DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Notification of appointment of DG ISI issued after signature of PM Imran Khan, Lt. Gen. Nadeem Anjum of Gujar Khan will assume charge on November 20, 2021.

وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری،لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آف گوجر خان 20نومبر 2021 کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے

گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ 26 اکتوبر2021ء) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آف گوجر خان کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی علیحدگی میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پربات چیت کی گئی، بعدازاں ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اورقومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا، وزیرداخلہ نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں کالعدم جماعت سے متعلق بھی اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

Gujar Khan ( Pothwar.com. October 26, 2021) Lieutenant General Nadeem Anjum of village Kontrila, Gujar khan has been posted as DG ISI, notification of appointment of DG ISI has been issued.

According to details, the Prime Minister’s Office has appointed Lieutenant General Nadeem Anjum as DG ISI. After the signature of Prime Minister Imran Khan, the notification of appointment of DG ISI has been issued.


Lt. Gen. Faiz Hameed will continue as DG ISI till November 19. After Lt. Gen. Nadeem Anjum takes over the regular charge, the present DG ISI Lt. Gen. Faiz Hameed will take over as Corps Commander Peshawar. Earlier, an important meeting was held between PM Imran Khan and Army Chief General Qamar Javed Bajwa. The meeting was held at PM Imran Khan’s residence in Bani Gala. ISI Lieutenant General Faiz Hameed also joined.


In addition, an important meeting was held under the chairmanship of Prime Minister Imran Khan. The meeting was attended by senior military and political officials. The meeting reviewed the national security and national security. The Home Minister gave a briefing on the national security situation.

Show More

Related Articles

Back to top button