DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Joint meeting of local body representatives, Demand for extension of term of local bodies till 2024

پنجاب بلدیا ت اتحاد کے نام سے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس۔بلدیاتی اداروں کی مدت2024تک بڑھانے اور فنڈز جاری کر نے کا مطالبہ۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2021)
پنجاب بلدیا ت اتحاد کے نام سے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس۔حلقہ پی پی سیون سے چیئرمین راجہ عامر مظہر نے شر کت کی۔بلدیاتی اداروں کی مدت2024تک بڑھانے اور فنڈز جاری کر نے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ ایک مقامی ہوٹل پر پنجاب بلدیا ت اتحاد کے نام سے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو ا تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں سے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے خصوصی شر کت کی جبکہ اجلاس زیر صدارت سید فرخ حسنین بخاری منعقدہ ہوا جس میں نواب بابر علی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ،رائے ماجد سلطان بھٹی چیئرمین یونین کونسل، رائے محمد فاروق ڈھڑی چیئرمین یونین کونسل، چوہدری غلام نبی گورایا چیئرمین یونین کونسل،میاں طاہر محمود چیئرمین یونین کونسل،فقیر احمد بادشاہ چیئرمین ایم سی،کامران خان، چیئرمین تاج عباسی،ملک نائید،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، چوہدری تنویر صدیق، عطااللہ اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر تمام بلدیاتی نمائندوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کی مدت 31مئی 2024تک بڑھانے اورفوری طور پر یونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات کو فنڈز جاری کر نے اور تما اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے پنجاب بلدیا ت اتحاد کے قاہد ین نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کو 29ماہ معطل رکھا ہے آئنی مدت میں 29ماہ کی مدت کا اضافہ کیا جائے فنڈر اور اختیارات ناں دیے گے تو سخت احتجاج کر یں گے سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹاہیں گے اجلاس میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاح کی یونین کونسلوں کے چیئرمین حضرات نے شر کت کی۔

ڈی ای او راولپنڈی راجہ امجد اقبال جنجوعہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹور مرکز نارہ تحصیل کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت

DEO Rawalpindi Raja Amjad Iqbal Janjua Attended Government Primary School Nara at Annual Awards Ceremony as Special Guest

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2021)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی راجہ امجد اقبال جنجوعہ کادورہ کہوٹہ۔ ڈی ای او راولپنڈی راجہ امجد اقبال جنجوعہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹور مرکز نارہ تحصیل کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ محمد یوسف جاوید غفاری،وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر احمد، ماجد علی ہاشمی اے ای او نارہ اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ توقیر احمد وائس چیئرمین یونین کونسل مٹور نے کہا کہ راجہ امجد اقبال جنجوعہ مٹور سکول کے لئے اضافی کمروں کا اعلان بھی کیاآخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی راجہ امجد اقبال جنجوعہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹور کی ہیڈ مسٹریس میڈم حنا فاطمہ اور پورے سٹاف کی کوششوں کو سراہاسٹیج سیکرٹری کے فرائض غیور خالق اور راجہ حبیب الرحمان نے ادا کئے۔

پنجاب کالج کہوٹہ کے طالب علموں کی نہ صرف تحصیل بلکہ راولپنڈی بورڈ میں نمایاں کارکردگی

Outstanding performance of Punjab College Kahuta students not only in Tehsil but also in Rawalpindi Board

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
پنجاب کالج کہوٹہ کے طالب علموں کی نہ صرف تحصیل بلکہ راولپنڈی بورڈ میں نمایاں کارکردگی پر شہریوں عوام علاقہ نے پوزیشن لینے والے طلبا و طلبات پرنسپل پنجاب کالج کہوٹہ اور اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا پنجاب کالج کہوٹہ کے طالب علموں نے فرست ائیر میں شاندار کارکردگی دیکھائی اس ادارے کی طالبہ ملائکہ رشید نے آئی سی ایس فرسٹ ائیر میں 99فیصد نمبر حاصل کر کے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح محمد سیلمان حاشر نے بورڈ میں 6thپوزیشن حمریز احمد نے8thپوزیشن اور عریشہ بی بی نے پری میڈیکل فرست ائیر میں راولپنڈی بورڈ میں 11پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل کی طالبہ صنم ناز نے تحصیل کہوٹہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالج کہوٹہ ندیم ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مشن اور مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا ہے ہم نے کرونا جیسی صورت حال میں بھی اپنے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا نہ ہی انکی تعلیم کو ضائع ہونے دیے یہ پورے کہوٹہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ کہوٹہ کے بچوں نے پورے راولپنڈی بورڈ میں اپنی قابلیت کے جوہر دیکھاتے ہوئے شاندار پوزیشن حاصل کیں یہ سب کچھ پنجاب کالج کہوٹہ کے قابل اساتذہ بہترین نظام کی وجہ سے ممکن ہوا اس موقع پر پروفیسر عثمان قمر اور ڈاکٹر عبدالجبار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج میں قابل اساتذہ بہترین تعلیمی نظام اور بچوں کو تمام تر سہولیات میسر کی گئی ہیں یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور انکو جسمانی تندرست و توانا رکھنے کے لیے کھیلوں کے انعقاد کیے جاتے ہیں جبکہ اردو ادب کے فروغ تقریری و نعت مقابلہ جات کے ذریعے بچوں کے ہنر کو سامنے لایا جا رہا ہے یہ کالج اپنی مثال آپ ہے، عوام علاقہ شہریوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طلبات انکے والدین کالج کے سٹاف اور پرنسپل کو مبارکباد دی۔

سرسبزوشاداب پاکستان بنانے کی دعوئے دار حکومت کے دور میں کہوٹہ جنگلات ” لکڑی چوروں ” کے نرغے میں

Kahuta forests in the grip of “timber thieves” during the government claiming to make green Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
سرسبزوشاداب پاکستان بنانے کی دعوئے دار حکومت کے دور میں کہوٹہ جنگلات ” لکڑی چوروں ” کے نرغے میں۔ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت کی وجہ سے لکڑی چوروں نے کہوٹہ جنگل نمبر 67اور 68 میں سے لاکھوں روپے مالیت کے سبز چیڑ کے درخت کاٹ دے۔ چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران کی عدم دلچسپی اور ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کے باعث تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھہ کے جنگل نمبر 67 اور68 میں رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا کی بڑی کاروائی،درجنوں چیڑ کے قد آور درخت کاٹ کر پھینک دئیے،درختوں کی کٹائی کی بروقت اطلاع پر ٹمبر مافیا نصف درجن سے زائد درخت موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،درختوں کی کٹائی کی اطلاع ملنے پر ممبر ضلعی زکوہ کمیٹی عنایت اللہ ستی میڈیا نمائندگان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر عنایت اللہ ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران کی سرپرستی میں چیڑ کے قیمتی درختوں کی کٹائی اور چوری کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے لیکن محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران نے ٹمبر مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے۔تحصیل کہوٹہ کے جنگلات کی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات کے افسران سنجیدہ کارروائیاں کرنے کو تیار نہیں ہیں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی کا شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button