DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Abdul Majeed Mughal has donated 15 kanals land to build a free hospital

عبد المجید مغل نے خطیر رقم کی مالیتی 15کنال کی زمین فری ہسپتال بنانے کے لیے عطیہ کر دی۔عالمی باکسر عامر خان اور عبد المجید مغل آئندہ چند دنوں میں سنگ بنیاد رکھیں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2021)
مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل نے خطیر رقم کی مالیتی 15کنال کی زمین فری ہسپتال بنانے کے لیے عطیہ کر دی۔عالمی باکسر عامر خان اور عبد المجید مغل آئندہ چند دنوں میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔عوامی،سماجی،سیاسی ومذہبی حلقوں کی طرف سے مغل خاندان کے عظیم سپوت عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔عالمی باکسر عامر خان جو کہوٹہ کے علاقہ مٹور سے تعلق رکھتے ہیں آئندہ چند ماہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے دی گئی 15کنال زمین پر(اے -کے)ہسپتال کے نام سے ایک بڑا ہستپال بناہیں گے جہاں غریب، یتیم، بیوائیوں اور نادا ر افراد کا فری علاج کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال مغل آباد کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیف آر گنائزر عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجا ب نے گذشتہ روز قبل ایک تقریب میں اپنے علاقہ بھورہ حیال میں غریب، یتیم، بیوائیوں اور نادا ر افراد کے فری علاج کے لیے ہسپتال بنانے کے لیے عالمی باکسر عامر خان کو اپنی بیش قیمتی زمین میں سے 15کنال کی زمین ہسپتال کے لیے عطیہ کر دی جہاں آئندہ چند دنوں میں عالمی باکسر عامر خان اور عبد المجید مغل سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, October 29, 2021)
Abdul Majeed Mughal, donated a huge amount of money worth 15 kanals of land to build a free hospital. Boxer Aamir Khan and Abdul Majeed Mughal will lay the foundation stone in the next few days. . AK hospital where the poor, orphans, widows and the needy will be treated free of cost. According to details, well-known political and social figure Abdul Majeed Mughal is from Bhura Hayal Mughalabad area of ​​Kahuta Tehsil.

ہر یونین کونسل میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے مشورے سے ڈوویلپمنٹ فنڈز لگا رہی ہے

In each union council, PTI is allocating development funds in consultation with the local leadership and workers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2021)
وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی طرف سے قائم تحصیل ڈوویلپمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس شمالی پنجاب پبلک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں زیر صدارت چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی کمیٹی ارکان قدیر عباسی،راجہ وحید احمد خان،کرنل (ر) ظفر عباسی،سکندر ستی،راجہ سعید احمد،راجہ غلام نبی،ناصر نزیر ستی اور سردار رضا نے شرکت کی اس موقع پر یوسی نڑھ،یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ کے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور باہمی مشورے سے فی یونین کونسل 80 لاکھ روپے کے منصوبے کمیٹی کو دیے جن کے ٹینڈر بہت جلد ہو جائیں گے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کمیٹی ہر یونین کونسل میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے مشورے سے ڈوویلپمنٹ فنڈز لگا رہی ہے۔

بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی بہتر نہیں رہی امید ہے  اب چارج  سنبھالنے  کے بعد اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے

The performance of local body representatives has not been good in past. Hopefully, now that they have taken charge, they will improve their performance.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2021)
بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی بہتر نہیں رہی امید ہے  اب چارج  سنبھالنے  کے بعد اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے کہوٹہ کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں بلدیاتی اداروں کے ممبران کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہابلدیاتی نمائندے شہریوں کو نا سٹریٹ لائٹ۔نہ پکی گلیاں نہ سیوریج سسٹم۔نہ صفائی کا اچھا نظام دے سکے امید ہے کہ اب چارج  سنبھالنے  کے بعد اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے کہوٹہ شہر آج کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے آج موجودہ منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں اس شہر کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا سابقہ ادوار میں انہی بلدیاتی ممبران نے دھپری ادوالہ نواز کالونی  اور دیگر  علاقوں کو نظر انداز کیا  یہ بھی کہوٹہ ٹاون کا حصہ ہے  ان علاقوں کی گلیاں آج بھی کچی  ہیں واٹر سپلائی نہ ہونے کے برابر ہیں سابق تحصیل ناظم طارق محمود مرتضی کے دور میں 17 کروڑ روپیے واٹر سپلائی سکیم کے لئے رکھے گئے تھے وہ 17 کروڑ کہاں ہے شہریوں کو اس کا حساب دیا جائے  اس رقم سے شہریوں کو پانی تو نہ مل سکا لیکن باوثوق ذرائع سے پتا چلا کہ ذمہ داران نے اس پیسے سے اپنوں کو گلیاں بنا کر دی گلیوں پر گلیاں ڈالی گئی اور اپنی سوسائٹیوں کی قیمتوں کو بڑھانے کے لئے گلیاں   بنائی گئی اور شہری پکی گلیوں سے محروم رہیے اور مخصوص ٹھیوں سے سریا اور سیمٹ خریدے گے بلدیاتی نمائندوں کے چارج سنبھالنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ اب زیادتیوں  اور ناانصافیوں کا سلسلہ بند ہوگا 17 کروڑ واٹر سپلائی کا جو گلیوں میں ضائع کیا گیا شہریوں کو اس کا بھی حساب دیا جائے گا عوام کے پیسوں سے اپنوں کو نوازا نہیں جائے گا بلکہ عوام کا پیسہ عوام پر لگایا جائے گا اورشہر کے ساتھ وفاداری کا جو حلف اٹھایا گیا ہے اس کی پاسداری کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button