DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI a party of holding protest’s is not allowing others to take out protest, Engineer Qamar Ul Islam Raja

آج دھرنے دینے والی جماعت کسی دوسری جماعت کو لانگ مارچ اور احتجاج کا حق دینے کو تیار نہیں۔ انجینئر قمر الاسلام راجہ

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ آج دھرنے دینے والی جماعت کسی دوسری جماعت کو لانگ مارچ اور احتجاج کا حق دینے کو تیار نہیں۔مہنگائی بیروزگاری سے لوگ تنگ آ کر حکومت کے خلاف باہر نکل چکے ہیں اب کوئی جادو ٹونا حکومت کا مددگار ثابت نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازی سے اقتدار پر لائے گئے لوگ ساڑھے تین برس بعد بھی کچھ ڈیلیور کرنے میں ناکام ہیں بجلی گیس چینی آٹے دالوں کے نرخ لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔حکومت کی نااہلی ہی مہنگائی کا اصل سبب ہے اب تو تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا بھی نشہ اتر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خود 126 دنوں کا دھرنا دے کر چینی صدر کے دورے کو روکنے والے عمران خان کسی دوسرے کے دھرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟اس طرز سیاست کا سہرا تو پی ٹی آئی کے ہی سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی اسلام آباد لاہور سمیت ملک بھر میں کنٹینر کھڑے کرکے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی اس کے دن گنے جا چکے ہیں یہ اپنے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جائیگی اور پانی کے کنارے پر کیئے جانے والے جادو ٹونے اسے بچا نہیں سکیں گے۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے کالعدم جماعت کے رہنما قاری ندیم احمد کو احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔ قاری ندیم مسجد حق چار یار چوکپنڈوری میں بطور خطیب اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔پولیس کے مطابق کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22 October 2021) — PML-N provincial vice president and former assembly member Engineer Qamar-ul-Islam Raja has said that the party holding sit-in today should give another party the right to long march and protest. “People are fed up with inflation and unemployment and have come out against the government. No magic can help the government now,” he said while talking to media in Kallar Syedan. Electricity, gas, sugar, flour, pulses have become out of reach of the people. The incompetence of the government is the real cause of inflation. He said that why Imran Khan, who stopped the visit of Chinese President by staging a 126-day sit-in, is afraid of another sit-in. The credit for this style of politics goes to PTI. He said that today Rawalpindi Islamabad The government has become confused by setting up containers all over the country including Lahore. Its days are numbered. It will be overwhelmed under its own burden. And the sorcery will not save him.

نوید اور اس کے بیٹے نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر ڈالا۔ارسلان شبیر سکنہ ڈھوک کھلا بٹ بھلاکھر

Naveed and his son tortured and injured me. Arsalan Shabbir of Balakhar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—ارسلان شبیر سکنہ ڈھوک کھلا بٹ بھلاکھر نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ صبح کے وقت میں گھر میں موجود تھا کہ میں نے دیکھا کہ نوید احمد کے مزدور سرکاری سڑک کے پاس کھدائی کر کے اس کی مٹی اٹھا کر ہمارے گھر کے سامنے پھینک رہے ہیں جس سے ہمارے گھر کے پانی کا بہاؤ رک گیا اور پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔میں نے مزدوروں کو ایسا کرنے سے منع کیا جس کے بعد میں گھر واپس آگیا اتنے میں نوید احمد آ گیا اور گھر کے باہر کھڑے ہو کر گالیاں دینی شروع کر دیں، میں نے گالیاں دینے سے منع کیا تو اس نے بھولے سے وار کیا جو میرے سر پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔اسی دوران اس کا بیٹا اسماعیل اور اس کے گھر کی تمام مستورات بھی آ گئیں جنہوں نے مجھے پکڑلیا اور نوید اور اس کے بیٹے نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر ڈالا۔کلر سیداں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تحصیل کلر سیداں کے 30نجی تعلیمی اداروں کو سنگل نیشنل کریکولم کا نفاذ نہ کرنے پر انہیں اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری

Notices issued to 30 private educational institutions for implementation of Single National Curriculum

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے تحصیل کلر سیداں کے 30نجی تعلیمی اداروں کو سنگل نیشنل کریکولم کا نفاذ نہ کرنے پر انہیں اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دہئے ہیں اور سربراہان کو تین یوم کے اندر سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے بصورت دیگر گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مرمت کے نام پر دوبیرن فیڈر اور نیو چوآ خالصہ فیڈرز صبح نوبجے سے دن دوبجے تک بند رہیں گے

In the name of repair, Doberan Feeder and New Choa Khalsa Feeders will be closed from 9:00 am to 2:00 pm.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں اور چوآ خالصہ سب ڈویژنز کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ سالانہ مرمت کے نام پر دوبیرن فیڈر اور نیو چوآ خالصہ فیڈرز صبح نوبجے سے دن دوبجے تک بند رہیں گے جس سے جوچھہ ممدوٹ،چک مراز،دھمالی،سدہ کمال،کھناہدہ،دوبیرن،کھندوٹ،سکوٹ،منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ دھیال،کنوہا،سہوٹ،چوآخالصہ،پیر حالی،میرگالہ میں بجلی بند رہے گی۔

مقامی صحافی ارسلان ارشاد کی 23 ویں سالگرہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Local journalist Arsalan Irshad’s 23rd birthday party was held in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—مقامی صحافی ارسلان ارشاد کی 23 ویں سالگرہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں راولپنڈی،گوجرخان،مندرہ،ٹیکسلا کلرسیداں سے ان کے سینکڑوں دوستوں نے شرکت کی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا،تقریب میں شرکت کرنے والوں میں رانا زعفران مسعود، اکرام الحق قریشی،شیخ قمرالسلام صدر پریس کلب،یاسر خورشید،عمران جہانگیر،بلال خان،ملک سرفراز،مرزا مبشر،شاہ نواز،یارخورشید،عمران جہانگیر،بلال خان،چوہدری مبشر،مرزا مبشر،چوہدری شانی،ملک سرفراز،شہریار کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی اور سب نے مل کر کیک کاٹا۔

بوائز ڈگری کالج کلرسیداں میں ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی

Awareness about traffic rules in Boys Degree College Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—سی ٹی او راولپنڈی راٸے مظہر اور DSPٹریفک راولپنڈی سرکل محسن جنید کی خصوصی ہدایت پرانچارج ٹریفک وارڈن کلر سیداں عمران نواب نے بوائز ڈگری کالج کلرسیداں میں ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی مہم کا آغاز کیا طلباء کو موٹر سائیکل چلانے اور احتیاطی تدابیر احتیاط کرنے کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیاگیااس موقع پر کالج کے طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اگاہی دیتے ہوئے عمران نواب نے کہا کہ طلباء موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے ہوئے ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تیز رفتاری ون ویلنگ سے اجتناب کریں اپنے موٹر سائیلز کو بغیر نمبر پیلٹ نہ چلائیں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوان موٹرسائیکل نہیں چلا سکتے خلاف ورزی کرنے پر تھانے بند کیا جائے گا روزانہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور یا بچے معزور ہوجاتے ہیں جو ساری عمر والدین کے لیے ایک اذیت کاباعث بن جاتے ہیں اس لیے والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے عوام اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہ کرتی رہے گی عمران نواب نے مزید کہا کہ سکو ل کالج آنے جانے والے طلباء موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت بڑی احتیاط سے چلیں اٹھارہ سال سے کم عمر کسی طالب علم کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کر رہیں گوکہ کلرسیداں میں کچھ مساٸل ضرور ہیں لیکن انشاءاللہ ہم اور ہماری ٹیم ان پر جلد قابو پالے گی

کلر یوتھ کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام پریس کلب کلرسیداں کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ گارڈن ویو ہوٹل میں دیا گیا

A dinner in honor of the newly elected members of the Press Club Kallar Syedan organized by the Kallar Youth Council at the Garden View Hotel.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—)کلر یوتھ کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام پریس کلب کلرسیداں کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ گارڈن ویو ہوٹل میں دیا گیا، جس میں پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمر السلام،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،پرویز اقبال وکی کے علاوہ معروف اناؤنسر ملک ندیم اختر،مسعود بھٹی، ابرار بھٹی،پوٹھوہار کبڈی کلب کے چیرمین راجہ عرفان فانی نے بھی شرکت کی کلر یوتھ کونسل کے صدر سہیل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا عشائیہ کلر پریس کلب کی نئی باڈی کے منتخب ارکان اور کلر یوتھ کونسل کے ممبران کو جشن عیدمیلادالنبی کا کامیاب پروگرام منعقد کروانے اور کبڈی کے نائٹ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر یوتھ کونسل کے سینئر ارکان ارشد پیرزادہ،سید غیور شاہ،اجمل منیر،مرزا عباس،شیخ عدیل کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کلریوتھ کونسل کے زیر اہتمام کل بروز اتوار کلرسیداں اسپورٹس گراونڈ میں ہو گا افتاحی میچ چاربجے ہو گا بقیہ میچز رات کو ہوں گے اناونسر کے فرائض ملک ندیم اور ان کے ساتھی سرانجام دیں گے ٹورنامنٹ کا مقصد کلرسیداں میں کبڈی کا فروغ ہے

چوہدری اورنگزیب آرائیں انتقال کر گئے

Chaudhry Aurangzeb Arain passed away

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22اکتوبر2021)—یوسی بھلاکھر کے کونسلر حق نواز آرائیں کے چچا معروف مسلم لیگی چوہدری محمد ادریس کے والد محترم چوہدری اورنگزیب آرائیں انتقال کر گئے۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالاسلام راجہ،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،راجہ طارق محمود،شیخ حسن فیاض،رضوان خالق،چوہدری مزمل حسین،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری ابرار حسین،عمر فاروق ارائیں،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button