DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Government Associate College Kahuta has been given the status of Graduate College

کہوٹہ کے عوام کے لیے خوشخبری گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کہوٹہ کو گریجویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2021)
کہوٹہ کے عوام کے لیے خوشخبری گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کہوٹہ کو گریجویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا نوٹفیکیشن جاری۔پرنسپل ایسو سی ایٹ کالج پروفیسر شبیر راجہ کی انتھک محنت ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی کی خصوصی کاوش سے کالج کو گریجویٹ کا درجہ دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کہوٹہ کو گریجیویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا نوٹفیکیشن جاری پنجاب کے چند کالجز میں کہوٹہ کے کالج کا بھی شمار ہو گیا اب طالب علم ایف ایس سی داخلہ لیکرایم ایس سی تک مستفید ہو سکیں گے 4 سالہ کورس جس میں بی ایس ریاضی کی کلاسسز ہوا کریں گی پرنسپل کالج پروفیسر شبیر راجہ کی انتھک محنت ان کے دور پرسنپل میں ایک دفعہ کالج کو ایسوسی ایٹ اور اب گریجویٹ کا درجہ دیا گیا تمام تر معاملات میں ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کی اساتذہ طالب علموں و عوام علاقہ نے چئیرمین اور وائس چئیرمین بورڈ آف گورنر کے خصوصی تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Mator, Kahuta (Rep. Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, November 1, 2021)
Good news for the people of Kahuta. Government Associate College Kahuta has been given the status of Graduate College. Notification has been issued. Kahuta College has also been counted among some colleges in Punjab. Course in which BS Mathematics classes will be conducted. Principal College Professor Shabir Raja’s tireless work, is praised while the teachers, students and the people of the area thanked the Chairman and Vice Chairman of the Board of Governors for their special cooperation.

چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا

Chairman Union Council Maniyanda Chaudhry Sadaqat Hussain took charge of his office

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2021)
چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی،کونسلرز اور سیکرٹری حضرات کی دفتر آمد پر اہلیان علاقہ نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور پرتپاک استقبال کیا کا آفس پہنچے پرپرتباک استقبال کیا گیا بلدیاتی ایکٹ کی معطلی اور پرانے ایکٹ کی بحالی پر فیلڈ آفس کو دوبارہ یونین کونسل آفس میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی، جنرل کونسلر حاجی مالک حسین، جنرل کونسلر محمد رضوان، جنرل کونسلرعابد حسین، جنرل کونسلرمحمد قدیر، جنرل کونسلر محمد غضنفر، کسان کونسلرمحمد شبیر،یوتھ کونسلر اظہر یامین،سیکر ٹر ی یونین کونسل خرم، سیکرٹری یونین کونسل اکمل حسین،نائب قاصدنور حسین،نائب قاصدطاہر حسین نے شر کت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی اور تمام کونسلرز کو مبارکبا د پیش کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین بحالی اور اختیارات کی واپسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہمارا جو ٹائم پریڈ ضائع ہوا ہے وہ ٹائم دیا جائے تاکہ ہم ایک مر تبہ پھر اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کر سکیں اس موقع پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی اور تمام کونسلرز نے حضرات دوبارہ سے مل جل کرعوام علاقہ کی خدمت کر نے کا عہد کیا چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ انشاء اللہ میں ہر ہفتہ صبح 9 بجے مصالحتی کونسل کے تحت عوام علاقہ کے مسائل سنیں گے۔

چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے ادویات خریدنے کے لیے2لاکھ5ہزارکا چیک دیا

Chairman Zakat Ushr Committee Inayatullah Satti gave a check of Rs. 250,000 for purchase of medicines

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2021)
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کاحکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ ناز بھٹی چیک۔ چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے ادویات خریدنے کے لیے2لاکھ5ہزارکا چیک دیااس موقع پرسوشل ویلفیئر آفسیر راجہ ذکاء اللہ، سید مناظر حسین شاہ، مجیب اللہ ستی اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جا کرایم ایس ڈاکٹر ثمینہ ناز بھٹی کو حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کے لیے ادوایات خریدنے کے لیے 2لاکھ5ہزارکا چیک دیاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ ماہ بھی ایک اور چیک دیا جائے گا چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میں اگلے ماہ اپنے چنددیگر دوستوں کے تعاون سے غریب، ناداراور یتیم بچوں بچیوں جو سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کو بنیانیں اوربوٹ تقیم کیے جاہیں گے اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفسیر راجہ ذکاء اللہ، سید مناظر حسین شاہ، مجیب اللہ ستی اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button