DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Chairman UC Morra Noori, Raja Irfan Aziz threatens Adhi oil field management with protest

آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے،چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز

جاتلی,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،08نومبر2021ء)— آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے، زہریلے کیمیائی مادے نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں کا شکار شروع کردیا ہے، مکین علاقہ کے مطالبات پورے کریں ورنہ انجام کے لیے تیار ہوجائیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز اور وائس چیئرمین راجہ کاشف انجم جنجوعہ نے موہڑہ جنجوعہ کی تمام برادریوں اور ملحقہ آبادیوں کے نمائندہ افرادکے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا آج موہڑہ جنجوعہ کی تمام برادریوں اور ملحقہ آبادیوں کے عوام نے متفقہ طور پر پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ 7 اگست 2021کو دو نوجوان 18 سالہ عاصم رضوان اور 16سالہ دانیال احمدموہڑہ جنجوعہ ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں موجود زہریلے مواد کی وجہ سے ڈوب گئے تھے آہدی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اس زہریلے مواد کو زمین کے اندر ڈمپ نہ کرنے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اس سے قبل نڑالی اور اس کی ملحقہ آبادیوں کے عوام بھی اسی آئل فیلڈ کی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کا شکار ہوچکے ہیں،راجہ عرفان عزیز چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری اور راجہ کاشف انجم جنجوعہ وائس چیئرمین نے لواحقین اورمشتعل لوگوں سے پی پی ایل سے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے دو دن کا ٹائم مانگا ہے اور معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے آہدی آئل فیلڈ کے مین گیٹ کو مطالبات پورے ہونے تک بند کر دیا جائے گا اور امکان یہ ہے کہ متاثرین نڑالی ڈیم بھی اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،احتجاج کی قیادت سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کریں گے.

Jatli, Gujar Khan ( Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, November 08, 2021) – If the management of Ahdi Oil Field does not correct its self, we will protest in full force. Meet the demands of the area or be ready for the end. These were views expressed by Chairman Union Council Morra Noori Raja Irfan Aziz and Vice Chairman Raja Kashif Anjum Janjua while addressing a gathering of representatives of all communities and adjoining communities of Morra Janjua today. The people of all communities and adjoining communities of Janjua have unanimously declared their protest against the management of PPL Ahdi Oil Field. Due to the incompetence of the management of Ahdi Oil Field, precious lives were lost due to dumping of this toxic material in the ground and now the toxic material present in the water. Raja Irfan Aziz Chairman Union Council Morra Noori and Raja Kashif Anjum Janjua Vice Chairman have asked the family and angry people for two days to resolve the issue through negotiations with PPL and the issue has not been resolved. The main gate of Ahdi Oil Field will be forced to shut till the demands are met and it is likely that the victims of Narali Dam will also participate in the protest. Former Prime Minister of Pakistan Raja Parvez Ashraf will lead the protest.

قاسم بٹ جو گزشتہ ہفتے ایک حادثے میں آگ سے جھلس گئے تھے جانبر نہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے

Qasim Butt, who was burnt in an accident last week, could not recover and succumbed to his injuries in Maiana Morra

میانہ موہڑہ ,گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،08نومبر2021ء)—قاسم بٹ آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک، رقت آمیز مناظر لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق عوامی و سماجی شخصیت محسن بٹ کے بھائی اور ارشد بٹ کے سب سے چھوٹے بیٹے قاسم بٹ جو گزشتہ ہفتے ایک حادثے میں آگ سے جھلس گئے تھے جانبر نہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے،لوگوں کا کہنا تھا کہ قاسم بٹ نیک سیرت سلجھے ہوئے انتہائی بااخلاق نوجوان تھے، ان کی وفات پر بڑے رقت آمیز مناظر تھے ارشد بٹ کے دوست احباب دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی، چئیرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز، وائس چیئرمین راجہ کاشف انجم جنجوعہ، چیئرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق، جنرل کونسلر ملک خالد، اسد علی مرزا، سرپرست اعلیٰ مرکزی پریس کلب دولتالہ جہانزیب منہاس، رہنما جماعت اسلامی مرزا محمد منیر، راجہ نعیم نواز، چیف انجنئیر بیسٹ وے سیمنٹ عبدالوحید، سابق صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان راجہ خالد جنجوعہ،نائب صدر لیبر یونین پی پی ایل آئل فیلڈ مرزا آفتاب، امیدوار ان برائے چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ محمد عمران او راجہ لقمان سرور، راجہ طارق اخلاص کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی،

Show More

Related Articles

Back to top button