DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Deputy Commissioner Rawalpindi Muhammad Ali’s surprise visit to Kahuta

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا اچانک دورہ کہوٹہ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور تحصیل آفس کہوٹہ میں سائلین پھٹ پڑے

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،2نومبر2021)— ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کا اچانک دورہ کہوٹہ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور تحصیل آفس کہوٹہ میں سائلین پھٹ پڑے۔ہر ماہ کھلی کچہری فوٹو سیشن اور پٹواریوں و سرکاری ملازمین کو بٹھا کر ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دیکر افسرا ن بری الزمہ ہر سرکاری محکمہ رشوت، کرپشن کا گڑھ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں کی متعد د آسامیاں سرجن، ریڈیا لوجسٹ، پتھالوجسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف خالی پڑی ہیں۔ شہر کی تمام سڑکیں کہوٹہ پنڈی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تباہ حال۔ جبکہ آٹا،چینی، سبزی، پھل فروٹ کے من مانے ریٹس پر انتظامیہ خاموش ہے۔ سی پیک منصوبہ ”کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ“ جو 720میگاواٹ کا بڑا منصوبہ تحصیل کہوٹہ کی یو نین کونسل بیور میں کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبہ کے لیے بڑی بھاری گاڑیاں، ٹریلے صبح و شام اور رات کے وقت روزانہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر سے گزرنے کی وجہ سے سڑک مکمل ختم ہو کر گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیلدار عارف انجم، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان اور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال میں ٹراما سنٹر، ایمرجنسی بلاک اور مریضوں سے سوالات بھی کیئے۔ جبکہ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سر پرست اعلی سعید افضل چوہان، ممبر ساجد جنجوعہ، ممبر ایم ذوالفقار ستی، راجہ عبدالقدیر چیئرمین الیکٹرانک سوشل میڈیا یونین کہوٹہ، ممبر عاصی جنجوعہ اور دیگر شہریوں کو درپیش عوامی مسائل اور عوامی شکایات پیش کیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے دوران شکایات صحافیوں کے کیمرے اور مائیک بند کرا دیئے۔ شہریوں نے شکایات کیں کہ کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دودن تحصیل آفس میں صرف سرکاری ملازمین کو بٹھا کر ”فوٹوسیشن“ کرکے ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دیکر افسران بری الزمہ ہیں۔ بازار میں آٹے،چینی، سبزی و پھل کے من مانے اور کئی گنا اضافے سے اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ جبکہ سی پیک منصوبہ نے کہوٹہ شہر اور کہوٹہ پنڈی روڈز کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ تمام سرکاری محکموں میں رشوت اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ہسپتال کے بارے میں شہریوں نے احتجاج کیا کہ یہاں سرجن، ریڈیالوجسٹ اور پتھا لوجسٹ سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس موقع پر سعید افضل چوہان سر پرست اعلی، راجہ پرویز اختر اور ساجد جنجوعہ ممبر نے کہوٹہ کے مسائل پیش کیئے۔جس پر موقع پر احکامات جاری کیئے گئے۔ ڈی سی کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگی رہیں۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 2 November 2021) — Deputy Commissioner Rawalpindi Muhammad Ali’s surprise visit to Kahuta. Tensions erupted in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and Tehsil Office Kahuta.

Due to heavy vehicles, trailers passing through Kahuta Pindi Road and Kahuta town daily for this project in the morning and evening and at night, the road has been completely destroyed and turned into deep pits. Citizens piled up complaints. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, Tehsildar Arif Anjum, MS Kahuta Dr Samina Khan and other officers and officials were also present on the occasion. The Deputy Commissioner Rawalpindi also questioned the Trauma Center, Emergency Block and patients at the hospital.

On this occasion, President Press Club Kahuta Imran Zamir, Patron General Saeed Afzal Chauhan, Member Sajid Janjua, Member M Zulfiqar Satti, Raja Abdul Qadir Chairman Electronic Social Media Union Kahuta, Member Asi Janjua and other citizens presented public issues and public complaints.

During the complaint, the deputy commissioner turned off the cameras and microphones of the journalists. Citizens complained that on the first two days of every month in the open court, only the government employees were seated in the tehsil office and the officers were acquitted by reporting that “everything is fine”.

The market is selling flour, sugar, vegetable and fruit manifolds and manifold items. While the C-Pack project has destroyed Kahuta city and Kahuta Pindi roads. The market for bribery and corruption is hot in all government departments.

Citizens protested against the hospital saying that there were vacancies for paramedical staff including surgeons, radiologists and pathologists. On this occasion, Saeed Afzal Chauhan, Chief Minister, Raja Pervez Akhtar and Sajid Janjua Member presented the issues of Kahuta. Orders were issued on the occasion.

Show More

Related Articles

Back to top button