Kallar Syedan; Overseas Pakistani M Ali of Mamyam shot and injured in a firing at wedding
شادی کی تقریب میں فائرکر کے ایک شخص دوبئی میں مقیم محمد علی سکنہ ممیام کو زخمی کر دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24اکتوبر2021)—شادی کی تقریب میں فائرکر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔وجہ عناد سابق رنجش ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد علی سکنہ ممیام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہوں اور آج کل پاکستان آیا ہوا ہوں۔میں گزشتہ روز احسان کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ممیام گیا تو وہاں پر رات قریبا سو نو بجے،محراب اللہ سکنہ بگلہ راجگان جو پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر رہا تھا نے مجھے دیکھتے ہی قتل کرنے کی نیت سے مجھ پر فائر کیا جو مجھے دائیں پاؤں کے ٹخنے پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو کر گر گیا۔اسی اثناء میں میرے والد اسرار محمود اور ماموں تبسم صدیق موقع پر آ گئے جنہوں نے مجھے گاڑی میں ڈال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 24 October 2021) * A man was injured in a wedding ceremony. The police registered a case and started investigation. While registering the case, Mohammad Ali, a resident of Mamyam, stated that he was residing in Dubai for employment and had recently come to Pakistan, When he went to wedding there at around 9pm, where Mehrabullah resident of Bagla Rajgan who was firing with a pistol 30 bore fired at me with the intention of killing me as soon as he saw me and hit me on the ankle of my right foot from which I was severely injured. Meanwhile, my father Israr Mahmood and uncles Tabassum Siddique came to the help and put me in a car and took me to THQ Hospital Kallar Syedan.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے
Unidentified thieves steal goods worth lakhs of rupees in Dhamali
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24اکتوبر2021)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔وقار سکنہ دھمالی نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ میں ہفتہ کی شام چار بجے کے قریب اپنی فیملی کے ہمراہ موہڑہ نگڑیال اپنے ایک رشتہ دار کی فوتگی پر گیا ہوا تھا اور جب اتوار کی صبح گھر واپس آیا تو ہال کی گرل کٹی ہوئی تھی اور جب گھر کے اندر داخل ہو کر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا ہے نہ معلوم چور ٹی وی،پرفیوم کی بوتلیں،واش روم کی ٹوٹیاں اور دیگر قیمتی سامان جن کی مالیت پانچ لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔
میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا بحالی کے بعد پہلا اجلاس آج بروز پیر دن گیارہ بجے طلب کر لیا گیا
The first meeting of the Municipal Committee after the restoration was convened on Monday at 11 o’clock.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24اکتوبر2021)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا بحالی کے بعد پہلا اجلاس آج بروز پیر دن گیارہ بجے طلب کر لیا گیا جس میں نظامت کے فرائض وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس سرانجام دیں گے۔اس سے قبل چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے ارکان بلدیہ کو صبح نوبجے اپنی رھائشگاہ پر ناشتہ پر مدعو کیا ہے۔
راجہ عبدالرحمان جعفری انتقال کر گئے،نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب نندنہ جٹال میں علامہ اسد نقوی کی امامت میں ادا کی گئی
Raja Abdul Rehman Jafari passed away. Funeral prayers were offered at Nandana Jatal near Chowk Pandori under Allama Asad Naqvi.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24اکتوبر2021)—پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ غلام قنبر کے والد محترم راجہ عبدالرحمان جعفری انتقال کر گئے،نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب نندنہ جٹال میں علامہ اسد نقوی کی امامت میں ادا کی گئی۔جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ،کرنل شبیر اعوان، آصف شفیق ستی،چوہدری ایوب،شوکت علی عباسی،چوہدری ظہیر، سیدراحت علی شاہ،توقیرعباسی،،اسدستی، مظہرعباسی، اعجاز بٹ، زبیرکیانی، راجہ شہزاد یونس،ظفرعباس مغل، راجہ نذیرایڈووکیٹ، راجہ گفتار ایڈووکیٹ، چوہدری ارشد،محمدرفاقت، نمبردار مشتاق کیانی،راجہ امداد حسین،قاضی عرفان، اقدس بھٹی،راجہ واجدحقیر،منیرچشتی، ہارون ارشد جٹ، وفاعباس نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی محمد نواز وڑائچ کو چک وڑائچ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Haji Muhammad Nawaz Warraich was buried in Chak Warraich
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24اکتوبر2021)—صوبیدار(ر) محمد آزاد کے بڑے بھائی، صوبیدار طارق محمود کے والد،سب انسپکٹر زائدمحمود وڑائچ کے ماموں حاجی محمد نواز وڑائچ کو چک وڑائچ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ پرویز اختر قادری، راجہ ندیم احمد، راجہ صفدر کیانی،چوہدری شاہد اکبر گجر، راجہ طارق وینس، راجہ اظہر اقبال،حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری ظہیر سلطان،فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،راجہ عاصم صدیق،راجہ محمد سعید،چوہدری اسد مغل،جمیل عادل،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان علی ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھتی، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔