DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; M Tariq Bashir, a Pakistani-born British citizen from the UK had his car forcibly taken in Khanahda, Choa Khalsa,

برطانیہ سے آئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد طارق بشیر سکنہ کھناہدہ چوآ خالصہ سے گذشتہ شب متعدد ملزمان اس کے گھر داخل ہوئے اور اس کی کار زبردستی لے کر چلے گئے

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،1نومبر2021)— کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں اندھیر نگری،اے ایس آئی مستنصر حسین کی سینہ زوری،دونوں ٹانگوں سے معذور شخص اور اس کے ایک بازو والے بھائی کے خلاف درخواست وصول کر کے انہیں پریشان کر رھا ہے دوسری جانب برطانیہ سے آئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد طارق بشیر سکنہ کھناہدہ چوآ خالصہ سے بھی بدتمیزی کی۔طارق بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ برطانیہ سے تعطیلات پر پاکستان آیا ہوا ہے گذشتہ شب متعدد ملزمان اس کے گھر داخل ہوئے اور اس کی کار زبردستی لے کر چلے گئے اور میری رھائشی کوٹھی کو دونوں اطراف سے باہر سے تالے بھی لگا گئے میں نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی اور ہفتہ بعد تفتیشی اے ایس آئی مستنصر حسین سے درخواست کے بارے میں استفسار کیا تو اس نے انتہائی بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے کیا تم آئی جی لگے ہو۔ اس نے سی پی اوراولپنڈی سے اس بدتمیز اے ایس آئی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسرا یہی اے ایس آئی ایک دوسری درخواست میں بھی تفتیشی افسر ہے جس میں دونوں ٹانگوں سے معذور شخص رضوان سکنہ بھلاکھر اور اس کے ایک بازو سے محروم بھائی کے خلاف مار پیٹ اور دیوار گرانے کے الزام پر مبنی درخواست وصول کررکھی ہے وہ متعدد بار تھانے آ چکے ہیں یہ ان کی درخواست کو من گھڑت قرار دے کر انہیں ہراساں کر رھا ہے اور جب وہ یہ بار یاد دلاتے ہیں کہ ایس ایچ او نے بھی آپ کو میرٹ کی ہدایت کر رکھی ہے تو اس کا جواب ہوتا ہے کہ درخواست ایس ایچ او کے نہیں میرے پاس ہے اور اس کا فیصلہ بھی ایس ایچ او نے نہیں میں نے کرنا ہے۔متاثرین نے سی پی او راولپنڈی سے اے ایس آئی مستنصر حسین کے رویئے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جو پولیس حکام کی ہدایات کو مسلسل نظرانداز کرکے سائیلین کے مسائل میں مزید اضافہ کا موجب بن رھا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 1, 2021) Muhammad Tariq Bashir, a British citizen of Pakistani origin who came from UK, in village Khanadah, Choa Khalsa, Tariq Bashir told the media that he had come to Pakistan on holiday from UK. Several accused entered his house last night. And his car was forcibly taken away and my living room was also locked from the outside on both sides. He has demanded action from CPO and Rawalpindi against this disrespectful ASI who has abused me at the police station.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے پیر کے روز میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا دورہ کیا

Former Tehsil Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik visited Municipal Committee Kalrasidan on Monday

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،1نومبر2021)—پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے پیر کے روز میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا دورہ کیا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس سے ملاقات کی اور انہیں بلدیات کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی ترقی میں سیاست سے ہٹ کر فیصلے کرتی ہے۔ہمیں علاقائی ترقی عزیز ہے اس کے لیئے ہمیں بلدیہ کلرسیداں کے منتخب ارکان سے کوئی اختلاف نہیں ہم ہر سطع پر منتخب بلدیہ کے ارکان سے تعاون کریں گے۔چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ان کی آمد پر ان کا استقبال کیا اور کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی حکومت اور ارکان اسمبلی سے قطعی کوئی مسئلہ نہیں ہم مقامی مسائل کے حل کے لیئے دوطرفہ تعاون اور اتفاق رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں ہم سب کا مقصد مل جل کر کلرسیداں شہر کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری” کسان کارڈز”کے ثمرات کسانوں تک نہ پہنچ سکے

The benefits of “farmer cards” issued by the Punjab government still not delivered to the farmers

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،1نومبر2021)—حکومت پنجاب کی جانب سے جاری” کسان کارڈز”کے ثمرات کسانوں تک نہ پہنچ سکے۔کلر سیداں میں ڈی اے پی کھاد کی بلیک میں فروخت عام ہو گئی۔کھادڈیلروں نے سبسڈی والے بیگ گوداموں میں سٹور کر لئے۔حکومت کی جانب سے ڈی اے پی کھاد کے سرکاری نرخ 6400روپے فی بوری کے حساب سے مقرر ہیں مگر اس کے باوجود مقامی کھاد ڈیلرز مقررہ ریٹ کی بجائے8200 روپے کے حساب سے ڈی اے پی کھاد فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے اہم ترین زرعی شعبہ سے وابستہ کسانوں کو دلبرداشتہ کر دیاہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے کھاد ڈیلروں کی جانب سے کسان کارڈ پر کھاد فراہم نہیں کی جا رہی۔کلر سیداں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں محکمہ زراعت کی مبینہ ملی بھگت سے کھاد ڈیلروں سے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو جاری سبسڈی کارڈ پر کھاد فراہم نہیں کی جارہی۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ زراعت کلر سیداں من پسند اور مخصوص کسانوں کو ریلیف فراہم کر تے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس گندم کی ریکارڈ فصل حاصل کرنے کے باوجود انہیں انعامی اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو پیداواری لاگت میں ریلیف فراہم کر کے ہی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرنے والے شعبہ کو بدحالی سے بچایا جائے اور کھاد ڈیلرز کو سرکاری نرخ ناموں پر کھاد کی فروخت کا پابند کیا جائے۔

یوسی سموٹ کلرسیداں کا اجلاس زیرصدارت راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ منعقد ہوا

A meeting of UC Smot was held under the chairmanship of Raja Irfan-ul-Haq Advocate

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،1نومبر2021)—یوسی سموٹ کلرسیداں کا اجلاس زیرصدارت راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں چیئرمین راجہ علی اصغر کے علاوہ دیگر کونسلروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنشنرز حضرات کے مسائل پر تفصلی بحث کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو محکمہ ڈاک سے شدید مشکلات لاحق ہیں اور انہیں معمولی اضافے کے لیئے بھی باربار کہوٹہ جی پی او کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں یہ صورتحال ہم سب کے لیئے پریشان کن ہے۔ محکمہ ڈاک اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور ان کے مسائل جی پی او کہوٹہ کی بجائے سموٹ کے مقامی ڈاک خانے میں ہی حل کیئے جائیں۔اس کے بعد پی ٹی آئی سموٹ کے صدر راجہ محمد ارشاد نے بھی دفتر یوسی کا دورہ کیا اور ایوان کے معزز ارکان سے اظہار یکجہتی کیا۔

صوبیدار لطیف انتقال کر گئے نمازجنازہ ستھوانی میں ادا کی گئی

Subedar Latif passed away. Funeral prayers were offered in village Satwani

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،1نومبر2021)—یوسی کنوھا کے کونسلر چوہدری شفیق الرحمان کے ماموں صوبیدار لطیف انتقال کر گئے نمازجنازہ ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں راجہ پرویز اختر قادری،شاہد گجر،راجہ ظفر محمود،نمبردار اسد عزیز،راجہ سعید،عاصم صدیق،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button