London; Annual Milad-un-Nabi Conference organized by Allama Qazi Abdul Aziz Chishti at Jamia Islamia Ghousia Luton
علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی جانب سے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں منعقدہ سالانہ جشن میلاد النبیﷺ کانفرنس
لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،22اکتوبر2021)— مفکر اسلام عالمی مبلغ، روحانی پیشوا، پروفیسر ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کائنات کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و آلہ و سلم کی تشریف آوری سے کائنات میں ہر طرف نور ہی نور پھیل گیا اورکفر کے اندھیرے چھٹ گئے۔ وہ بروز منگل 12 ربیع الاول کو علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی جانب سے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں منعقدہ سالانہ جشن میلاد النبی ﷺکانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کائنات کا سب سے اہم دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کا دن ہے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ وہ اس اہم دن پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا گو ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے انہوں نے آزادی فلسطین کے لیے بھی خصوصی دعا مانگی۔میزبان اور مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن علامہ قاضی عبد العزیز چشتی نے کہا کہ آج جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا میلاد منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کہ حضور اکرم صلعم کی آمد سے کائنات روشن اور منور ہو گئی۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ہی ہمیں آج جن مختلف مسائل کا سامنا ہے ان کے تدارک میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کو آر ڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ محمد یعقوب خان کے جواں سالہ بیٹوں کی رحلت پر اجتماعی تعزیت کی اور ان کے دکھ کو کمیونٹی کا دکھ قرار دیا۔ انہوں نے نومبر سے غوثیہ فیونرل سروس کی سروسز کو مفت مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی آبرو نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو سنت رسولؐ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی سے زیادہ کوئی رول ماڈل نہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اسوہ پر عمل کرکے ہی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے لوٹن میں مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع کا ذکر بھی کیا اور پروگرام میں شریک پولیس سربراہان، علما و مشائخ اور کمیونٹی کو خوش آمدیدکہا۔مئیر لوٹن کونسلر محمود حسین نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت، سیرت اور قرآن پر عمل ہی میں راہ نجات ہے۔ اس موقع پر علامہ فاروق چشتی، قاری واجد چشتی، قاضی ضیاء المصطفیٰ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی اس کاوش کو خصوصی طور پر سراہا گیا کہ وہ ہر سال 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں۔ پیر سید مزمل حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہمیں میلاد کانفرنسوں کو منانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سید فصیح الدین سروردی، سید الطاف حسین کاظمی، قاری محمد اجمل نوری اور اویس برادران نے ہدیہ نعت پیش کیا، تلاوت قرآن پاک کی گئی۔شرکاء میں کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کوار ڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان ، ناصر بشیر، سابق میئرریاض بٹ، راجہ وحید اکبر اور طاہر ملک، سماجی شخصیات شبیر مغل اور راجہ قیوم، حافظ آفتاب ،آزاد ملک نکیالوی، تاج محمد ، پولیس اینڈ کرایم کمشنر، طارق چوہدری ، محمد طارق، قاضی عبدل رشید چشتی، قاری کامران ،سید تاثیر شاہ، محفوظ بٹ، راجہ محمد یعقوب، راجہ اسلم کیانی، صاحب زادہ چوہدری محمد صابر مرحوم، ممتاز بٹ اور بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی شامل تھی۔ اس موقع پر تمام شرکاء کے لیے لنگر شریف کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
London (Rep. Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, 22 October 2021) – Islamic scholar and spiritual leader, Prof. Dr. Pir Syed Abdul Qadir Gillani has said that he sent the Holy Prophet (PBUH) as a mercy for the universe forever. With the arrival of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him), light spread everywhere in the universe and the darkness of disbelief was dispelled. He was addressing the annual Milad-un-Nabi Salim Conference organized by Allama Qazi Abdul Aziz Chishti at Jamia Islamia Ghousia Luton on Tuesday 12th Rabi-ul-Awal as a special guest.
He said that it is the duty of every Pakistani to raise his voice against the oppression of the Muslims of Kashmir. Allama Qazi Abdul Aziz Chishti said that the birth anniversary of the Holy Prophet (PBUH) is being celebrated in Jamia Islamia Ghausia Luton. Only following the example of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) can help us to overcome the various problems we face today.
He also announced that the services of Ghousia Funeral Service would be provided free of cost from November. Dildar Ali Abro, First Secretary, Pakistan High Commission, said that may God help us all to follow the Sunnah of the Holy Prophet. Deputy Leader Luton Council Raja Muhammad Aslam Khan said that there is no role model more than the life of the Holy Prophet (PBUH) and salvation can be achieved only by following the example of the Holy Prophet (PBUH).
I also mentioned the employment opportunities in various fields and welcomed the police chiefs, scholars and elders and the community participating in the program. The only way to salvation is through action.
Allama Farooq Chishti, Qari Wajid Chishti, Qazi Zia-ul-Mustafa also addressed the gathering. On this occasion, Allama Qazi Abdul Aziz Chishti’s special effort was appreciated that he organizes Milad-un-Nabi Salim Conference every year on 12th Rabi-ul-Awal. Talking to media on Monday, Syed Muzammil Hussain Shah said that may God grant us the strength to continue celebrating Milad conferences.
Syed Fasihuddin Sarwardi, Syed Altaf Hussain Kazmi, Qari Muhammad Ajmal Noori and Owais Brothers presented Naat, recitation of Holy Quran was done. , Raja Waheed Akbar and Tahir Malik, Social personalities Shabir Mughal and Raja Qayyum, Hafiz Aftab, Azad Malik Nikailvi, Taj Muhammad, Commissioner of Police and Crime, Tariq Chaudhry, Muhammad Tariq, Qazi Abdul Rashid Chishti, Qari Kamran, Syed Taseer Shah, Mahfooz Butt, Raja Muhammad Yaqub, Raja Aslam Kayani, the late Sahibzada Chaudhry Muhammad Sabir, Mumtaz Butt and a large number of community. A special Langar Sharif was also arranged for all the participants on the occasion.