DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah), the nearest bazaar of Kahuta city, is on the path of development

کہوٹہ شہر کا قریبی بازار ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)ترقی کی راہ پر گامزن۔مختلف دوکانیں کھلنے سے بازار کی رونق میں اضافہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 25اکتوبر2021)
کہوٹہ شہر کا قریبی بازار ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)ترقی کی راہ پر گامزن۔مختلف دوکانیں کھلنے سے بازار کی رونق میں اضافہ ہو گیا عوام علاقہ کو تمام اشیائے ضروریہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)سے ملنے لگیں۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کا قریبی بازار ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ،نجم سپر سٹور، معروف دینی درسگاہ، طیبہ مشتاق شاہ سیکنڈری سکول، ڈاکٹر، پکوائی سنٹر،موٹر سائیکل مکینک، پٹرول،ڈیزل مٹی کے تیل کی ایجنسی کے بعد بلاک فیکٹری،کوہسار اتفاق شنواری سنٹر کھلنے سے عوام علاقہ جوق در جوق بازار میں آنے لگے لونہ سیداں، دکھالی، موہڑہ، ساعی کوٹ، بملوٹ، پیکاں، کلاہنہ، ٹیری اور دیگر علاقہ جات کے لوگوں نے اشیائے ضروریہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)سے ملنے پر زیادہ روجان اب ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کی طرف کر لیا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 October 2021)
Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah), the nearest bazaar of Kahuta city, is on the path of development. With the opening of various shops, the prosperity of the bazaar has increased. According to details, Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah) near Kahuta city is progressing day by day. Post Office Dera Mushtaq Shah, Najam Super Store, Maroof Religious School, Taiba Mushtaq Shah Secondary School, Doctor, Pakwai After the opening of the Center, Motorcycle Mechanic, Petrol, Diesel Kerosene Agency, Block Factory, Kohsar Ittefaq Shinwari Center, people started flocking to the bazaar in droves. People from surrounding area and other areas are now more inclined towards Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah) after getting essential items from Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah).

پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے

The Pakistani team has lived up to the expectations of the nation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 25اکتوبر2021)
جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے و رلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے اور مبارک باد دینے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے پاکستانی ٹیم کا 10 وکٹوں سے انڈیا سے میچ جیتنا قابل فخر کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے جیت کی ابتداء اپنے حریف ملک بھارت سے جیت کر کی ہے جس پر بے حد خوشی ہو رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر جیت کا کریڈٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کل کے میچ میں کارکردگی شاندار رہی، پاکستانی عوام کی نیک خواہشات ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

کہوٹہ شہر میں چینی، آٹا، سبزی، پھل اوراشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس

Arbitrary rates for sugar, flour, vegetables, fruits and groceries in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 25اکتوبر2021)
کہوٹہ شہر میں چینی، آٹا، سبزی، پھل اوراشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس خد ساختہ مصنو عی مہنگائی جبکہ دکانداروں نے اپنا سامان انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑک پر سجا لیا۔ تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہوگیا۔ انتظامیہ فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر بری الزمہ ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے مین بازار،قدیر بازار، چھنی بازار،تھانہ روڈ، قدیر لائبریری حال روڈ، پنجاڑ چوک اور شہر بھر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے دکاندار شہریوں کو کئی گنا زائد من مانے ریٹس لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ چینی کا سرکاری ریٹ 89روپے 75پیسے ہے جبکہ بازار میں چینی 110اور 120روپے فی کلو کے حساب سے سر عام فروخت کی جار ہی ہے۔ انتظامیہ کے افسران چند غریب دکانداروں اور ریڑھی والوں کو بھاری جرمانے کر کے با اثر دکانداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

عدالت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کی بحالی چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر کونسلرز کا میونسپل کمیٹی آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا اور چارج لیا

Rehabilitation of Local Government Representatives, first meeting at the Municipal Committee Office

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ، 25اکتوبر2021)
عدالت کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کی بحالی چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر کونسلرز کا میونسپل کمیٹی آفس میں پہلا اجلاس منعقد ہوا اور چارج لیا۔ اجلاس میں کونسلرز قاضی عبدالقیوم،ملک عبدلراؤف،عبدالحمیدقریشی ایڈووکیٹ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ،حاجی ارشد محمود احمد،راجہ فیصل عزیز،زرین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیرمین راجہ ظہور اکبر وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی اور دیگر اہلکاران سے مطالبہ کیا گیا کہ ہماری غیر موجودگی میں جو فنڈز یا دیگر اخراجات کیے گئے ان کا ریکارڈ اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں مگر افسوس کہ ہر آنے والی حکومت ان اداروں کو توڑ کر ایم سی اور ضلع کونسل کے فنڈز استعمال کر کے اپنی سیاسی دکانیں چمکاتے ہیں جبکہ نچلی سطح پر عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔ راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ اگر ہمارے دو سال ضائع نہ کرتے تو آج کہوٹہ شہر کے یہ حالات نہ ہوتے ہم نے اللہ کو حاضر و ناظر رکھ کر علاقے کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ جس طرح آپ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا ان کو فنڈز خرچ کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔ اور آئین اور قانون کے مطابق ہمیں کام کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ ہم نچلی سطح پر عوام علاقہ کی خدمت کر سکیں۔ اگر ان کو اختیارات نہ دئیے تو ان کی بحالی کا کوئی فائدہ نہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button