DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Zainab rape and murder case verdict, accused Babar Masih and Mohammad Adnan sentenced to death twice

زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ ,جرم ثابت ہونے پر ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—عدالت نے تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ,جرم ثابت ہونے پر ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا ,عدالت کی جانب سے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ,ملزمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی,زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا مدعی کی طرف سے سینئر قانون دان قیصر محمود اعوان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی,ملزمان کے خلاف 22 مارچ 2021 کو زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا

Rawat ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 26, 2021) * The court has handed down the verdict in the case of rape and murder of 9-year-old Zainab within the limits of Civil Line police station. Accused Babar Masih and Mohammad Adnan were sentenced to death twice The court also sentenced the accused to a fine of Rs 5 lakh.

Show More

Related Articles

Back to top button