Kallar Syedan; After the restoration of union councils by the Punjab government, the chairmen of all UCs also resumed their duties.
پنجاب حکومت کی جانب سے یونین کونسلوں کی بحالی کے بعد تمام یوسیز کے چیئرمینوں نے بھی فرائض دوبارہ سنبھال لیئے
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،28اکتوبر2021)—پنجاب حکومت کی جانب سے یونین کونسلوں کی بحالی کے بعد تمام یوسیز کے چیئرمینوں نے بھی فرائض دوبارہ سنبھال لیئے ہیں یوسی لوھدرہ میں محمد نوید بھٹی،مغل میں ملک نور احمد نوری،ساگری میں راجہ شہزاد یونس،بشندوٹ میں محمد زبیر کیانی،غزن آباد میں طارق یاسین کیانی،گف میں راجہ فیصل منور،کنوھا میں پرویز اختر قادری،چوآخالصہ میں سید راحت علی شاہ،سموٹ میں راجہ علی اصغر،منیاندہ میں چوہدری صداقت حسین،نلہ مسلماناں میں چوہدری شفقت محمود،دوبیرن کلاں میں راجہ ندیم احمد اور بھلاکھر میں محمد راجہ صفدر کیانی نے چارج سنبھال لیا ہے اور اپنے اپنے ہاوسز کے اجلاسوں کی صدارت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 October 2021) * After the restoration of union councils by the Punjab government, the chairmen of all UCs have also resumed their duties. Muhammad Naveed Bhatti in UC Lodhra, Malik Noor Ahmad Noori in Mughal, Raja Shehzad Younis in Sagri, Muhammad Zubair Kayani in Bishondot, Tariq Yaseen Kayani in Ghazniabad, Raja Faisal Munawar in Guff, Pervez Akhtar Qadri in Kanoha, Syed Rahat Ali Shah in Choa Khalsa, Raja Ali Asghar in Smot, Chaudhry Sadaqat Hussain in Manianda, Nala Muslimana, Chaudhry Shafqat Mehmood, Raja Nadeem Ahmed in Doberan Kalan and Muhammad Raja Safdar Kayani in Bhalakhar have taken charge and presided over the meetings of their respective offices.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،28اکتوبر2021)—سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا پہلا باضابطہ اجلاس جمرات کو منعقد ہوا،وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔پورے ایوان نے چیئرمین شیخ عبدالقدوس کی قیادت میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے کلرسیداں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف اس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی قراردادیں منظور کرلیں بلکہ شہریوں سے کہا کہ وہ یہ ٹیکس ہرگز ادا نہ کریں اور ملنے والے نوٹسز ڈسٹ بن میں ڈال دیں۔ارکان بلدیہ راجہ ظفرمحمود اور سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کی پیش کردہ قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔جن میں کہا گیا کہ بلدیہ کلرسیداں اسی فیصد سے دیہی علاقوں پر مشتمل ہے اس پر اربن پراپرٹی ٹیکس عائد کرتے وقت منتخب ایوان کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔شہری اس بابت عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹا چکے ہیں،اس ٹیکس کو فوری ڈی نوٹیفائیڈ کیا جائے۔حاجی اخلاق حسین نے کلرسیداں میں تجاوزات کی بھرمار اور ریڑھی بانوں کے باعث آمدورفت میں خلل پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ شہر کو تجاوزات اور ریڑھیوں سے پاک کیا جائے۔عابد زاہدی نے کہا کہ چیف آفیسر خالد خان نے ایوان سے منظوری لیئے بغیر پراپرٹی ٹیکس عائد کروا کر کلرسیداں پر بڑا ظلم کیا۔انہوں نے اس بابت اپنی کوششوں کا بھی تزکرہ کیا،عاطف اعجاز بٹ نے سوئی گیس کی جانب سے گلیات کی توڑ پھوڑ پر ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلفاکہتے ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں ایوان سمیت انہیں بھی بیخبر رکھا گیا یہ محکمہ ایکسائز کی گہری سازش تھی جس کو وہ بے نقاب کرکے دم لیں گے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہرگز پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کریں اور اس بابت ملنے والے نوٹسز ڈسٹ بن میں ڈال دیں اگر عمران خان بجلی کا بل پھاڑ سکتے ہیں تو ہم یہ نوٹسز بھی پھاڑ سکتے ہیں وہ یہ وصولی زبردستی کرنے والوں کے سامنے خود مزاحمت کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ شہری اجنبی ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں پر نگاہ رکھیں ان میں جرائم پیشہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ کوئی ریڑھی بان ان کا عزیز رشتہ دار نہیں ہے جب بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے تو سیاسی لوگ بیجا مداخلت کرتے ہیں یہ ایسے لوگوں کی سفارش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کو شہر میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے کلرسیداں میں سہولت بازار میں توسیع کی جا رہی ہے۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،28اکتوبر2021)—مقامی سماجی رہنماؤں الحاج اسلم بانی اور حاجی جاوید اختر نے بلدیہ دفتر کلر سیداں جا کر چئیر مین شیخ عبدالقدوس،وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس اور دیگر کونسلروں سے ملاقات کی اور انہیں بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی بھی پیش کی۔اس موقع پر معروف شاعر و صحافی حافظ کامران حاشر،راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض، ملک زبیر،جنید بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔