسکین یتیم اس سے مستعفید ہوتے ہیں جبکہ نارہ کے مقام پر ایک سلائی سنٹر بھی ہے جہاں علاقے کی یتیم، مسکین فری سلائی کا کام سیکھتی ہیں اور جب وہ اپنا سلائی کا کورس مکمل کر دیتے ہیں تو ان کو (مجید ویلفیئر سوسائٹی)کے آنر مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل کی طرف سے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک سلائی مشین بھی فری میں دی جاتی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل کہوٹہ اور کلر سیداں میں دو مقامات پر تقریبات منعقدکی گئی جس میں مختلف یونین کونسلوں کے غریب، بیواہوں کو فری سلائی مشینیں اور پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو لیب ٹاپ دیے گے جبکہ حالیہ چند دن قبل بھورہ حیال کے مقام پر مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل نے کروڑوں روپے مالیت کی 15کنال زمین ہسپتال کے لیے دی جہاں عالمی چیمپن عامر خان ایک فری ہسپتال بناہیں گے اور اس سلسلے میں ایک بڑا پروگرام منعقدہ کیا گیا جہاں اس ہسپتال کا افتتاح کیا گیا۔
عسکری بینک کے منیجر محمد اسد بٹ کی بھتیجی کی رخصتی کی تقریب
Wedding ceremony of niece of Askari Bank Manager Muhammad Asad Butt
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2021) عسکری بینک کے منیجر محمد اسد بٹ کی بھتیجی کی رخصتی کی تقریب میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق محمد ارشد بٹ کی صاحبزادی اور عسکری بینک کے منیجر محمد اسد بٹ کی بھتیجی کی رخصتی کی تقریب گذشتہ روزایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔