Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar prased by public for completing Bewal Mohalla road work
بیول محلہ والی روڈ پر کام مکمل کرائے پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب کا شکریہ۔ اہلیان بیول
گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی , 23اکتوبر2021)— بیول محلہ والی روڈ پر کام مکمل کرانے پر اہلیان محلہ بیول نے چوہدری جاوید کوثر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے چوہدری جاوید کوثر نے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا اس روڈ پر اہلیان محلہ کا ایک قبرستان بھی تھا اور اس روڈ پر سے گزر کا دوسری آبادی سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا یاد رہے اس سے پہلے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی قائدین نے اس روڈ پر کام شروع کرانے کے وعدے کیے تھے مگر چوہدری جاوید کوثر جب ایم پی اے بنے تو ان کے ساتھ صحافی افتخار وارثی نے ملاقات کی اور اور روڈ کے بارے میں اپنے مسئلہ کا بتایا تو انہوں نے کہا یہ روڈ ضرور بنے گی اور آج چوہدری جاوید کوثر نے اس روڈ کو مکمل کرا دیا جس پر اہلیان محلہ نے نے چوہدری جاوید کوثر کا شکریہ ادا کیا۔
Bewal, Gujar Khan ( Pothwar.com) The residents of Bewal Mohalla Bewal thanked MPA Chaudhry Javed Kausar for completing the work on the local road and said that Chaudhry Javed Kausar solved our long standing problem. Remember that before this the political leaders of Muslim League and PPP had promised to start work on this road but never fulfilled their promise. Chaudhry Javed Kausar completed the road on which the residents of Mohalla thanked Chaudhry Javed Kausar.
مہنگائی کے سونامی نے غریبوں کے گھر کے چولہے بھی بجھا دیے۔ چوہدری جمیل
The tsunami of inflation also extinguished the stoves in the homes of the poor. Chaudhry Jamil
گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی , 23اکتوبر2021)— مہنگائی کے سونامی نے غریبوں کے گھر کے چولہے بھی بجھا دیے دو وقت کا کھانا بھی غریبوں سے چھین لیا گیا۔ ہر روز اشیاء خورد نوش میں اضافہ ہو رہا ہے اس بات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل احمد نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں آئی ایم ایف کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے آئے روز بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ مہنگائی نے غریبوں کا برا حال کر دیا قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے جسم سے روح کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئیں