DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Leader Jamaat-e-Islami Councillor Municipal Committee Kahuta Haji Malik Abdul Rauf injured in a traffic accident

رہنما جماعت اسلامی کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف ٹریفک حادثہ میں زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،08نومبر2021)—رہنما جماعت اسلامی کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے۔ سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ اور عزیزواقارب کی بڑی تعداد نے عیادت کی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنما جماعت اسلامی کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف شادی کی تقریب میں شرکت کے لیئے موٹر سائیکل پر کہوٹہ شہر قدیر بازار سے جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئے جس سے ملک حاجی عبدالرؤف کے چہرے اور جسم پے شدید چوٹیں آئیں۔ اس موقع پر ممتا معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی زیر قیادت میڈیکل ٹیم نے مرہم پٹی اورابتدائی طبی امدا دی۔ جس کے بعد حاجی ملک عبدالرؤف کی رہائش گاہ ”چھنی اعوان“ میں بڑی تعداد میں بلدیاتی اراکین،سیاسی وسماجی شخصیات پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران واراکین اور عزیز و اقارب کرنل (ر) ملک شاہد،چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، بابا بلدیات قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،ملک تنویر اقبال، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،آڈٹ آفیسر و سابق چیف آفیسرحاجی عبدالرشید،سنیئر ممبر افتخار احمد غوری، راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، کبیر جنجوعہ، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، فیضان جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، ذوالفقار ستی، مولانا ہاشم ظہور، عاصی جنجوعہ اور افضال شمسی،ندیم چوہان، احتشام اصغر کیانی، ملک شوکت مہان، سردار امین ثاقب اور دیگر معززین علاقہ، صحافیوں، وکلاء، میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اراکین، جماعت اسلامی کے عہدیداران و اراکین سیاسی و سماجی شخصیات عزیزو اقارب نے بڑی تعدادمیں ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔ اور جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, November 08, 2021) — Leader Jamaat-e-Islami Councillor Municipal Committee Kahuta Haji Malik Abdul Rauf was injured in a traffic accident. Political and social personalities, esteemed locals and a large number of relatives visited. According to details, well-known political and social figure of Kahuta, Jamaat-e-Islami Councilor Municipal Committee Kahuta Haji Malik Abdul Rauf was on his way to Kahuta from Qadeer Bazaar on a motorbike to attend the wedding ceremony when he collided with a vehicle coming from the opposite direction. Malik Haji Abdul Rauf suffered severe injuries to his face and body. On this occasion, a medical team led by Physician Dr Muhammad Arif Qureshi provided ointment and first aid. After which a large number of local body members, political and social personalities, officials of Press Club Kahuta and relatives Col (retd) Malik Shahid, Chairman Baldia Kahuta Raja Zahoor Akbar, Vice Chairman Malik visited Haji Malik Abdul Rauf’s residence “Chhani Awan”. Ghulam Murtaza, Baba Baldiat Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmed, Raja Saeed Ahmed Advocate, Malik Tanveer Iqbal, President Press Club Kahuta Imran Zameer, Patron General Saeed Afzal Chauhan, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Audit Officer and former Chief Officer Haji Abdul Rashid, Senior Member Iftikhar Ahmad Ghauri, Raja Shahid Ajmal, Raja Roman Saeed, Kabir Janjua, Arsalan Kayani Advocate, Faizan Janjua, Sajid Janjua, Zulfiqar Satti, Maulana Hashim Zahoor, Asi Janjua and Afzal Shamsi, Nadeem Chauhan, Ehtesham Asghar Kayani, Malik Shaukat Mahan, Sardar Amin Saqib and other esteemed locals, journalists, lawyers, members of Kahuta Municipal Committee, Jamaat-e-Islami officials and members of political and social personalities visited his house in large numbers. And prayed for a speedy recovery.

راجہ محمد علی سابق ممبر صوبائی اسمبلی کا حلقہ کی یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ

Raja Muhammad Ali Former Member Provincial Assembly Visits Union Councils and Villages of the Constituency

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،08نومبر2021)—سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ممبر صوبائی اسمبلی کا حلقہ کی یونین کونسلز اور دیہاتوں کا دورہ۔ حلقہ میں وفات پانے والے مسلم لیگی کارکنا ن کے عزیز و اقارب سے ان کے گھرو ں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ راجہ محمد علی نے شادی کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔سابق صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر کی وفات پر ان کے بھائی کونسلر راجہ سجاد سے یونین کونسل بیور ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔ بعدزاں سابق سٹی ناظم کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کے بھائی اور کزن کی وفات پر سیکرٹری یونین کونسل مواڑہ فہیم کھٹڑ کی والدہ اور ممتاز نوجوان قانون دان ندیم کھٹڑ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی ساس کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ و تعزیت کی جبکہ،کامران ستی، تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے دورہ کے موقع راجہ محمد علی نے مرحومین سردار یٰسین، سردار آزاد، سردار مرتضیٰ، صوبیدار محمد ذرین، صوبیدا رمیجر راجہ نظیر کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت و فاتحہ کی۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد، صدر مسلم لیگ بیور راجہ نزاکت حسین، سردار صبح صادق،حامد لطیف ستی، راجہ عاصی، راجہ رومان سعید اور دیگر مسلم لیگی کارکنا ن ورکر بھی موجود تھے۔درین اثنا سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) نارہ قاری عبدالرحیم آف بھگون کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی رہنما چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس اور بڑی تعدا د میں نارہ کے مسلم لیگی کارکنا ن نے راجہ محمد علی کا بھر پور استقبال کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button