کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل کلر سیداں میں بھی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے جس کیلئے 93610بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی،مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔دو ہفتے تک جاری رہنے والی اس خصوصی قومی مہم میں محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرزاور سوشل موبلائزر سمیت 340 اہلکار اس میں حصہ لیں گے جبکہ گیارہ یونین کونسلوں میں 22 میڈیکل آفیسرز اس مہم کو مانیٹر کریں گے۔مہم میں 76 موبائل جبکہ 12 فکسڈ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 November 2021) * Like other parts of the country, the national measles and rubella prevention campaign is starting from today in Kallar Saydan, for which a target of 93610 children has been set. The campaign will continue till November 27. In the campaign, children from 9 months to 15 years of age will also be vaccinated against polio. 340 personnel including mobilizers will take part in it while 22 medical officers in 11 union councils will monitor the campaign. 76 mobile and 12 fixed teams have been appointed in the campaign.
سرکاری جنگلات سے لکڑیاں چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against two persons for cutting tree from government forests
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—سرکاری جنگلات سے لکڑیاں چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ فورڈ ڈالا میں چوری کی لکڑ از قسم چیڑ دوبیرن روڈ سے آ رہی ہے جس پر پولیس نفری کے ہمراہ قریب تین بجے رات الائیڈ چوک پہنچ گئی اور مشکوک فورڈ ڈالے کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کی پچھلی جانب 200عدد باہی از قسم چیڑ اور سات عدد موٹی گیلی لکڑ از قسم چیڑ لوڈ کی ہوئی تھی۔جس کے بارے میں ڈرائیور محکمہ جنگلات کی طرف سے جاری پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ فیاض اختر سکنہ موہڑہ دھیال معلوم ہوا اور سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص محمد فارس سکنہ نلہ مسلماناں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی اور مسروقہ لکڑ قبضہ میں لے لی گئی۔
کٹے ہوئے درخت چوری کرنے پر مقدمہ درج
Case registered for stealing felled trees
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—کٹے ہوئے درخت چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد آزاد سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں موضع لونی واقع آراضی تعدادی تین کنال 14 مرلے کا مالک ہوں۔میں نے اپنی زمین سے درخت از قسم کیکر وغیرہ کاٹ کر رکھے ہوئے تھے جو کہ کسی نے چوری کر لئے ہیں۔
علی دانش مغل رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima of Ali Danish Mughal celebrated in Kallar
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)— پیپلزپارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نوید اختر مغل کے صاحبزادے علی دانش مغل رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر احمد اعوان،حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس، چوہدری شفقت محمود، راجہ ندیم احمد، صاحبزادہ بدر منیر، محمد اعجاز بٹ، راجہ جاوید لنگڑیال،چوہدری ابرار حسین،لطیف بھٹی، حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود، حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، شیخ خورشید احمد، سید سجاد حسین شاہ،راجہ اظہر اقبال،مسعود احمد بھٹی، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے شرکت کی۔
نزیر حسین برطانیہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انہیں برمنگھم میں ہی سپرد خاک کردیا گیا
Nazir Hussain of Kallar Syedan buried in Birmingham
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—پیپلزپارٹی درکالی کے صدر حاجی شوکت علی کے بھائی نزیر حسین برطانیہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انہیں برمنگھم میں ہی سپرد خاک کردیا گیا مرحوم سترہ ایام قبل ہی پاکستان سے برطانیہ پہنچے تھے۔
مقامی کاروباری مرزا اظہر محمود کی دختر کی شادی وقاص احمد سے انجام پائی
The daughter of local businessman Mirza Azhar Mahmood was married to Waqas Ahmed
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—مقامی کاروباری مرزا اظہر محمود کی دختر کی شادی وقاص احمد سے انجام پائی شادی کی اس تقریب میں امجد حسین،شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عابد زاہدی،عاقب علی،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،صاحبزادہ بدر منیر،جنید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
نمبردار حفیظ نقیبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں بمہ گنگال میں ادا کی گئی
Number Hafeez Naqibi passed away in village Bimma Gangal
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15نومبر2021ء)—پریس کلب کلرسیداں کے سیکرٹری مالیات حافظ کامران حاشر کے ماموں نمبردار حفیظ نقیبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں بمہ گنگال میں ادا کی گئی۔جس میں پیر محمد افضل نقیبی،راجہ آفتاب جنجوعہ،حاجی محمود حسین، چوہدری توقیراسلم،شیخ قمرالاسلام صدر پریس کلب،اکرام الحق قریشی،شبیر پٹواری،شیخ سلیمان شمسی،طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔