DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; A new born baby of Numbal village of Kallar Syedan abducted from the nursery ward of Holy Family Hospital, Rawalpindi

کلرسیداں کےگاؤں نمبل کا نولود بچہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی نرسری وارڈ سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،31اکتوبر2021)— کلرسیداں کا نولود بچہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی نرسری وارڈ سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔مغوی بچے کا تعلق کلر سیداں کےگاؤں نمبل کی ڈھوک ریتڑ سے ہے۔مغوی کے والد شاہد محمود نے تھانہ میں درخواست دے دی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک مغوی بچے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔مغوی بچے کے والد شاہد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ہفتہ کی صبح چھ بجے کے قریب بڑے آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ہوئی۔رونے اور بار بار الٹیاں کرنے کی وجہ سے بچے کو نرسری میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے خالہ فیڈر کے ذریعے دودھ پلایا کرتی تھی۔اتوار کے روز صبح 9 بجے مغوی کی خالہ نے نرسری وارڈ میں جا کر اسے دودھ پلایا اور واپس آگئی جس کے بعد نرسز سٹاف نے دوبارہ 12 بجے آنے کو کہا اور جب اس کی خالہ 12 بجے کے قریب دودھ پلانے کیلئے نرسری میں گئی تو وہاں بچے کی جگہ گڑیا پڑی ہوئی تھی اور جب بچے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو اس کا کسی کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔مغوی کے والد شاہد محمود نے بتایا کہ ہسپتال کا پورا عملہ جس میں سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں اس کے نومولود بیٹے کے اغواء میں ملوث ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے باہر کے سی سی ٹی وی کیمرے تو کام کرتے ہیں مگر نرسری وارڈ کا کیمرہ غیر فعال ہے۔
ہولی فیملی ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب نے اعتراف کیا ہے کہ نولود بچہ نرسری میں تھا وہیں سے بچہ غائب ہوا ہے جس کے فوری بعد چوکیدار اور دیگر عملہ معطل کر دیا ہے۔اور انکوئری کمیٹی قائم کردی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود فون کرکے پولیس بلوائی ہے جنہوں نے ناکے لگا دئیے ہیں بچے کے ورثاکو مطمعن کر رہی ہوں ان شااللہ بہتر نتائج آئیں گے۔اے ایس پی اور دیگر پولیس آفیسران موقع پر موجود ہیں جو سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہے ہیں۔ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ بچہ کو سانس کا مسلہ تھا اس لئے اسے شفٹ کیا گیا تھا

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 31, 2021) – A new born baby of Kallar Syedan was allegedly abducted from the nursery ward of Holy Family Hospital, Rawalpindi. Shahid Mehmood’s father has lodged an application with the police station. The abducted child could not be traced till the last information was received. Shahid Mehmood, the father of the abducted child, said that The baby was delivered by caesarean section. Due to crying and repeated vomiting, the baby was shifted to the nursery where his aunt used to feed him through a feeder. She went and nursed him and came back after which the nurses staff asked her to come again at 12 o’clock and when the aunt went to the nursery for breastfeeding around 12 o’clock there was a doll lying in the place of the baby and When inquired, no one had an answer. The abductee’s father Shahid Mahmood said that the entire staff of the hospital are involved in the abduction of her new born son. He said that the CCTV cameras outside the hospital work but the nursery ward camera is inactive.
Dr. Shazia Zeb, MS, Holy Family Hospital, admitted that the new born baby was in the nursery, from where the baby went missing, after which the watchman and other staff were suspended and an inquiry committee was set up. She said that she herself has called the police who have set up roadblocks. ASP and other police officers are present on the spot who are checking the CCTV footage. MS added that the child had respiratory problems so he was shifted to nursery ward.

Show More

Related Articles

Back to top button