Kallar Syedan; Two injured as gun shots are fired in village Sakrana, Choa Khalsa over land dispute
سکرانہ,چوہا خالصہ میں زمین کے تنازع پر گولیاں مار کر ماموں بھانجے کو زخمی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—زمین کے تنازع پر گولیاں مار کر ماموں بھانجے کو زخمی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ربنواز سکنہ سکرانہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھانجے عمر حسین کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر گیدر سے میرہ بھٹیاں جا رہا تھا،جب ہم بیکڑ آباد سے قبل کسی کی اترائی پر پہنچے تو پہلے سے موجود اشتیاق احمدمسلح پسٹل،حمزہ مسلح پسٹل ہمراہ دیگر تین نامعلوم افرادنے ہمارا موٹر سائیکل روک لیا اور اشتیاق نے للکارا مارا کہ آج زندہ بچ کر نہ جائے۔اس موقع پر اشتیاق نے فائر پسٹل کیا جو مجھے بائیں بازو پر لگا جس کے بعد حمزہ نے فائر پسٹل کیا جو میرے بھانجے کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگاجس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے موٹر سائیکل سے گر گئے اورملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 23 October 2021) * A case has been registered against five persons for injuring two people by firing on a land dispute. Rabnawaz of village Sakrana, Choa Khalsa told police that that he was going to Maira Bhattian from Gaidhar on his motorbike with his nephew Omar Hussain, when their motorbike was forced to stop by Ishtiaq and fired at us, both of us were injured and fell from the motorcycle and the accused managed to escape.
کلرسیداں شہر میں ڈکیتی، ملزمان اسلح کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز شاپروں میں بھر کر لے گئے
Armed gang commit robbery at Noor mobile shop on Choa road
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—کلرسیداں شہر میں ڈکیتی، ملزمان اسلح کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز شاپروں میں بھر کر لے گئے اور جاتے ہوئے وہاں موجود ایک گاہگ سے پچیس ہزار روپے اور ایک سو برطانوی اسٹرلنگ پاونڈ بھی چھین کر لے گئے۔یہ واردات ہفتہ کی شام چھ بجے شہر کی مصروف چوآ روڈ پر پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان فیس ماسک پہنے ندیم صدیقی کی نور موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر دوکان میں لاکھوں روپے مالیت کے پچیس موبائل شاپروں میں ڈال لیئے۔دوکان کے مالکان سے ایک لاکھ کی نقدی اور پھر فرار ہونے سے قبل دوکان میں موجود ایک گاہک زین سے دوران تلاشی پچیس ہزار روپے اور ایک سو برطانوی پاونڈز چھین لیئے اور ہنٹدموٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او قیصر محمود ستی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس،روات کلر روڈ پر نصف گھنٹہ سے زائد ٹریفک معطل رہی
PDM parties protest against inflation, traffic on Rawat Kallar Road suspended for more than half an hour
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس،روات کلر روڈ پر نصف گھنٹہ سے زائد ٹریفک معطل رہی۔مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالسلام نے احتجاجی جلوس سے اظہار لا تعلقی کردیا۔مسلم لیگ ن،جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے کارکن ہفتہ کی شام کلرروڈ پر جمع ہوئے جہاں وہ ریلی کی شکل میں روات پہنچے شرکا جلوس نے گو نیازی گو کے نعرے بھی لگائے۔مسلم لیگی رہنما چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کھاد آٹے چینی گیس پٹرول کے نرخوں میں کئی سو فیصد اضافہ کرکے وزیراعظم نے اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ملک کو آئین اور قانون کی بجائے جادو ٹونے سے چلایا جا رھا ہے اب بھی وقت ہے کہ نااہلوں کو لانے والے ہوش کے ناخن لیں۔جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر مولانا عتیق الرحمان نے کہا کہ اس وقت کے حکمران ناجائز ہی نہیں نااہل بھی ہیں انہوں نے اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا ہے اسلام کا علم بلند کرنے والوں پر سڑکوں میں گولیاں چلا کر اغیار کو خوش کیا جارہا ہے۔ان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان آج اپنے روائیتی دوست ممالک کی حمایت سے محروم ہو چکا ہے۔92کا ورلڈ کپ آج ایک عذاب کی شکل اختیار چکا ہے انہوں نے کاالعدم جماعت کے دھرنے میں شریک لوگوں کو شہید کرنے اور ان پر تشدد کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ خود ایک سو چھبیس ایام تک دھرنے دینے والے آج کسی دوسرے کو یہ حق دینے کو تیار نہیں۔تقریب سے راجہ عبدالقیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس دوران کلر سیداں سے روات کے درمیان ٹریفک معطل رہی۔
چیئرمین نیونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے ہفتہ کی شام چارج دوبارہ سنبھال لیا
Chairman Municipal Committee Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos resumed charge on Saturday evening
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—چیئرمین نیونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے ہفتہ کی شام چارج دوبارہ سنبھال لیا،انتظامیہ کی جانب سے انہیں شام کے وقت دفتر پہنچ کر ایمرجنسی میں چارج سنبھالنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے ایم سی افس پہنچ کر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر سے اپنے عہدے کا چارج ایک بار پھر سنبھال لیا۔بلدیہ میں چیئرمین وائس چیئرمین کے ناموں کی تختیاں بھی آویزاں کر دی گئیں،ادہر شیخ عبدالقدوس نے ایم سی کا باضابطہ اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔
مشترکہ زمین سے درخت کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
Amjad of Doberan Kallan registers police case after tree cut dispute with Abdul Khaliq
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—مشترکہ زمین سے درخت کاٹنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ امجد اقبال سکنہ دوبیرن کلاں نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عبدالخالق وغیرہ کیساتھ ہماری مشترکہ زمین ہے جو تا حال تقسیم نہ ہوئی ہے اورزمین میں قیمتی درخت بھی موجود ہیں۔میں اور میرے اہل خانہ کام کی غرض سے گھر پر موجود نہ تھے جس کی وجہ سے مسمی عبدالخالق اور محمد شہزاد نے ہماری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زمین سے پانچ عدد قیمتی درخت از قسم دھریک کٹوا لئے۔واپسی پر جب مجھے پتہ چلا تو میں فوری طور پر زمینوں پر پہنچ گیا اور عبدالخالق کو درخت اٹھانے سے منع کیا جس پر عبدالخالق اپنے گھر سے کلاشنکوف اور محمدشہزاد پسٹل اٹھا کر لے آئے جنہوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگر درخت اٹھانے میں رکاوٹ پیدا کی تو تمہیں قتل کر دیں گے۔ملزمان کے ہاتھوں میں موجود کلاشنکوف اور پسٹل کی ویڈیو بھی میرے پاس محفوظ ہے جو بطور ثبوت پیش کر سکتا ہوں۔
عبدالرشید خلجی کی رسم قل کی تقریب
Dua e Qul observed for late Abdul Rashid Khilji
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)—انجمن تاجراں کلرسیداں کے رہنما عبدالرشید خلجی کی رسم قل کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،شیخ حسن ریاض،عابد زاھدی،محسن نوید سیٹھی،راجہ محمد ثقلین،شیخ قمر الاسلام،شیراز چوھان،چوہدری طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی محمد نواز وڑائچ انتقال کر گئے
Haji Muhammad Nawaz Waraich passed away
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23اکتوبر2021)— چک وڑائچاں کنوہا کے عثمان وڑائچ کے نانا اور ارباب وڑائچ کے دادا حاجی محمد نواز وڑائچ انتقال کر گئے نماز جنازہ اج بروز اتوار دن ساڑھے گہاتہ بجے چک وڑائچاں میں ادا کی جائے گی
راجہ عبدالرحمن جعفری انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں ادا کی جائے گی
Raja Abdul Rehman Jafari passed away. Funeral prayers will be offered on Sunday at 11:30 am at Nandana Jatal near Chowk Pandori.
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ غلام قنبر کے والد راجہ عبدالرحمن جعفری انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں ادا کی جائے گی