Kallar Syedan; The people of Takal built a bridge from their own pockets
یونین کونسل چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے لوگوں نےاپنی مدد آپ کے تحت بیس فٹ چوڑا ایک سو چالیس فٹ لمبا پل تعمیر کرلیا
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)— یونین کونسل چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے لوگوں نے برساتی نالہ سریں پر اپنی مدد آپ کے تحت بیس فٹ چوڑا ایک سو چالیس فٹ لمبا پل تعمیر کرکے حکومتی اداروں اور رہنماوں کو آئینہ دکھایا ہے۔اس پل کو صرف ساڑھے چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا جس پر ایک کروڑ دس لاکھ کی لاگت آئی ہے اور تمام رقوم مقامی لوگوں نے عطیہ کی ہیں علاقہ بھر کے لوگوں نے پل کی تعمیر کے لیئے دل کھول کو عطیات دیئے جس کی وجہ سے صرف ساڑھے چھ ماہ کی مدت میں برساتی نالے پر پل تعمیر کرلیا گیا جس کا باضابطہ افتتاح بارہ نومبر بروز جمعہ دن تین بجے ہو رہا ہے۔معروف روحانی رہنما حاجی محمد شریف نوتعمیر پل کا باضابطہ افتتاح کریں گے جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔تعمیراتی کمیٹی کے رکن چوہدری امتیازحسین نے بتایا کہ مقامی لوگ قیام پاکستان سے قبل سے یہاں پل کی تعمیر کے مطالبات کرتے چلے آ رہے ہیں مگر کسی حکومت نے اس مطالبہ پر توجہ نہ دی جس پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سواکروڑ کی لاگت سے یہاں پل تعمیر کرلیا ہے۔
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 10, 2021) – The people of Mouza Takal of Union Council Choa Khalsa have shown a mirror to the government institutions and leaders by constructing a 20 feet wide 140 feet long bridge on their own. The bridge was completed in a period of only six and a half months at a cost of Rs. 11 million and all the funds were donated by the local people. The official inauguration of this bridge is taking place on Friday, November 12 at 3 o’clock. Chaudhry Imtiaz Hussain, a member of the construction committee, said that the locals have been demanding the construction of a bridge here since before the formation of Pakistan, but no government has heeded the demand so people decided to build themselves.
سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 72 ٹن چینی لے کر ٹریلہ کراچی سے کلر سیداں پہنچ گیا
To ensure supply of sugar at government rates, Trailer reached Kallar Syedan from Karachi with 72 tons of sugar
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)— کلر سیداں میں سرکاری نرخوں پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 72 ٹن چینی لے کر ٹریلہ کراچی سے کلر سیداں پہنچ گیا۔مقامی ڈیلی حاجی زاہد نے بتایا کہ منگل کے روز پچاس کلوگرام پر مشتمل چینی کے 1150بیگ کراچی سے کلر سیداں پہنچا دئیے گئے جنہیں دو درجن سے زائد دوکانداروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے تا کہ گاہکوں کو چینی کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی خصوصی دلچسپی سے دو سے تین یوم میں مزید ایک ٹریلہ چینی لے کر کلر سیداں پہنچ رہا ہے۔
محمد ز ین کی د عو ت و لیمہ کلر سیداں میں ہوئی
Muhammad Zain’s wallima was held in Kallar Syedan
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)— مقامی مکینک جا و ید قیصر کے فر ز ند محمد ز ین کی د عو ت و لیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمر ا یا ز،با بو نو ر محمد صد یقی،سید سبط ا لحسن شا ہ،سر د ا ر محمد ا شتیا ق،محمد ا سحا ق بٹ،پر و یز ا قبا ل،غیو ر ا حمد شا ہ،محمد ا مجد،محمد حنیف،سعد ا مجد،محمد جا و ید ا قبا ل،خالد محمود،کا شف ا قبا ل سمیت د یگر نے شر کت کی۔
معروف ریسٹورنٹ گارڈن ویوز کی انتظامیہ ڈاکٹر محمد مسعود،چوہدری ذیشان مسعود نے کلرسیداں میں مقبولیت اور کامیابی کے بعد منگل کے روز گوجرخان روڈ پر واقع حبیب چوک میں بھی اپنی برانچ کا افتتاح کیا
Leading Restaurant Garden Views management Dr. Muhammad Masood, Chaudhry Zeeshan Masood also inaugurated its branch in Habib Chowk
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)—کلرسیداں کے معروف ریسٹورنٹ گارڈن ویوز کی انتظامیہ ڈاکٹر محمد مسعود،چوہدری ذیشان مسعود نے کلرسیداں میں مقبولیت اور کامیابی کے بعد منگل کے روز گوجرخان روڈ پر واقع حبیب چوک میں بھی اپنی برانچ کا افتتاح کیا ہے جسے ملک کے معروف سماجی رہنما چوہدری محمد اعظم کی کوششوں سے نجی شعبہ میں قائم ہونے والے بہت بڑے اور معیاری پارک میں قائم کیا گیا ہے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں ملک محمد پرویز آف کنگر،محمد ظریف راجا،راجہ زاھد خورشید،شیخ قمرالسلام،ملک شیرافگن،تنویراختر شیرازی،راحت کیانی،ندیم الفت بلو،مرزا عتیق الرحمان،راجہ ذوالفقار ساجد،احسان الحق مغل،اکرام الحق قریشی،راجہ ربنواز،عبدالرحمان بٹ اور دیگر نے شرکت کی اس پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک ایسے نجی پارک میں قائم کیا گیا ہے جہاں کلفٹن کراچی،لاہور اور راولپنڈی کے بڑے پارکوں کے مساوی سہولیات میسر ہیں اسی وسیع عمارت میں ایک مارکی بھی تعمیر کی جا رہی یے جس میں بیک وقت دوہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اس پراجیکٹ سے نہ صرف یہاں لوگوں کو روزگار کے وسائل دستیاب یوں گے بلکہ کلرسیداں اور گوجرخان کے لوگوں کو اپنے گھروں کے نزدیک بڑے پارک کی شکل میں بہترین تفریح بھی میسر آئے گی
کلربار میں میلادالنبی ﷺکی تقریب
Celebration of Milad-un-Nabi at Kallar Bar association
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)— نامور مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ ہمیں درپیش مسائل ہمارے اپنے تکبرات کی پیداوار ہیں حالات میں بہتری کا واحد راستہ اللہ سے تعلق کی مضبوطی اور تلاوت قرآن مجید ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلربار میں میلادالنبی ﷺکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر ایک دوسرے کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے ہمیں ہر معاملے میں منطقی استدلال سے کام لینا ہو گا۔جو صحیح معنوں میں خدا کی تلاش کرنے نکلے ہووہ کبھی بھٹک نہیں سکتا۔خدا توبہ کرنے اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ہیجانی کیفیت،غصہ اور اس طرح کی دیگر کیفیات کا علاج تسبیحات،قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کی یاد میں پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے زوال کی وجہ ظاہری طاقت ور اور ظالم کا ساتھی بنناہے مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ذکر الہی سے ہمارا نفس اور دیگر کیفیات توازن میں آ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 127 منزل پر جا کر اگر نیچے کے لوگوں کو دیکھا جائے تو وہ نارمل انسان کی بجائے کم سائز میں نظر آتے ہیں اور اگر تھوڑا اور اوپر جا کر نیچے نظر دوڑائی جاتے تو ان کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلچر پلیٹ کی مانند ہیں جس میں جراثیم پالے جاتے ہیں جب اس پلیٹ کو نظر غیر سے دیکھا جائے تو لگتا ہے یہ پلیٹ خالی ہے اور جب اسے دوربین یا خردبین سے دیکھا جائے تو یہی انسان جراثیم کی مانند نظر آئیں گے۔کلچر پلیٹ کا سین بھی موجودہ حالات سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے مسائل اپنی ذات کے تکبرات کی پیداوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے اور انسانوں کے خفیہ ترین تعلقات کی فلمیں چلا دی جائیں گے۔اللہ تعالی کائنات کا خالق و مالک ہے جو ہمارے خفیہ اور ظاہر ی معاملات کو بغور دیکھ رہا ہے۔اللہ سب جانتا ہے جو ہم دلوں میں چھپائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کو ڈھونڈنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے اللہ تعالی کی ذات کو سمجھنا اوراسے ترجیح دیناہے انہوں نے کہا کہ تمام راستے جو خدا کو جاتے ہیں مذاہب کہلاتے ہیں۔
تحریک لبیک ہمیشہ سے پرامن سیاسی جماعت ہے۔ منصور ظہور لنگڑیال
Tehreek-e-Labbaik has always been a peaceful political party. Mansoor Zahoor Langarial
کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،10نومبر2021ء)—تحریک لبیک ہمیشہ سے پر امن جماعت رہی ہے نبی ص کی شان پر پہرہ دینا ہمیں اپنی جان و مال سے بھی زیادہ عزیز ہے اس چوکیداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے یہ بات تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے صدر منصور ظہور لنگڑیال نے ایک اخباری بیان میں کئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک ہمیشہ سے پرامن سیاسی جماعت ہے۔آئین پاکستان کی روشنی میں ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ پُرتشدد رویوں کی سختی سے نفی کرتی ہے۔ہم تشدد نہیں ووٹ کی طاقت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں مگر ایک منظم سازش کے تحت ہمارے خلاف سازشیں کی گئیں ہمارا راستہ روکا گیا مگر ہمارے پرعزم ساتھیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں آج تحریک لبیک ایک بار پھر قوم کےسامنے سرخرو ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقیقی روح فکر صوفیاء کی ترجمان ہے۔غریب کی آواز ہے۔عوام نے موقع دیا تو خدمت ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ہم اپنے رویئے اور عمل سے عوام کے دلوں کی آواز بنیںں گے