DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; We want to know about our funds, where our funds have gone, UC Hothala meeting

ہمیں ہمارے فنڈز کے بارے میں بتایا جائے کہ ہمارے فنڈذ کہاں گے ہیں,یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08نومبر2021)
یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس۔چیئرمین راجہ عامظہرمر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی سمیت دیگر ممبران کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ کا اجلاس منعقدہوا جس میں چیئرمین راجہ عامرمظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین اسد محمود ستی، سیکرٹری یوسی ہوتھلہ امجد حسین،جنرل کونسلر راجہ گلزار گلزاری،جنرل کونسلر طلعت محمود،جنرل کونسلر عمران سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پرچیئرمین راجہ عامرمظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کی بحالی پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے فنڈز کے بارے میں بتایا جائے کہ ہمارے فنڈذ کہاں گے ہیں اگر وہ کسی اور ترقیاتی کاموں میں استعمال کیے ہیں تو ان کی تفصیل ہمیں بتائی جاے اور ہمارے اکاوئنٹ بھی بحال کیا جاے انہوں نے کہا کہ جو ٹاہم ضاہع ہوا 2013 کے ایکٹ کے تحت بحال کیا جاے اور تمام فنڈز بھی بحال کیے۔انہوں نے تحصیلدار کو بھی ایک تحریری لیٹر لکھا کہ محکمہ مال کے پٹواری جواب حلقوں میں بھی بیٹھتے ہیں ہمارے حلقے کا بھی پٹواری ہمارے آفس کے سے ملحقہ کمرے میں بیٹھتا ہے جو کہ اپنے زیر استعمال فرنیچرکرتا ہے وہ ہمارے یونین کونسل کا فرنیچر ہے ہماری یونین کونسل میں کام کے لیے آنے والے افراد کو فرنیچر ناں ہونے کی وجہ سے کھڑا رہنے پڑھتا ہے اس لیے آف محکمہ ریونیو والے اپنا فرنیچر استعمال کریں انہوں نے محکمہ ہیلتھ والوں کو بھی لیٹر لکھا کہ بچوں کے ویکسین رکھنے کے لیے جو ہمارے آفس میں فریج رکھا ہوا ہے اگر وہ کل کہیں خراب ہو جاے تو اس کا زمہ دار کون ہو گا آج آپ نے اس فریج کو ہمارے رکھا ہوا ہے اگر کے وولٹیج کم یا زیادہ ہونے وجہ سے یہ اگر خراب ہو گیا تو اس وقت زمہ داری کو ن لے گا اس لیے آپ اس کو اپنے حفاظت میں لیں یاہمیں اپنی زمہ داری کا ایک تحریری لیٹر لکھ کر دیں اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے کہا کہ حکومت اگر مہنگاہی پر کنٹرول نہیں کر سکتے تو وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشوں میں اضافے کیے جاہیں غریب عوام کے اندر قوت خرید کم ہو رہی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ حکومت آہی ایم۔ایف سے قرض ناں لیں کیونکہ مہنگی شراہط پر لیے جانے والے قرضوں کا بوجھ عوام پر پڑھتا ہے انہوں نے محکمہ ہائی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ آڑی سیداں سے کہوٹہ تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ جو تھوڑی بہت سڑک کو ٹھیک کیا جا رہا ہے وہ بھی سست روی کا شکار جس کہ وجہ سے گر د و غبار سے سانس لینا بھی مشکل ہے اس لیے کام میں برق رفتاری لاتے ہوئے اس کو فی الفور ٹھیک کیا جائے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, November 08, 2021)
Meeting of Union Council Hothala. Chairman Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta, Vice Chairman Asad Mahmood Satti and other members participated. Chairman Asad Mehmood Satti, Secretary UC Hothala Amjad Hussain, General Councillor Raja Gulzar Gulzari, General Councillor Talat Mehmood, General Councillor Imran and others participated on the occasion. He thanked the Supreme Court. He said that we should be told about our funds, where our funds will be, if they have been used for any other development work, then we should be informed of their details and our account should also be restored. He said that what was lost should be restored under the Act of 2013 and all funds should also be restored.

راجہ صداقت حسین کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب

Wedding ceremony of Raja Sadaqat Hussain’s daughter

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08نومبر2021)
راجہ صداقت حسین کی صاحبزادی اورصدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت حسین کی بھتیجی کی رخصتی کی پروقار تقریب۔ تقریب میں سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی، چیئرمین چوہدری صداقت حسین، چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں، چیئرمین راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم،چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،ن لیگی رہنماء ظریف راجا،ڈاکٹرمحمد عارف قریشی،سابق نائب تحصیلدار کہوٹہ راجہ امجد حسین، راجہ عمران ضمیر، حاجی اصغر کیانی، راجہ شاہد اجمل،کبیر احمد جنجوعہ،راجہ محمد رفیع، پٹواری راجہ محمد فیصل،راجہ نذاکت حسین، لالہ محمد ایوب سمیت دیگر افرادنے شرکت کی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی منیاندہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد یونس حال مقیم (یوکے)سے ملاقات

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Meets Ch M Younis of Coventry (UK)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08نومبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی منیاندہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد یونس حال مقیم (یوکے)سے ملاقات حلقے کی سیاسی پر تفصیلی گفتگو چوہدری محمد یونس نے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی آمدہ الیکشن میں بھرپور تعاون کا یقین دیلایا ہے اس موقع پر پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد اکرام بھی موجود تھے علاوہ ازیں کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے موہڑہ لنگڑیال کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کے والد محترم کی نمازے جنازہ میں شرکت کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

راجہ ساجد حسین کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان  سے ملاقات

Meeting with Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan led by Raja Sajid Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08نومبر2021)
کہوٹہ پریس کلب کے ممبران کی صدر کہوٹہ پریس کلب صدر راجہ ساجد حسین کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان  سے ملاقات  علاقائی  مسائل سے آگاہ کیا  خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں عملے کی کمی   شہر میں چند تاجروں کی جانب سے مصنوعی مہنگائی کے بحران محکمہ مال کی جانب سے شہریوں کے ساتھ  ہونے والی زیادتیوں سے اگاہ کیا گیا اور درخواست کی کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین  طارق محمود مرتضیٰ  صاحب سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کی جائے کہ راولپنڈی سٹی کے طرز کی طرح کہوٹہ میں بھی کچن  گارڈننگ  سکم  پر کام شروع کیا جائے  تاکہ کہوٹہ کے شہری بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں   اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان نے یقین دلایا  کہ کہوٹہ ٹی ایچ کیو کی بہتری میرا اولین فرض ہے اعلی حکام کو ٹی ایچ کیو کے مسائل سے آگاہ کر چکا ہوں    مصنوعی مہنگائی  کے خلاف  بھرپور کاروائی کر رہا ہوں   زمینی معاملات میں کسی بھی شہری کو شکایت ہے تو  فورا مجھ سے رابطہ قائم کریں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا کچن گارڈننگ سکیم کے سلسلے میں چیئرمین  طارق محمود مرتضیٰ سے ملاقات کرکے ان سے تعاون کی درخواست کروں گا تاکہ کہوٹہ کے شہری بھی اس سے مستفید ہو سکیں کچن گارڈننگ کے سلسلے میں میڈیا کے ذریعے شہریوں میں شعور پیدا کریں گے   میڈیا کا مثبت رول  شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے کہوٹہ پریس کلب کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان  کو شہر کے  مسائل  حل کرنے کے لئے  بھر پور تعاون کا یقین دلایا

عالمی چیمپین باکسنک باکسر عامرخان نے عبد المجید مغل کی طرف سے عطیہ کی گئی 15کنال زمین اے کے خان کے نام سے منصوب فری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

World champion boxing boxer Aamir Khan lays foundation stone of 15 kanals of land donated by Abdul Majeed Mughal in the name of AK Khan hospital

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08نومبر2021)
عالمی چیمپین باکسنک باکسر عامرخان نے عبد المجید مغل کی طرف سے عطیہ کی گئی 15کنال زمین اے کے خان کے نام سے منصوب فری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔افتتاحی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بلدیاتی نمائندوں سے سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت۔اپنے علاقے کی عوام کے لیے ایک بڑا سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال تعمیر کراوں گا جہاں پر جدید سہولیات میسر ہونگی اپنے علاقے کی عوام کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتا ہوں انشاء اللہ ہسپتال کا کام بہت جلد شروع ہو گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال میں مغل خاندان کے عظیم سپوت عبدا لمجید مغل نے اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے 15کنال زمین عطیہ کی جہاں کہوٹہ کے علاقہ مٹور کی دھرتی کے عظیم سپوت عالمی باکسر عامر خان اور عبد المجید مغل نے(اے کے خان)کے نام سے ایک فری ہسپتال کی بنیادرکھی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیدان، چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمو د،ایس ایس پی راجہ طیفور اختر، راجہ ثاقب جنجوعہ،راجہ طاہر سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اپنے خطاب میں عبد المجید مغل نے کہا کہ مجید ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پہلے بھی عوام کی خد مت کر رہا ہوں انشاء اللہ مزید کر تا رہا ہوں ہمارے علاقے کی آن وشان عالمی چیمپین باکسنک باکسر عامرخان نے اپنے علاقے کی غریب عوام کے لیے ایک فری ہسپتال بنانے کی خواہش ظاہر کی اور میں نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنے والدالحاج محمد خان مغل (مرحوم) اور والدہ محترمہ حاجن ظہور اختر(مرحومہ) کے ایصا ل ثواب کے لیے 15کنال کا رقبہ عطیہ کیا ہے اس علاوہ بھی یہاں پر میری 60کنال زمین ہے اگر ہسپتال کے لیے اور جگہ کی ضرورت پڑھی تو وہ بھی حاضر ہے اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں عالمی چیمپین باکسنک باکسر عامرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تعاون کر یں گے تو ایک بہت ہی جدید قسم کا ہسپتال بنا وں گا یہ ہستپال علاقے بھر کے غریبوں کے لیے ہو گا اور آپ لوگ اس کی خود دیکھ بھال کر نا انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں جدید سہولیات ہونگی جہاں ہر قسم کا علاج فر ی ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button