Kallar Syedan; Ch Ali Bahadur Takal bridge open for public after inauguration ceremony
اپنی مدد آپ کے تحت ایک کروڑ دس لاکھ کی مالیت سے ٹکال میں تعمیرشدہ پل کو افتتاحی تقریب کے بعد ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)—اپنی مدد آپ کے تحت ایک کروڑ دس لاکھ کی مالیت سے ٹکال میں تعمیرشدہ پل کو افتتاحی تقریب کے بعد ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا پل کو چوہدری علی بہادر مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے علاقہ کی معروف دینی شخصیت حاجی محمد شریف نے پل کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی ائی کے رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوٹر،چوہدری محمد عظیم،پیپلز پارثی کے راجہ جاوید اشرف،راجہ شاہ رخ پرویز،محمد اعجاز بٹ،سید راحت علی شاہ،ناصر تاج،چوہدری محمد ایوب،چوہدری تصور حسین،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،لالہ محمد رسول،راجہ خرم جاوید،چوہدری امتیازحسین،عمیر کیانی اور دیگر نے شرکت کی،حاجی محمد شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا کروڑ کی لاگت سے پل تعمیر کرنے والوں نے مخلوق خدا کی خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے اللہ تعالی انہیں دارین کی فلاح عطا کرے پیپلز پارٹی کے راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ اچھا وقت قریب ہے پیپلز پارٹی برسراقتدار آ کر قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی چھ یوسیز میں ترقیاتی کاموں کی برسات کے ذریعے ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ہر گھر میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی،راجہ پرویز اشرف نے اپنی وزارت عظمے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انہوں نے پل کی تعمیر پر چوہدری امتیاز حسین،ٹھیکیدار اسرار الحق،تکنیکی معاون راجہ خرم جاوید لنگڑیال سمیت علاقہ کے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے بعد پل کو گاڑیوں کی امدورفت کے لیئے کھول دیا گیا رات کو سفر کرنے والوں کی سہولت کے لیئے پل کے دونوں اطراف پول لگا کر سولر لائیٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 November 2021) * Takal bridge was consytructed by local villagers from their own pocket, the bridge constructed at a cost of 11 million rupees was opened for traffic after the inauguration ceremony. The bridge was inaugurated by Haji Muhammad Sharif, a prominent religious figure of the area. PTI MPA Chaudhry Javed Kosar, Chaudhry Muhammad Azeem, Raja Javed Ashraf, Raja Shah Rukh Pervez, Muhammad Ejaz Butt, Syed Rahat Ali Shah, Nasir Taj, Chaudhry Muhammad Ayub, Chaudhry Taswar Hussain, Raja Javed Akhtar Langarial, Lala Muhammad Rasool, Raja Khurram Javed, Chaudhry Imtiaz Hussain, Umair Kayani and others participated. Chaudhry Imtiaz Hussain, contractor Israr-ul-Haq, technical assistant Raja Khurram Javed Langarial and everyone in the area were praised for the construction of the bridge. Solar lights have also been installed on both sides of the bridge for the convenience of night commuters.
سروہاچوہدریاں ڈھوک کیپٹن فضل الہی میں عید میلاد النبی ﷺ
Eid Milad-un-Nabi celebrated in Captain Fazal Elahi, Saroha Chaudhrian
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)—سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ آج اگر ہماری اولادیں بھٹک گئی ہیں تو اس کے ذمہ دار والدین خود ہیں،اب بھی وقت ہے ہم اپنی اولادوں کو عشق رسول ﷺکی محبت سے آگاہی دیں۔انہوں نے کلر سیداں کے قریب سروہاچوہدریاں ڈھوک کیپٹن فضل الہی میں عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایک عاشق رسول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ حضرت محمدﷺ حضرت عائشہ کے حجرے میں قیام فرما رہے تھے۔پھر انہیں جنگ میں دیکھا، گھوڑے پر بیٹھے دیکھا، پھر سوچا کہ وہ ہم جیسے ہی ہیں۔ساری بشری صفات ہمارے نبی میں موجود تھیں اور یہ سب ایک آنکھ نے دیکھا۔اور جب دوسری آنکھ سے دیکھا تو بیت اللہ سے بیت المقدس پھر بیت القدس سے سدرۃ المنتہی سے گزرنے ہوئے دیکھا،پھر عاشق رسول بے ساختہ بول اٹھاکہ وہ ہم جیسے نہیں ہیں۔صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا کہ ہما رے پڑوس میں آج بھی لوگ پیپل کے درخت اور گائے کی پوجاکر تے ہیں۔مسلمان گزر جائے تو کنواں ناپاک ہو جاتا ہے پھر گائے کا گوبر کنویں میں ڈال کر اسے پاک کر دیا جاتا ہے مگر یہ ان کی سوچ ہے لیکن مسلمانوں کو ان کے آباؤ اجداد سے جو دولت ملی ہے اور وہ حب رسول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے محبت ٹوٹ کر کرو،دائیں بائیں کی نہ سنو اور خود کو سرکار کے ساتھ جوڑ لو۔اپنی اولادوں میں عشق رسول ﷺکی حب پیدا کرو۔آج ہم اپنی اولادوں کے معاملے میں سخت غافل ہیں ہم راستہ بھٹک چکے ہیں۔والدین کا کام ہے کہ وہ اپنی اولادوں کوعشق رسول میں جینا سیکھائیں اور اپنے فرائض سے رو گردانی نہ کریں ورنہ رب کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ رسول اللہ کی ذات کو اللہ تعالی نے قیامت تک کیلئے نمونہ بنا کر بھیجا ہے اور آپ کی ذات کامل ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
کلر سیداں نالہ کانسی کے کنارے قائم جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا
A fire broke out in the tents of nomads along the Kallar Syedan Nala , as a result of which goods worth millions of rupees were burnt to ashes.
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)—کلر سیداں نالہ کانسی کے کنارے قائم جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ڈھوک پنی کے رہائشی محمد جان نامی پٹھان کی آٹھ جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، چارپائیاں بستر اوردیگر گھر کا ضروری سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔دن کے وقت جھگیوں کے قریب کھیلتے ہوئے بچوں نے آگ لگادی جس کی چنگاریوں نے جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی تا ہم اس وقت تک سب کچھ جل چکا تھا،نقصان کا اندازہ 15 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔ محمد جان نے حکومت اور مقامی مخیر حضرات سے ان کے مستقل ٹھکانے کیلئے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔
بروز ہفتہ کمبیلی صادق فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند
On Saturdays, Kambili Sadiq Feeder is closed from 9:00 am to 2:00 pm
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)—آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ کمبیلی صادق فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہنے سے کمبیلی صادق،درکالی شیرشاہی،پھلینہ،بنی والا،ڈریال،درکالی معموری،درکالی سیداں اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بھی بند رہے گی۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کھناہدہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ کے گھر کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
Unidentified assailants broke the locks of a widow’s house and stole goods worth millions of rupees in village Khanadah.
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ کے گھر کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بیوہ نسیم اختر سکنہ کھناہدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے آبائی گاؤں پنڈ بینسو میں موجود تھی کہ شام چار بجے محمد ظہیر نے موبائل فون پر اطلاع دی کہ آپ کے گھر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس پر میں اپنے بھائی کے ہمراہ فوری طور پر گھر پہنچ گئی اور دیکھا کہ دروازے کھلے ہوئے ور تمام کمروں کے تالے کاٹے ہوئے ہیں۔کمرے میں موجود صدوقوں بھی تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ باتھ روم کی ٹوٹیاں بھی غائب تھیں دیگر سامان چیک کرنے پر پتہ چلا کہ گھر میں موجود پانچ عدد کمبل،ایک عدد پسٹل لائسنسی،دو عدد طلائی انگوٹھیاں، چھ عدد طلائی چوڑیاں و دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد یونس بھٹی کی بیوہ ندیم بھٹی،مختار بھٹی کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجمازہ گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی
Dr. Muhammad Younis Bhatti’s widow Nadeem Bhatti, Mukhtar Bhatti’s mother passed away. Funeral prayers were offered in village Takal.
کلر سیداں: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13نومبر2021ء)—ڈاکٹر محمد یونس بھٹی کی بیوہ ندیم بھٹی،مختار بھٹی کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجمازہ گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی۔جس میں پیپلز پارٹی کے راجہ جاوید اشرف، شاہ رخ پرویز،سید راحت علی شاہ،ناصر تاج،مالک داد بھٹی،صوبیدار میجر عبدالرزاق،ماسٹر ساجد،شاہد سنگڑال ایڈووکیٹ،بشیر مغل اور دیگر نے شرکت کی۔