Kahuta; The first meeting of the Tehsil Development Committee held in Bior
وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمدایم پی اے کی طرف سے قائم تحصیل ڈوویلپمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بیور میں زیر صدارت چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی منعقد ہوا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اکتوبر2021)
وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمدایم پی اے کی طرف سے قائم تحصیل ڈوویلپمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بیور میں زیر صدارت چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی کمیٹی ارکان قدیر عباسی،راجہ وحید احمد خان،سکندر ستی،راجہ سعید احمد،راجہ غلام نبی،ناصر نزیر ستی،سردارایم رضاء نے شرکت کی اس موقع پریوسی نارہ, یوسی لہڑی اور یوسی بیور کے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور باہمی مشورے سے فی یونین کونسل 80 لاکھ روپے کے منصوبے کمیٹی کو دیے جن کے ٹینڈر بہت جلد ہو جائیں گے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کمیٹی ہر یونین کونسل میں جا کرپی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے مشورے سے ڈوویلپمنٹ فنڈز لگائے گی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 24 October 2021)
The first meeting of the Tehsil Development Committee set up by Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmad MPA was held in Bior under the chairmanship of RDA Chairman Raja Tariq Mahmood Murtaza. Ahmed Khan, Sikandar Satti, Raja Saeed Ahmed, Raja Ghulam Nabi, Nasir Nazir Satti, Sardar M Raza were present on the occasion. In his address, Raja Tariq Mehmood Murtaza said that our committee would go to every union council and invest development funds in consultation with the local leadership and workers of PTI.
تحصیل کہوٹہ کو ہر آنے والے نمائندے نے مایوس کیا, راجہ عامر مظہر
Tehsil Kahuta was disappointed by every elected person, Raja Amir Mazhar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اکتوبر2021)
چیئرمین یو سی ہوتھلہ و امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ عامر مظہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے والد محترم راجہ مظہر حسین نے ساری زندگی پسے ہوئے طبقے کی خدمت کی اور سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے میں نے سیاست شروع کی اور نہ صرف یونین کونسل بلکہ ضلع بھر میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ لوگ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں راجہ عامر مظہر نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ جو ایٹمی تحصیل کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے مگر 74 سال ہو گئے یہ پسماندہ ہی ہے اس کو کاٹ کر کلر سیداں اور کوٹلی ستیاں کو تحصیل بنایا گیا وہاں تمام جدید سہولیات موجود ہیں مگر تحصیل کہوٹہ کو ہر آنے والے نمائندے نے مایوس کیا راجہ عامر مظہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو بھی جماعت اقتدار میں آتی ہے وہ برادری ازم اور چند ذاتی مفادات پرستوں کو شامل کر کے عوام کو بھول جاتی ہے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم رہے مگر کچھ نہ کر سکے جبکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے کہوٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں سڑکیں کھنڈرات صحت اور تعلیم کی سہولیاتکا فقدان ہے میرا تمام لوگوں سے رابطہ ہے انشائاللہ آئندہ الیکشن میں تحصیل ناظم کا الیکشن لڑوں گا بلدیاتی چیئرمینوں کونسلزو دیگر معزز شخصیات اور اس سے بڑھ کر عوام علاقہ سے مکمل رابطہ ہے بلدیاتی نظام کو کسی نے چلنے نہیں دیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کیا انھوں نے مطالبہ کیا کہ جو مدت بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا وہ دی جائے جبکہ راجہ عامر مظہر بلدیاتی اداروں کی ؓحالی کے بعد اپنے دفتر آئے عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے اقدامات کیے۔
راجہ عمرا ن مینوں آف موہڑہ لنگڑیال دو ہفتے کی چھٹی پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ آ ئے
Raja Imran arrives in Pakistan from UK on two-week leave
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اکتوبر2021)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن مینوں آف موہڑہ لنگڑیال دو ہفتے کی چھٹی پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ آ ئے۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یوکے دو ہفتے کی چھٹی پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ آ ئے گے گذشتہ روز ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کلر سداں راجہ بابو ظفر اقبال،پنجاب پولیس فرقان جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان ایڈوکیٹ،نوجوان صحافی احتشام کیانی،عاطف مہناس،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اخلاق سمبل،سیکرٹری راجہ وحید لنگڑیال، انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال یوسی ہوتھلہ،راجہ ندیم احمد،پرویز کینگ سمیت معززین علاقہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو حال و احوال درفیات کیاراجہ عمرا ن مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔