Kallar Syedan; In Fashion Designing, Nazish Saeed achieves first position in Punjab Board
فیشن ڈیزائننگ کے کورس میں نازش سعید نے پنجاب بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06نومبر2021)—گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں فیشن ڈیزائننگ کے کورس میں نازش سعید نے پنجاب بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جس پر ادارے کی جانب سے طالبہ کو دس ہزار روپے مالیت کا چیک دیا گیا۔طالبہ کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں گجرال داخلی چنام سے ہے۔مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، شیخ حسن سرائیکی،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ، سابق نائب ناظم کلر سیداں سٹی چوہدری زین العابدین عباس اور راجہ محمد افتخار پکھڑال نے فیشن ڈیزائننگ میں پنجاب بورڈ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے پر طالبہ نازش سعید، پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کلر سیداں اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 06, 2021) Nazish Saeed of village Gajral, Chanam, won the first position in the Punjab Board in the course of Fashion Designing at Government Technical Training Center for Women, Kallar Syedan. The student was given a check worth Rs 10,000 by the institution. PML-N Kallar Syedan City President Chaudhry Akhlaq Hussain, Sheikh Hassan Seraiki, Municipal Members Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood, Atif Ijaz Butt, Former Deputy Nazim Kallar Syedan City Chaudhry Zainul Abidin Abbas and Raja Muhammad Iftikhar Pakhral Congratulated Nazish Saeed and Principal Technical Training Center Kallar Syedan and teachers for winning the first position in Punjab Board in Design.
مجوزہ کوہسار ہائی وے سے تحصیل کلرسیداں کو کوئی فائدہ نہیں,راجہ ساجد جاوید
Tehsil Kallar Syedan has no benefit from proposed Kohsar Highway: Raja Sajid Javed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06نومبر2021)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے مری سے کلرسیداں کوہسار ٹورازم ہائی وے کو کلر سیداں کے لوگوں کے لیے صرف ایک جھانسہ اور لولی پاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں چوک پنڈوڑی سے لے کر چیک پوسٹ تک دو کلومیٹر تک سڑک موجود ہے جسے اس روڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چیک پوسٹ سے آگے تحصیل کہوٹہ شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ اگر کلرسیداں کو کوہسار ٹورازم ہائی وے میں شامل کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے میں نے ایک تجویز پیش کر رکھی ہے کہ براستہ کلرسیداں،چوآ خالصہ اور سرصوبہ شاہ سے شاہ خاکی سے بائیں جانب دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ سڑک بنائی جائے مگر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے کلرسیداں کو اس برے طریقے سے نظر انداز کیا کہ کلر سیداں تحصیل میں ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ٹورازم ہائی وے کی ایک انچ بھی نہیں آتی اس کے باوجود یہ ارکان اسمبلی کلرسیداں کے لوگوں سے مسلسل غلط بیانی کرتے ہوئے انہیں ٹورازم ہائی وے کے نام پر لولی پاپ دے رہے ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ مجوزہ کوہسار ہائی وے سے تحصیل کلرسیداں کو کوئی فائدہ نہیں جب تک اس شاہراہ میں کلرسیداں کے علاقوں کو شامل نہ کیا جائے۔
ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں نجی شعبے کو سامنے آنا چاہئیے,صاحبزادہ عمران اختر
The private sector should take the lead in providing health and education facilities to the growing population of the country, Sahibzada Imran Akhtar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06نومبر2021)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں نجی شعبے کو سامنے آنا چاہئیے صاحب ثروت لوگ دیہات میں سکول اور ہسپتال قائم کرکے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے صدر توقیر احمداعوان کی دعوت پر نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں کے دورے کے موقع پر کیا جہاں ہسپتال کے سینئر اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔سینئر ڈاکٹر شاہدمجید،ڈاکٹر رشیقہ،ڈاکٹر ربنواز،ڈاکٹر مکرم،ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر گل نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین دیگر آلات،آپریشن تھیٹر میں دستیاب جدید مشینری کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ توقیر احمد اعوان نے انہیں بتایا کہ ہمارا ادارہ کم آمدن والے لوگوں کے ساتھ ساتھ غریب نادار لوگوں کا انتہائی کم لاگت میں علاج کرکے صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ ہم نے ہسپتال کو آمدنی کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیا و اخرت کی کامیابی کا زینہ بنایا ہے۔مایوس لوگوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لانا ہم سب کا فرض اولین ہے۔چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے ہسپتال کی کارکردگی اور صفائی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے محدود وسائل کے بعد یہ ضروری ہو گیا ہے کہ صاحب ثروت اور درد دل رکھنے والے سامنے آئیں اور دوردراز پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کر کے مخلوق خدا کی عملی خدمت کریں۔
سپین میں مقیم معروف کاروباری خالد جاوید مرزا نے گلی کی تعمیر پر نمبردار اسد عزیز کی کاوشوں کا شکریہ
Leading Spanish businessman Khalid Javed Mirza thanks Asad Aziz for his efforts in constructing the street
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06نومبر2021)—یوسی کنوہا کے گاؤں بانڈی مرزیاں کے سپین میں مقیم معروف کاروباری خالد جاوید مرزا نے گلی کی تعمیر پر نمبردار اسد عزیز کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلی کی تعمیر سے پانی کی نکاسی جیسے مسائل سے نجات ملے گی۔