Kahuta; The speed breaker outside Government Boys High School Kahuta was removed
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے باہر حادثات کا باعث بننے والا سپیڈ بریکر ختم کر دیا گیا۔
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10نومبر2021ء)—میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر بنایا گیا غیر معیاری، انتہائی اونچا اور حادثات کا باعث بننے والا سپیڈ بریکر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے احکامات پر ختم کر دیا گیا۔ شہریوں اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کی تحریر درخواست پر بنایا گیا انتہائی ضرور ی سپید ڈ بریکر جوکہ دو دن قبل تیار کیا گیا مگر مذکورہ سپیڈ بریکر معیار کے مطابق نہ ہونے اور انتہائی اونچا ہو نے کی وجہ سے حادثات ہونے لگے اور ٹرانسپورٹروں کو نقصان کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے فوری ایکشن لیا۔ دریں اثناء چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی قیادت میں وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، کونسلر قاضی عبدالقیوم،حاجی ملک عبد لراؤف،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، ایم ذرین شاہ نے ملاقات کی۔ اور بتایا کہ مذکورہ سپیڈ بریکر انتہائی ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے تاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے سینکڑوں طلبا ء سٹا ف کے ساتھ ساتھ ملحقہ مصروف ترین شاہراہ پر مسجد، الخدمت فاؤنڈیشن آفس، ٹیوٹا سنٹر جیسے اہم ادارے واقع ہیں۔ جس کی وجہ سے ایسا سپیڈ بریکر بنایاجائے تاکہ حادثات رونما نہ ہوں۔ اس موقع پر چیئر مین اور کونسلروں نے سی ای او کو بتایا کہ مذکورہ سپیڈ بریکر کے لیئے تقریباََ دو ماہ قبل پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو تحریر ی درخواست بھی دے رکھی ہے۔ چیف میونسپل آفیسر نے وفد کو یقین دلایا جلد معیاری سپیڈ بریکر بنانے کے لیئے قوائد وضوابط کے تحت کام کیا جائے گا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, November 10, 2021) * Non-standard, very high and accident-causing speed breaker built on the busiest highway outside Government Boys High School Kahuta within the limits of Municipal Committee has been removed by Assistant Commissioner Kahuta Yasir Kahuta. On the request of citizens and Principal Government Boys High School, Kahuta Due to the damage, Assistant Commissioner Kahuta took immediate action, Meanwhile, On this occasion, the Chairman and Councilors informed the CEO that about two months ago the Principal Government Boys High School Kahuta had submitted a written request to the Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan for the said speed breaker. The Chief Municipal Officer assured the delegation that work would be done as per rules and regulations to make standard speed breakers soon.
تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں میزبان پاکستان سمیت 15ممالک کے 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہوئے
More than 500 male and female athletes from 15 countries, including host Pakistan, participated in the International Taekwondo Event
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10نومبر2021ء)—صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر قیادت پاکستان میں موجودہ سکیورٹی حالات کے باوجود بڑا انٹر نیشنل ایونٹ ایک انقلابی اقدام اور کرنل (ر) جنجوعہ کی اعلیٰ صلاحتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ انٹر نیشنل مقابلوں میں ترکی، ایران، مصر، اردن، قازقستان،عمان، کروشیا، افغانستان سمیت 15ممالک سے پانچ سو مر دو خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپورٹس کے حلقوں میں صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ2021 ء کی ٹرافی 6طلائی تمغوں کیساتھ قازقستان نے اپنے نام کرلی، پاکستان نے دوسری اورمصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ورلڈتائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ حفیظ مالداوی نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے تین روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کی مائنس 54 کلوگرام کیٹگری میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، پاکستان کے تنزیل حسنات نے سلور جبکہ افغانستان کے احمد جواد زازئی اور محمد عاطف یعقوب نے برونز میڈلز جیتے۔ مائنس 58کے جی میں پاکستان کے ہارون خان نے گولڈ، ایران کے مہدی اسحاق نے سلور، عمان کے شبیب سلیم سوید الوہابی اور مصر کے عمر غونم نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ مائنس 63کے جی میں افغانستان کے غلام مرتضیٰ صالح نے گولڈ، البانیہ کے جوردو کینی نے سلور میڈل جیتا۔ مردوں کی مائنس 68 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کے گلاسنووک نے گولڈ، افغانستان کے زین حکمت اللہ نے سلور، اردن کے محمد عثمان اورمصر کے ایاد برکات نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ مائنس 74کلوگرام میں ترکی کے محمد امین نے طلائی، پاکستان کے جبران اسد نے چاندی جبکہ پاکستان ہی کے زبیراحمد اور محمدعبداللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔ مائنس 80کے جی میں مصر کے عیسیٰ سیف نے گولڈ، افغانستان کے رمیش حسینی نے سلورجبکہ پاکستان قیصر نوید اور عبنواز نے برونز میڈل لیے۔مائنس 87کلوگرام میں عمان کے علی الہاشمی نے گولڈ، افغانستان کے محمداشرف شکران نے سلور جبکہ پاکستان کے راحت اللہ اور محمداقبال نے برونز میڈل جیتے۔ پلس 87کے جی میں پاکستان کے حمزہ عمرسعید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔خواتین مائنس 46 کلوگرام کیٹگری میں قازقستان کی ایڈانا یدی بائیفانے گولڈ، پاکستان کی آصفہ علی نے سلور جبکہ پاکستان کی ایشا صفدر اور ثمرہ بی بی نے برونز میڈلز حاصل کیے۔مائنس 49کلوگرام میں قازقستان کی نورے بائرزانوا نے گولڈ، پاکستان کی ارم علی نے سلور جبکہ پاکستان کی کائنات اور روینہ رشید نے برونز میڈل حاصل کیے۔ مائنس 53کیٹگری میں ڈبلیوٹیم ریفیوجی کی زاہرومرزائی نے گولڈ، پاکستان کی نقش ہمدانی نے سلور جبکہ پاکستان کی صوفیہ نایاب اور سارہ رحمان نے برونز میڈل جیتے۔ مائنس 57 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کی گلاسنووک نکیتا نے طلائی، پاکستان کی نور رحمان نے چاندی، پاکستان ایئرفورس کی علیم انوشہ اورپاکستان واپڈا کی اقصیٰ شفقت نے کانسی کے تمغے جیتے۔ مائنس 62کے جی میں قازقستان کی زیدیرا خیراللہ نے گولڈ، ڈیانا ابسنووا نے سلور جبکہ پاکستان کی اقرا جاوید اور زویا صابر نے برونز میڈل جیتے۔ مائنس 67کے جی میں قازقستان کی نورے خسینووا نے گولڈ، جرمنی کی امیلی حعمین نے سلورجبکہ پاکستان کی فرحین ناز اور اریبہ جاوید نے برونز میڈل جیتے۔مائنس 73کلوگرام میں قازقستان کی کینسی ڈینز نے گولڈ، پاکستان کی غلام فاطمہ نے سلور جبکہ آسیہ بتول اور عائشہ سجاد نے برانز میڈل لیے۔ پلس 73کے جی میں قازقستان کی ایگل ییلوبے نے گولڈ، پاکستان کی رونامہ مجید نے سلور جبکہ طیبہ خانم اور آمنہ شہباز نے برونز میڈل جیتے۔ تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں میزبان پاکستان سمیت 15ممالک کے 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہوئے۔