DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan Police Station takes effective action against drug dealers, 03 drug dealers arrested

تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03منشیات فروش گرفتار

گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی , 22اکتوبر2021)—تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03منشیات فروش گرفتار،ساڑھے05کلو سے زائدچرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروش واجد حسین، ساجد محمود اور اظہر محمود گرفتا رکرلیے، ملزم واجد حسین کے قبضہ سے02کلو150گرام چرس، ملزم ساجد محمود کے قبضہ سے 01 کلو 980گرام چرس جبکہ ملزم اظہر محمود کے قبضہ سے01کلو400گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی صدرنے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات پاکٹس اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Gujar Khan ( Pothwar.com, 22 October 2021) * Gujar Khan Police Station has taken effective action against drug dealers, 03 drug dealers were arrested, more than 05 kg of hashish recovered, cases registered. According to details, SHO Gujar Khan along with his team arrested 03 drug dealers Wajid Hussain, Sajid Mehmood and Azhar Mehmood. Separate cases have been registered against the accused after recovering 01 kg 400 grams of cannabis from the possession of the accused. the police said the crackdowns on drug dealers will continue.

پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ شبیر دادا بن گئے ۔

PPP leader Lala Shabbir congratulated on becoming grandad

گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی , 22اکتوبر2021)— پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ شبیر کے بیٹے احسن شبیر کے گھر واقع برمنگھم میں اللہ نے چاند سی بیٹی عطا کی ہے پوتی کی پیدائش کی خوشی میں مسلم لیگی رہنما چوہدری مزمل حسین، ملک طارق، ملک نعمان طارق طارق، مرزا خورشید اور صحافی چوہدری اخلاق نے لالہ شبیر کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔

بیول چوہدری ظفر صدیق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

Namaz e janaza of Ch Zaffar Saddique held in Bewal

گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی , 22اکتوبر2021)— چوہدری ظفر صدیق کی نماز جنازہ بیول میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان کے جنرل سکریٹری چوہدری مزمل حسین سئنیر مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر پیپلزپارٹی یوسی بیول کے جنرل سکریٹری ملک طارق وائس چیئرمین یوسی بیول مرزا منیر سئنیر صحافی چوہدری اخلاق ڈاکٹر عامر شاہ انجمن تاجران بیول کے نائب صدر چوہدری عمران مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل مسلم لیگی رہنما چوہدری توقیر جوجو فاسٹ فوڈز کے منیجر وسیم عباس مسلم لیگی رہنما چوہدری بشارت نور مرزا منیر، شیراز وارثی، کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button