DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Prominent political, social and military figure in Kahuta Brigadier (retd) Shazul Haq Janjua held a crowded press conference

کہوٹہ میں ممتاز سیاسی وسماجی و عسکری شخصیت بریگیڈیئر (ر) شازالحق جنجوعہ کی کہوٹہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2021)
کہوٹہ میں ممتاز سیاسی وسماجی و عسکری شخصیت بریگیڈیئر (ر) شازالحق جنجوعہ نے کہوٹہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے خراب حالات کہوٹہ میں ہیں کسی اور جگہ نہیں دیکھے، ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں مفادات اور برادری ازم کی سیاست نے اس علاقے کا بیڑا غرق کر دیا ہے بے روزگاری اور کرپشن نے نوجوانوں کو منشیات فروشی، چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں مبتلا کر دیا ہے منتخب نمائندے چوروں، منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے ہیں کیونکہ ان کے ووٹرز ہیں ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے لیکن ہم خود غلام بنے ہوئے ہیں چند پیسوں کے عوض بک جاتے ہیں کیوں نہیں کہوٹہ کی سڑکیں بناتے، میگا پروجیکٹ دیتے کہوٹہ کے عوام ڈرتے ہیں سب سے زیادہ شہدا کہوٹہ کے ہیں، ہر دفعہ آپ نیا نمائندہ لیکر آتے ہیں بندہ قتل ہو گیا ان کو انصاف نہیں ملتا پولیس بلیک میل کرتی ہے نمائندے کہتے ہیں یہ ہمارے مہمان ہیں، مہمان نہیں خادم ہیں کہوٹہ کے نوجوان آگے آئیں میں عمران خان کا سپوٹر ہوں اس کی حکومت ہے میں اس کو سپورٹ کرتا رہوں گا لیڈر ایک سوچ دیتا ہے آگے نمائندوں کا کام ہے جس طرح جج کا فیصلہ بولتا ہے نمائندے کا کام بولنا چاہیے کچھ شرم کر لیں آپ اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں سب کو آزمایا لیکن کہوٹہ کو دیکھ کر رونا آتا ہے ایسے لوگ ہیں جو کہوٹہ کی جڑوں میں بیٹھے ہیں ٹاوٹ لیتے ہیں، تھانہ کچہری کی سیاست کرتے ہیں پٹواریوں نے کوٹھیاں بنائی ہیں بڑے لوگ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے انکو رشوت دیتے ہیں عمران خان نے پاکستان کو شعور دیا ہے اچھے لوگ بھی ہیں،نوجوان میڈیا پر بولتے ہیں تیس کروڑ کا اعلان کیا گیا لیکن ٹوریزم ان چوروں سے بچ گئی ہے ہیں انہوں نے چھریاں تیز کی تھی نہیں تو کروڑ ہی دیتے ارب کھا جاتے۔ چودھری نثار نے کلر میں کام کیا سڑکیں بنائیں مزا آ جاتا ہے وہاں کے لوگ باشعور ہیں کہوٹہ کی کسی کو فکر نہیں بس چکنی چپڑی باتیں کرتے ہیں۔

Mator, Kahuta (Rep. Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 October 2021)
Prominent political, social and military figure in Kahuta, Brigadier (retd) Shazul Haq Janjua, while addressing a crowded press conference in Kahuta, said that he had never seen such a bad situation in Kahuta.

Institutions have become a hotbed of corruption. The politics of Islam has drowned the fleet of the region. Unemployment and corruption have made the youth involved in crimes like drug dealing, theft and robbery.

We have to stand together but we have become slaves ourselves. We are sold for a few bucks. Why not build Kahuta roads, give mega projects. The people of Kahuta are afraid. Most of the martyrs are from Kahuta. Every time you bring a new representative, they don’t get justice. Police blackmail. I have tried everything, But when I see Kahuta, I cry. There are people who are sitting in the roots of Kahuta. They take touts. Chaudhry Nisar worked in Kallar, where he Builts roads and people are happy unlike Kahuta people.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے حوالے سے کہوٹہ میں تعزیتی ریفرنس

Condolence reference in Kahuta with reference to late Dr. Abdul Qadeer Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2021)
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے حوالے سے کہوٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کہوٹہ کے وفد کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی صاحبزادی، چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفرالحق،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دیرینہ ساتھی راجہ ارشد محمود سے ملاقات تعزیتی ریفرنس کے حوالے سے مشاورت کہوٹہ سے وفد ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی پی پی 7 راجہ تنویر احمد، راہنما JI ملک عبدالراؤف، ابرار حسین عباسی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،سردار آمین ثاقب و دیگر کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی صاحبزادی اور انکے دیرینہ ساتھی راجہ ارشد سے ملاقات تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت اور انکو دعوت دی گئی جبکہ بعد ازاں چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات کی اور تعزیتی ریفرنس کے حوالے سے انھیں بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔

ایکسین ہائی وے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کہوٹہ تا آڑی سڑک کے 11 کروڑ روپے کرپشن کی نظر ہو گئے,سردار ارشد مجید

Due to negligence and carelessness of Axin Highway, Rs. 11 crore of Kahuta to Aari road became a sight of corruption, Sardar Arshad Majeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2021)
کہوٹہ پی ٹی آئی یوتھ کے راہنما سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کہا کہ ایکسین ہائی وے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کہوٹہ تا آڑی سڑک کے 11 کروڑ روپے کرپشن کی نظر ہو گئے محکمہ ہائی وے نے پرانی روڈ اکھاڑ کر کھنڈر بنا دی اور 6 ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا اس سڑک پر کام نہ ہو سکا بڑے بڑے روڑے سڑک کے درمیان پھینک دئیے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف گاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ گردوغبار سے طرح طرح کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ایکسین ہائی وے اور ایس ڈی او ہائی وے کی ملی بھگت سے 11 کروڑ کہوٹہ آڑی روڈ اور ساڑھے چھ کروڑ جیوڑہ روڈ کے کرپشن کی نظر ہو گئے ایکسین بتائیں کہ اگر رقم نہیں تھی تو سڑک کو کیوں کھنڈر بنایا آزاد کشمیر اور کہوٹہ کے ٹرانسپورٹروں عوام علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہائی وے کی کرپشن کی فوری انکوائری کی جائے اور ان دونوں سڑکوں کو فوری طور پر پختہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button